Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مال کا حساب (عدین شمسی)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

میں نے جنت میں سفید موتی کا ایک گھر دیکھا جس میں یاقوت جڑے ہوئے تھے میں نے پوچھا یہ مکان کس کا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی دو چیزوں سے گھبراتا ہے اور دونوں میں اس کیلئے خیر نہیں۔ ایک موت سے گھبراتا ہے حالانکہ موت فتنوں سے بچائو ہے اور دوسرا مال کی کمی سے گھبراتا ہے حالانکہ جتنا مال کم ہوگا اتنا ہی حساب کم ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مجمع میں تشریف فرما تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے آج رات جنت میں تم لوگوں کے مراتب کو دیکھا ہے۔ اس کے بعد حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ جنت کے جس دروازے پر بھی جاتا ہے وہاں سے ”مرحبا مرحبا“ کی آواز آتی ہے۔ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! جس شخص کا یہ مرتبہ ہے وہ تو کوئی بہت بلند مقام والا ہوگا؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ میں نے جنت میں سفید موتی کا ایک گھر دیکھا جس میں یاقوت جڑے ہوئے تھے میں نے پوچھا یہ مکان کس کا ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے۔ اس مکان کی عمدگی اور چمک دیکھ کر مجھے لگا کہ یہ میرا ہی ہوگا۔ میں اس میں داخل ہونے لگا تو مجھے بتایا گیا کہ یہ عمر رضی اللہ عنہ کا ہے۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا بھی بتایا۔ پھر حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا تم میرے ساتھیوں میں سے سب سے دیر میں پہنچے۔ مجھے تو تمہارے متعلق یہ ڈر ہوگیا تھا کہ کہیں تم ہلاک تو نہیں ہوگئے اور تم پسینہ پسینہ ہورہے تھے۔ میں نے تم سے پوچھا کہ اتنی دیر کہاں لگا دی؟ تو تم نے جواب دیا کہ میں اپنے مال کی کثرت کی وجہ سے حساب میں مبتلا رہا۔ مجھ سے اس کا حساب ہوا کہ مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ اپنے متعلق یہ سن کر رونے لگے اور عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! رات ہی میرے پاس مصر کی تجارت سے 100 اونٹ آئے ہیں یہ مدینہ منورہ کے فقراءمیں صدقہ کردیں۔ شاید اللہ جل شانہ اس کی وجہ سے اس دن کے حساب میں مجھ پر تخفیف فرمادیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 912 reviews.