الحمدللہ ابھی بھی ایسے لوگ موجود ہیں جن کے دن رات اللہ کی یاد میں بسر ہوتے ہیں‘عبقری کو ملنے والی ہزاروں کیفیات میں سے ایک پیش خدمت ہے
حکیم صاحب السلام علیکم!روٹیوں پر اسم ”محمد“ صلی اللہ علیہ وسلم لکھے جانے کا سلسلہ تو عرصہ تین چار سال سے جاری ہے مگر اب کچھ دنوں سے اس اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ حروف مقطعات بھی لکھے جاتے ہیں۔ کبھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ‘ یٰس‘ کبھی طٰہٰ‘ طس‘ ق ‘ ن اور حٰم لکھا جاتا ہے۔ دونوں اسم ساتھ ساتھ لکھے جاتے ہیں۔ میرے دل میں آتا ہے کاش میں ان حروف کے معنی سمجھ سکتی۔ اسی منگل کی رات سونے سے پہلے لیٹتے ہی ایسا لگا جیسے کمرے کی چھت ہٹ گئی ہو مجھے آسمان اور اس پر چمکتے ہوئے ستارے صاف نظر آنے لگے۔ پہلے تو میں نے اپنا وہم سمجھا مگر پھر آنکھیں مل کر دیکھا تو پھر وہی منظر آنکھوں کے سامنے تھا۔ ستارہ کوئی زیادہ روشن کوئی تھوڑا مدہم اور ستاروں کا جھرمٹ عجب نظارہ تھا۔ ابھی دس بھی نہیں بجے تھے اس نظارے کو دیکھ کر دل مسرور ہوگیا۔
اس وقت مجھے اللہ تعالیٰ پر بہت پیار آیا اور آپ سے عقیدت اور بڑھ گئی کیونکہ میں یہ تو اچھی طرح سے جانتی ہوں کہ یہ سب آپ کے فیض کی وجہ سے ورنہ میں کہاں اس قابل ہوں کبھی کبھی سوچتی ہوں اگر آپ جیسا رہبر نہ ملتا تو میں کیا کرتی۔ یہ سب نظارے اور قدرت کے مشاہدے آپ کے فیض سے ہیں۔ حکیم صاحب میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ نے مجھے ایمان اعمال کی زندگی کی طرف متوجہ کیا۔ دنیا کی حقیقت اور اصلیت کچھ کچھ سمجھ آنے لگی ہے‘ امی کی وفات کے چند دن بعد بڑے زور سے بادل گرجے اور بجلی چمکی‘ مجھے ایسے موسم سے بہت ڈر لگتا ہے میں اپنی امی سے لپٹ جاتی تو وہ کہتیں ”تو کب بڑی ہوگی؟“ اس دن اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ اب تو میری ماں بھی نہیں میں کیا کروں گی؟ تو تو ستر مائوں سے زیادہ اپنے بندوں کو چاہتا ہے آپ یقین کریں کہ بادلوں کی گرج چمک بند ہوگئی بلکہ اب تک دو ماہ ہوگئے ہیں اتنی بارشیں ہوئیں مگر بجلی نہیں چمکی نہ ہی بادل گرجے۔ مجھے اللہ تعالیٰ سے اتنی محبت ہوگئی ہے کہ میں سوچتی ہوں کب اللہ کا دیدار ہوگا مرنے کے بعد تو دیکھیں گے اس خالق کائنات کو کہ جو سب جہانوں کا مالک ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 915
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں