الحمدللہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہونگے ہم بھی خیریت سے ہیں۔ تین ماہ پہلے آپ نے سورہ لہب اور اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُون والا وظیفہ دیا تھا‘ اس کو اللہ کے حکم سے میں نے ختم کرلیا ہے اور چار سوا لاکھ اللہ کے فضل سے پورے کرلیے ہیں اور اس اللہ کے کلام نے ہمیں بہت بہت روحانی فیض دیا ہے اس وظیفہ کی برکت سے اللہ نے مجھے اپنی پناہ میں لے لیا ہے اور میں نے خواب میں کئی بار اپنے آپ کو اڑتے ہوئے دیکھا اور کئی بار بہت سے روحانی بزرگوں کو دیکھا ان کا فیض حاصل کیا۔ بعض دفعہ اللہ کے حکم سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی غیبی طاقت میری رہنمائی کررہی ہے‘ پہلے میں اکثر اوقات عشاءکی نماز دیر سے پڑھتی تھی‘ اب دو تین دن سے میرا سر بہت بھاری ہوجاتا ہے۔ پھر میں نے خیال کیا کہ نماز جلد پڑھی جائے تو یہ معاملہ صحیح ہوجائےگا‘ اب اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میرے اللہ نے اس معاملے میں بھی میری مدد کی۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا قرب نصیب کیا ہے تو میں کیوں نہ اس کے گن گاوں۔ میرا اللہ سب کچھ دیکھ رہا ہے آپ یقین کریں کہ مجھ ناچیز کے منہ سے بعض دفعہ ایسی بات نکل جاتی ہے‘ اگلے لمحے وہ پوری ہوجاتی ہے۔ یہ اس داتا کا کرم ہے اور فضل ہے جس نے ہم جیسے گنہگار بندوں کو چنا اس کی مہربانی ہے اور فضل ہے‘ زندگی میں کبھی کسی چیز کا لالچ نہیں کیا خودبخود ہر شے مل جاتی ہے۔ اللہ کی کرم نوازی ہے۔ میںنے دل کے ساتھ اس کو حاضر ناظر جان کر میں نے کافی عرصہ اللہ والا مراقبہ بھی کیا ہے اس سے بھی مجھے بہت سکون ملا ہے۔ میرے اللہ نے ایسے ایسے انوارات سے نوازا ہے کہ میں بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ تمام عالم کے لوگوں کو اپنی اور اپنے حبیب سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت نصیب کرے ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 781
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں