جوہر شفا مدینہ
کچھ عرصہ پہلے مجھے ٹانگوں اور کمر میں شدید درد شروع ہوئی میں نے کچھ ضروری ٹیسٹ کروائے تو پتہ چلا کہ گردوں میں ورم ہے اور پس بہت زیادہ آرہی ہے میں کڈنی سپیشلسٹ کے پاس گئی تو اس نے کہا کہ گردوں کا مسئلہ نہیں آپ کی یوٹرس میں انفیکشن ہوگیا ہے تو پیپ آرہی ہے۔ بوربن میں Pus cell زیادہ ہونے کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف تھی۔ ڈاکٹر نے مجھے انٹی بائیوٹک انجکشن لکھ کردئیے کہ یہ لگوائیں۔ ڈاکٹر نے کہا کہ تکلیف کی زیادتی کی وجہ سے فوری طور پر یہ لگوانے ضروری ہیں۔ میں نے اٹھارہ ہزار کے انجکشن لگوا لیے مگر ذرا بھی فرق نہیں پڑا۔ جہاں انجکشن لگوانے جاتی وہ کہتے کہ یہ انجکشن بہت سخت ہیں۔ زیادہ نہ لگوائیں یہ سب باتیں سن کے میں پریشان ہوگئی کہ انجکشن سخت ہیں اور لگوانے بھی ضروری ہیں جبکہ ان کے لگوانے سے کوئی فائدہ بھی نہیں ہورہا۔ تھک ہار کر میں نے انجکشن لگوانے چھوڑ دئیے اور اپنے شوہر کے کہنے پر جوہر شفاءمدینہ شروع کردی۔ آپ یقین کریں کہ اٹھارہ ہزار کے انجکشن سے کوئی رتی برابر بھی فرق نہ پڑا اور جوہرشفاءمدینہ کی چار ہی خوراکوں سے مجھے مکمل شفا نصیب ہوئی۔ آج تین سال بعد بھی ایسی کوئی تکلیف دوبارہ نہیں ہوئی۔
میری بہن کو حال ہی میں بواسیر کا مسئلہ ہوگیا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھی اس نے پہلے تو بواسیر کے متعلق بہت سی ادویات کا لوگوں یعنی عزیز رشتہ داروں سے سنا کہ یہ استعمال کروں یا فلاں دوائی استعمال کروں۔ اس نے جوہر شفاءمدینہ کی بہت زیادہ افادیت کا سن رکھا تھا تو اس نے جوہر شفاءمدینہ ہی باقاعدگی اور اعتماد کے ساتھ استعمال کی اورا بھی تک کررہی ہے چند دن بعد اس نے مجھے بتایا کہ اس کا نہ صرف بواسیر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے بلکہ اس کی سستی کاہلی بھی دور ہوگئی ہے کیونکہ کافی عرصہ سے اس کی طبیعت بوجھل یعنی سستی کاہلی بہت زیادہ تھی کوئی کام کرنے کو دل نہیں چاہتا تھا بس طبیعت میں بوجھل پن ایسا تھا کہ ہر وقت بستر پر لیٹی رہوں اور بلڈپریشر بھی بہت زیادہ لو رہتا تھا اس نے بتایا کہ جوہر شفاءمدینہ استعمال کرنے سے بواسیر کے ساتھ یہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے اور اب میں اپنے آپ کو چست محسوس کرتی ہوں اور طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے۔
نسخہ برائے ہائی بلڈپریشر
میرے پڑوس میں مختار علی کی بیگم صاحبہ ہائی بلڈپریشر کی مریضہ تھیں اور اکثر اس بیماری کی وجہ سے سب لوگ پریشان رہتے تھے کہ گرمی میں اس کی حالت بہت زیادہ خراب ہوجاتی تھی چکر آنا‘ سیڑھیاں نہ چڑھ پانا‘ گھر کے کام کاج کی الگ مصیبت ہوجاتی تھی پھر ایک دن میں نے انہیں بلڈپریشر کا یہ نسخہ آپ کی کتاب’ طبی تجربات و مشاہدات‘ سے لکھ کردیا اور وہ آج تک دعائیں دیتے ہیں اور مختلف لوگوں کو شربت یا نسخہ بھی لکھ کر دیتے رہتے ہیں اور شفاءکی خوشخبری سناتے رہتے ہیں۔
نسخہ
گل نیلوفر 1کلو‘ چھوٹی الائچی سو گرام‘ صندل سوگرام ان تینوں دوائوں کو 7 کلو پانی میں پکائیں۔ جب چار کلو کے قریب پانی رہ جائے تو اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر ہاتھ دھو کر صاف کرکے ان دوائوں کواس پانی میں اچھی طرح کچلیں تاکہ عرقیات اچھی طرح پانی میں حل ہوجائیں اس کے بعد باریک کپڑے کی مدد سے اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں اور پھوک پھینک دیں۔ اب اس چار کلو پانی میں 5کلو چینی ڈال کرہلکی آنچ پرپکائیں اور چمچ چلاتے رہیں جب چینی گھل جائے اور شربت کی طرح گاڑھا ہوجائے اتار کر ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں محفوظ کرلیں دن میں تین سے چار مرتبہ ایک گلاس پانی میں 3 چمچ شربت ملا کر مریض کو پلائے اور جیسے جیسے آرام آتا جائے ڈاکٹری دوائیں آہستہ آہستہ چھوڑتے چلے جائیں۔ انشاءاللہ مکمل شفاءعطا ہوگی۔ آج 3سال ہوگئے ہیں۔ سید صاحب کی بیگم کا بلڈپریشر بالکل ختم ہوچکا اور فوٹو اسٹیٹ کروا کر مختلف لوگوں کو یہ نسخہ دیتے اور دعائیں لیتے ہیں آپ بھی عبقری کے سفیر بنئے اس کے عملیات اور نسخہ جات لوگوں کو مکمل اعتماد سے دیجئے اور لوگوں کی پریشانیوں کو خوشیوں میں بدلیے۔
دانت کی درد ہمیشہ کیلئے ختم
میں آٹھویں جماعت میں تھا۔ میرے دانت کو سخت درد ہوتا تھا۔ ایک بزرگ نے فرمایا کہ اگر مغرب کی نماز کے فوراً بعد دو نفل پڑھ لیا کریں اور ثواب خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے دے دیں یا نیت اس طرح کرلیں کہ ”نیت کی اس نماز دو رکعت نفل بندگی اللہ پاک کی ثواب برائے حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ صدقے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اکبر“ آٹھویں کے بعد تعلیمی دور کے بعد 25 سال سروس کی ‘ بیس اکیس سال ریٹائرڈ ہوئے ہوگئے آج تک مجھے دانت کا درد نہیں ہوا۔
آپ کا جو بچہ جو کہ نماز ادا نہیں کرسکتا۔ چار پانچ سال کا ہے اس کے لیے آپ خود پڑھ کر اس کی طرف سے ثواب حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے بھیج دیں تو اس کا درد ٹھیک ہوجائیگا۔ اس طرح کوئی عزیز دوست جسے بہت درد ہے اس کو پتہ نہیں ہے اس کیلئے پڑھ کر ثواب مذکورہ ہستی کو بھیج دیں تو وہ درد سے محفوظ ہوجائیگا۔ انشاءاللہ ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 903
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں