Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو الجھنوں کیلئے ضرور پڑھیں (ایک بہن‘فیصل آباد)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

سورہ دھرآیت نمبر 29تا 31 بواسیر خونی و بادی کیلئے بہت مجرب ہے۔ عاملین نے کہا ہے کہ آیات کو روزانہ 17 بار پڑھ کر 40 روز تک پانی دم کرکے پینے سے اس مرض سے نجات ملتی ہے۔ اس سورہ کو پڑھنے سے میاں بیوی میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ اچھی ملازمت کے حصول کیلئے اگر کوئی اچھی ملازمت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس مقصد کیلئے ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ سورہ فاتحہ اول آخر 3 بار درود پاک پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے جب کسی جگہ ملازمت کیلئے درخواست دے تو اس درخواست پر گیارہ مرتبہ سورة فاتحہ اول آخر 11 بار درودپاک پڑھ کر دم کرے اس عمل کی بدولت حسب خواہش ملازمت ملے گی۔ مزاج میں پابندی کیلئے سورة جمعہ:اگر کسی شخص میں پابندی وقت نہ ہو تو سورہ جمعہ 40 روز تک بعد نماز عصر روزانہ پڑھے اس کے مزاج میں پابندی ہوگی ۔ نماز میںاستقامت کیلئے سورہ کافرون:اگرکوئی بچہ نماز میں کوتاہی کرتا ہو تو گھر کا کوئی فرد 21 روز تک روزانہ 21 مرتبہ سورہ کافرون پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں انشاءاللہ نماز پڑھنے میں استقامت ہوگی۔ سفر حرمین کی خواہش رکھنے والے متوجہ ہوں سورہ فتح:اگر کوئی شخص حج کا خواہش مند ہو اور اس کا ذریعہ نہ بنتا ہو تو اسے چاہیے کہ 40 روز تک روزانہ 11 مرتبہ سورہ فتح پڑھے انشاءاللہ غیب سے اس کیلئے حج کا ذریعہ بن جائےگا۔ پیداوار میں اضافے کیلئے سورہ واقعہ:اگر کسی شخص کی پیداوار میں نقصان ہوتا ہو تو اسے چاہیے کہ اس سورة کو 3 مرتبہ پڑھے اور بیج بونے سے پہلے بیجوں پر دم کرے پھر کاشت کرے انشاءاللہ پیداوار میں اضافہ ہوگا اور فصل آفتوں سے محفوظ رہے گی۔ خونی بواسیر سے نجات کیلئے سورہ دھر:آیت نمبر 29تا 31 بواسیر خونی و بادی کیلئے بہت مجرب ہے۔ عاملین نے کہا ہے کہ آیات کو روزانہ 17 بار پڑھ کر 40 روز تک پانی دم کرکے پینے سے اس مرض سے نجات ملتی ہے۔ اس سورہ کو پڑھنے سے میاں بیوی میں محبت پیدا ہوتی ہے۔ اگر کوئی بیوی اس سورہ کو 11 بار 11 دن تک روزانہ پڑھے اور آخری دن پانی دم کرکے شوہر کو پلائے تو وہ ہمیشہ سکھی رہے گی اور اس کا خاوند اس کی محبت میں مبتلا رہے گا۔ لڑکا حاصل کرنے کیلئے سورة التین:اگر کوئی چاہے کہ اس کے گھر لڑکا پیدا ہو تو حمل کے شروع سے لیکر آخر تک اس سورة کو روزانہ 21 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے حاملہ کو پلائے انشاءاللہ مراد پوری ہوگی۔ سورہ رحمن:جو کوئی طالبعلم کند ذہن ہو‘ اپنا سبق بھول جاتا ہو اور سزا بھگتنا پڑتی ہو تو یہ عمل کرے‘ باوضو ہوکر چینی کی پلیٹ پر زعفران وعرق گلاب سے سورہ رحمان کی آیات ”الرحمن سے لے کر بحسبان“ تک لکھے اور ان کو پانی سے دھوکر وہ پانی روزانہ دن میں 5سے 7 بار استعمال کرے انشاءاللہ 21 دن کے عمل سے حافظہ تیز ہوجائیگا اور کند ذہنی ختم ہوجائے گی۔ جومرگی کے علاج سے عاجز ہو اس کیلئے باوضو ایک مرتبہ سورة رحمن اول و آخر 11 بار درود پاک پڑھ کر دم کریں اس کے علاوہ پانی پر دم کرکے ہوش میں آنے تک پلائیں اسی وقت افاقہ شروع ہوگا مکمل شفاءیابی کیلئے یہ عمل 40 دن تک کریں ہمیشہ کیلئے اس مرض سے نجات ملے گی انشاءاللہ۔ اولاد نرینہ کے حصول کیلئے جس کسی کے ہاں اولاد نرینہ نہ ہوتی ہو اور وہ علاج سے عاجز اور مایوس ہو چکا ہو تو وہ خود یا اس کی بیوی ہر نماز کے بعد سورہ رحمن کی آیت 14 ”خَلَقَ الاِنسَانَ مِن صَلصَالٍ کَاالفَخَّارِ“ کا ورد 111 بار اول آخر 11 بار درود پاک پڑھ کے بارگاہ الٰہی میں دعا کرے انشاءاللہ چند دنوں میں ہی ان کی دلی مراد پوری ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 789 reviews.