قائد ملت نے ایک جگہ فرمایا حکومتوں کی ترقی اور کامیابی اقلیتوں میں سلامتی اور اعتماد احساس پیدا کیے بغیر ممکن نہیں۔
ممتاز مسیحی اور قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کے مرکزی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر سٹیفن سلیم ہمدرد ماہنامہ عبقری کے مستقل قاری ہیں اور باقاعدہ کرسچن میں اس کو پھیلارہے ہیں۔ عبقری کے بغور مطالعے کے بعد ایڈیٹر عبقری حکیم طارق محمود چغتائی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کچھ یوں رقمطراز ہیں۔ عبقری کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔ وطن عزیز میں امن کے قیام اور فروغ کیلئے عبقری ایک نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال میں ایسی کاوشوں کی اشد ضرورت ہے۔ عبقری علاقائی تعصبات‘ مذہبی و سیاسی تعصبات سے پاک بہترین ماہنامہ ہے۔ قائد ملت نے ایک جگہ فرمایا حکومتوں کی ترقی اور کامیابی اقلیتوں میں سلامتی اور اعتماد احساس پیدا کیے بغیر ممکن نہیں۔ یعنی اقلیتوں کے ساتھ حسن وانصاف کامیابی کی بہترین کسوٹی ہے اور عبقری اس نظریہ میں بہترین معاون ہے اور پاکستان میں حکومتوں کی کامیابی کا خصوصی معاون بھی۔ ”عبقری“ امن کا پیغام بھی ہے آپ کا معالج بھی ”عبقری“ اجڑے‘ سسکتے گھروں میں ابدی خوشی و راحتوں کا پیغام ہے۔ فتنوں کے اس دور میں ”عبقری“ اقلیتوں سے متعلق اسلامی تعلیمات اور عقائد کی تکمیل بجالانے اور مذہبی رواداری کا ثبوت فراہم کرنے میں اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ یقینا بحیثیت پاکستانی آج ہم سب کو ہر قسم کے رنگ و نسل‘ مذہب‘ صوبہ پرستی سے اور لسانی تعصبات سے بالاتر ہوکر اپنے آپ کو مملکت خداداد پاکستان کیلئے وقف کردینے کی ضرورت ہے۔ میرے خیال میں حکیم محمدطارق محمود صاحب ماہنامہ ”عبقری“ کے ذریعے یہ خدمات بحسن وخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ ”عبقری“ کے ذریعے دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں مرکز روحانیت وامن کے نام سے ادارے کا قیام ان کی بے لوث خدمت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ حکیم صاحب کو صحت مندانہ درازی عمر عطا فرمائیں اور اسی طرح ملک و قوم کی بے لوث خدمت کو جاری رکھنے کی توفیق سے نوازے رکھے۔ آمین۔فون نمبر0333-9233525
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 813
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں