Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مناقب صحابہ رضی اللہ عنہ و اہل بیت رضی اللہ عنہ (قسط نمبر 12)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نورمجسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت میں صحابہ رضی اللہ عنہ کی مثال نمک کی سی ہے کیونکہ نمک کے بغیر کھانا درست نہیں ہوتا۔ (مشکوٰة) حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو لوگ کہیں گے کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی صحابی ہے‘ جواب ملے گا ہاں۔ پس انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک زمانہ آئے گاکہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو لوگ کہیں گے کیا تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی کا کوئی ساتھی ہے؟ جواب ملے گا ہاں۔ پھر انہیں فتح دی جائے گی۔ پھر لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ ایک جماعت جہاد کرے گی تو کہا جائے گا کیا تم میں صحابہ کے ساتھی کا کوئی ساتھی ہے؟ جواب ملے گا ہاں۔ پس انہیں فتح دی جائے گی۔ (بخاری‘ مسلم) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے اپنے صحابہ کے اختلاف کے متعلق سوال کیا جو میرے بعد ہوگا تو میری طرف وحی ہوئی‘ اے محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے اصحاب میرے نزدیک آسمان کے ستاروں کی طرح ہیں کہ بعض بعض سے قوی ہیں لیکن سب نورانی ہیں۔ جس نے ان میں سے کسی کے بھی مئوقف کو اختیار کیا وہ میرے نزدیک ہدایت پر ہے۔“ راوی کا بیان ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں تم ان میں سے جس کی پیروی کروگے ہدایت ہی پائو گے۔“ (مشکوٰة) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بندوں کے دلوں کو دیکھا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل کو بندوں کے دلوں سے بہتر بنایا۔ لہٰذا ان کو برگزیدہ کیا اور رسالت کے ساتھ مبعوث فرمایا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے قلب اطہر کے بعد رب تعالیٰ نے دوبارہ بندوں کے قلوب کو دیکھا تو (انبیاءکرام کے بعد) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے دلوں کو سب سے بہتر پایا لہٰذا ان کو اپنے محبوب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وزیر بنادیا تاکہ وہ آپ کی طرف سے (کافروں کے خلاف)لڑتے رہیں۔ (ازالة الخفاءج1 :40، الاستیعاب)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 918 reviews.