Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

ایگزیما ایک سال قبل مجھے خارش کی بیماری ہوئی تھی‘ ایک ہفتہ رہی پھر وہ ختم ہوگئی لیکن خارش کے ختم ہونے کے دو ماہ بعد میرے ہاتھ کی انگلیوں میں چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہوئے جن میں اتنی شدید خارش ہونے لگی ہے کہ برداشت سے باہر ہوجاتی ہے پھر ان دانوں سے پیپ دار پانی نکلنے لگتا ہے پھر کھرنڈ سا آجاتا ہے۔ اس کی وجہ سے میرا ذہنی سکون ختم ہوگیا ہے۔ علاج کروا کے بالکل تھک چکی ہوں‘ لڑکی ہوں‘ گھر کا کام بھی آخر کرنا پڑتا ہے‘ کسی بھی طرح مجھے اس مصیبت سے چھٹکارا ملے۔ (فرزانہ‘ لاہور) مشورہ: یہ ایگزیما ہے فی الحال نو دانے عمدہ فربہ عناب توڑ کر رات کو ایک کپ میں ڈالیں اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈال دیں اور ململ کے کپڑے سے ڈھانپ دیں‘ صبح اٹھ کر پانی نتھار کر پی لیں۔ اکتالیس دن اسی طرح کریں۔ اس دوران صابن کا استعمال بہت ہی کم کریں‘ صرف بیسن سے ہاتھ دھولیا کریں۔ پانی بھی مضر ہے‘ ہاتھوں کو حتی الامکان پانی سے بھی بچائیں۔ مرچ مسالہ کھٹائی کا استعمال نہ کریں‘ نہ ہی گرم چیزیں استعمال کریں۔ غذا نمبر 5 استعمال کریں۔ ٹائیفائیڈ کے بعد 14 سال عمر ہے اب سے سات سال پہلے مجھے ٹائیفائیڈ ہوا تھا‘ اس کے بعد سے زندگی عذاب ہوگئی ہے‘ مسلسل علاج اور دواوں پر جی رہی ہوں۔ کچھ دن ٹھیک رہتی ہوں پھر وہی حالت ہوجاتی ہے۔ ایف اے کے بعد تعلیم کو بھی خیرباد کہنا پڑا‘ اس طرح تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ میری بیماری کی علامات یہ ہیں۔ دل کمزور ہوگیا ہے کوئی بات برداشت نہیں کرسکتی۔ ہاتھ پاوں ٹھنڈے برف کی طرح رہتے ہیں اور بے تحاشا پسینہ آتا ہے۔ دل دھڑکتا ہے سر چکراتا ہے سارا جسم بے جان ہوجاتا ہے۔ چلنے پھرنے سے ٹانگوں میں شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ ٹھنڈی چیز کھانے سے جسم درد کرتا ہے گرم چیز کھانے سے دل دھڑکنے لگتا ہے۔ پیشاب کی زیادتی ہے‘ منہ سوکھتا ہے‘ پانی کڑوا لگتا ہے‘ ناخن پیلے ہیں۔ ڈاکٹری دوا زبان پررکھتے ہی حالت بہت خراب ہوجاتی ہے۔ (نائلہ‘ لاہور) مشورہ: سفوف طباشیر کسی بھی اچھے قابل اعتماد طبیب سے خرید لیں۔ دن میں تین بار آدھی چائے کی چمچی غذا سے ایک گھنٹہ پہلے پانی سے پھانک لیں۔ غذا میں کدو کا استعمال زیادہ کریں۔ مرچ گرم مسالہ کے بغیر کدو کے قتلوں کا سوپ بنا کر پیاکریں۔ آرام کریں‘ گرمی یا دھوپ سے بچیں 21 دن کے بعد اپنی کیفیت دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر8,6 استعمال کریں۔ زکام‘ نزلہ دو سال پہلے مجھے زکام ہوا۔ نزلہ زکام کی دوائیںمسلسل کھاتی رہی ہوں مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد میرا گلا خراب رہنے لگا‘ گلے کے اندر ریشہ گرنے لگا ساتھ ہی بال بھی گرنے لگے۔ کمزوری شدید محسوس ہوتی ہے خاص طور پر دماغی کام تو بالکل نہیں ہوتا۔ (شازیہ‘ مدن پورہ) مشورہ: صبح نہار منہ خمیرہ ابریشم اصلی بنا ہوا کسی قابل اعتماد طبیب سے خرید لیں۔ آدھی چائے کی چمچ کھائیں۔ سوتے وقت اطریفل اسطوخودوس چھ گرام میں ایک رتی کشتہ مرجان اصلی اسطوخودوس باریک پسا ہوا ایک گرام اور خالص شہد ایک چائے کی چمچی ملا کر کھالیا کریں۔ ایک چمچی نمک ایک گلاس پانی میں جوش دیکر نیم گرم غرارے بھی کیا کریں۔ آپریشن کے بعد قے دس سال پہلے میرے پتے کا آپریشن ہوا تھا اس کے بعد دست آنے لگے۔ بس کبھی الٹی آتی رہتی ہے تو کبھی دست شروع ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹروں کی دوائیں اس قدر کھائی ہیں کہ اب تو ڈاکٹر دوا یا کوئی بھی دوا زبان پر رکھتے ہی میری حالت بالکل پاگلوں جیسی ہوجاتی ہے اور جب تک دوا پوری قے کے ذریعے نکل نہیں جاتی‘ میری حالت ٹھیک نہیں ہوتی۔ میری عمر 33 سال ہے‘ بیوہ ہوں‘ دوا بھی خرید نہیں سکتی‘ اگر کہیں سے کچھ کرکے دواخرید بھی لوں تو کھا نہیں سکتی یہ کالم پڑھنے کا بہت شوق ہے بہت عرصہ سے پڑھتی ہوں۔ آپ کو میں نے آپ کو بڑی امید سے خط لکھا ہے ۔(فردوس‘ لاہور) مشورہ: آپ کابلی بیدانہ انار جو عام طور پر سفید اور بالکل میٹھا ہوتا ہے اس کے دانے نکال لیں۔ اسی طرح قندھاری انار جو سرخ ہوتا ہے اس کے دانے کھٹ میٹھے ہوتے ہیں وہ دانے نکال لیں۔ دونوں قسم کے انار کے دانے ہم وزن ہوں مثلاً آدھ آدھ پاو ہوں دونوں کو ملا کر دن میں دوبار کھالیا کریں۔ غذا میںمونگ کی دال‘ چاول کی نرم کھچڑی یا کسی بھی گوشت کا شوربہ‘ اچھی طرح سینکی ہوئی چپاتی ‘اس میں بھگو کر کھائیں۔ پودینے کی چٹنی جس میں لیموں کا رس شامل کیا گیا ہو وہ بھی چاٹ لیا کریں‘ بس انشاءاللہ فائدہ ہوجائیگا ۔غذا نمبر 5-1 استعمال کریں۔ دائمی قبض مجھے دو سال سے شدید ترین قبض ہے۔ دو سال سے ہریڑ کا مربہ بھی بہت مرتبہ کھایا کیونکہ پہلے آپ اکثر قبض کیلئے ہریڑ کا مربہ بتاتے تھے مگر مجھے ہریڑ کے مربے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ قبض کی وجہ سے شدید کمزوری ہوگئی ہے۔ زیادہ تر خاموش رہتا ہوں‘ تیرہ سال عمر ہے ‘جب مجھے کوئی ڈانٹتا ہے تو آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں مگر بولنے کی عادت نہیں ہے۔ (وقاص احمد‘ سندھ) مشورہ:بدل بدل کر پھل کھایا کریں‘ کسی دن سیب کھائیں‘ کسی دن انگور کھائیں‘ کسی دن خربوزہ یا گرما کھائیں‘ کسی دن پپیتا کھائیں‘ کسی دن امرود کھائیں‘ اس سے بہت جلد آپ کو اندازہ ہوجائیگا کہ کس پھل سے آپ کی قبض رفع ہورہی ہے‘ بس جس پھل سے قبض رفع ہوجائے اسی کا استعمال کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ پیاس ہو یا نہ ہو پانی چھ سات گلاس روزانہ ضرور پئیں۔ مناسب ورزش والا کوئی کھیل بھی ضرور کھیلیں۔غذا نمبر 5 6-استعمال کریں۔ دماغ اور نظرکی تقویت کیلئے لاجواب نسخہ بہت زیادہ لوگ دماغی کمزوری اور نظر کی کمزوری کے شکار ہیں ‘میرے پاس اس کے علاج کیلئے قارئین کے ڈھیروں خطوط آتے ہیں۔ عبقری کے قارئین کیلئے نسخہ مقوی دماغ وکمزوری نظر پیش کیا جاتا ہے۔ یہ نسخہ انتہائی لاجواب اور تیر بہدف ہے۔ نسخہ: مغز بادام شیریں عمدہ بیس تولہ‘ مغز کدو تین تولہ‘ مغز خیارین تین تولہ‘ مغز تربوز تین تولہ‘ مغز خربوزہ تین تولہ‘ چھوٹی کالی ہڑدو تولہ‘ بہیڑہ کا چھلکا دو تولہ‘ خشک آملہ کا چھلکا دو تولہ (چھلکے سے مراد محض پتلا پوست نہیں ہے بلکہ گٹھلی نکال کر پھینک دیں جو چیز باقی رہے وہ نسخہ میں شامل کرلیں) مغز خشخاش سفید دس تولہ‘ بادیان یعنی سونف دس تولہ‘ خشک دھنیا ساڑھے سات تولہ‘ کوٹ چھان کر بیس عدد بڑے چاندی کے ورق اصلی ملادیں۔ اس میں چالیس تولے چینی ملالیں۔لیجئے یہ حیرت انگیز نسخہ تیار ہے۔ ترکیب استعمال: ایک بڑا چمچ سفوف کاصبح نہار منہ دودھ سے پھانک لیا کریں۔ نزلے زکام کے عادی مریض اس نسخے کو استعمال نہ کریں۔ البتہ دماغی خشکی والوں کیلئے یہ سفوف نہایت مفید ہے۔ دماغ کو طاقت دیتا ہے۔اعصابی کمزوری والے یہ نسخہ استعمال نہ کریں۔ غذا نمبر 4 استعمال کریں۔ جسمانی کمزوری میری عمراٹھارہ سال ہے‘ ایف اے کا طالب علم ہوں‘دبلا پتلا ہوں‘ میری جسمانی صحت بہت کمزور ہے مگر ساتھ ہی دماغی صحت بھی بہت کمزور ہے۔ قد ٹھیک ہے مگر وزن بہت کم ہے۔ یادداشت نہیں ہے۔ آنکھوں کے سامنے اندھیراآجاتا ہے۔ ڈاکٹر خون کی کمی بتاتے ہیں۔ (ماجد اکرم‘ فیصل آباد) مشورہ: نسخہ مقوی دماغ آپ کیلئے نہایت مفید ہے۔ کھانا کھانے کے بعد دوپہر اور رات کو نسخہ مقوی دماغ کے استعمال کے ساتھ تین بڑے چمچ خالص شہد ضرور کھائیں۔غذا نمبر 4-3 استعمال کریں۔ آنکھیں سوج جاتی ہیں کافی عرصہ سے میری آنکھوں میں تکلیف ہے۔ آنکھوں میں خارش ہوتی ہے لیکن ذرا سا بھی کھجالوں تو فوراً آنکھیں سوج جاتی ہیں۔ آنکھوں کے قرینہ پر جو جھلی ہے وہ سرخ ہوجاتی ہے اور پھر اس میں ورم آجاتا ہے۔ اس کیلئے بہت آئی ڈراپس استعمال کرچکی ہوں مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا۔ (ثمرین احمد‘ لاہور) مشورہ:صاف ستھرا اصلی خالص عرق گلاب صاف ستھرے ڈراپر سے آنکھوں میں ڈالیں۔ آنکھوں کو ہاتھ رومال وغیرہ نہ لگائیں۔ مرچ گوشت انڈے گرم مسالے استعمال نہ کریں‘ نہ ایسی چیزیں استعمال کریں جن میں فولاد ہوتا ہے۔ عرق گلاب دن میں پانچ بار ڈالیں۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 775 reviews.