Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذہنی صلاحیتوں کی بڑھوتری اور آپکی نیند (محمدبشیر‘ قصور)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2010ء

انڈوں کی گرد سے دمہ انڈوں سے بنی بعض سینکڑوں سال پرانی اشیاءشائقین کو دمے میں مبتلا کر سکتی ہیں۔ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے مطابق ایک ایسی خاتون جس کا دمہ مکمل طور پر قابو میں تھا ‘ اسپین میں ایک قدم گرجے کی صفائی کے دوران اٹھنے والی گردسے دمے کے حملے کا شکار ہو گئی۔ اس عمارت کی تیاری میں سینکڑوں سال پہلے انڈے استعمال ہوئے تھے۔ اس حفاظتی رنگ کی گرد کی وجہ سے اس پر دمے کا دورہ پڑا اور ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ معا لجین نے کھوج لگایا کہ اسے انڈوں سے اس حد تک الرجی تھی کہ عمارت کی صفائی کے دوران اڑنے والی گرد میں شامل انڈوں سے وہ بیمار پڑ گئی۔ دمے کے مریض کے علاوہ دیگر افراد پر اس گرد سے مرض کا حملہ نہیں ہوا۔ انگور کا رس بلڈ پریشر میں کمی کا باعث امریکی سائنسدانوں نے 12 ہفتوں کی مسلسل تحقیق کے بعد نتیجہ اخذ کیا ہے کہ انگور کا جوس بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس نئی تحقیق کے مطابق جو بارہ ہفتوں پر مشتمل تھی کے دوران 80 آدمیوں پر تجربات کئے گئے ۔ رپوٹ کے مطابق ان 80 افراد میں 45 سے لے کر 70 برس کی عمر تک کے تمام افراد شامل تھے۔ انگور کے جوس نے نہ صرف ان کے ہائی بلڈ پریشر کو کم کیا بلکہ فشار خون ضعیف یعنی لو بلڈ پریشر پر بھی مثبت اثرات مرتب کئے۔ اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا از حد ضروری اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا از حد ضروری ہے۔ 6 گھنٹے کی نیند لوگوں میں دن بھر سستی اور کاہلی کا باعث بنتی ہے۔ اس سے لوگوں کی خاص طور پر دفاتر میں کام کرنے والے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ انسان کے جسم میں ایسے عناصر پیدا ہوجاتے ہیں جو اسے کام سے دور یا کام چوری پر مجبور کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسانی صحت کے حوالے سے تجربات کرنے والے دو ماہرین الیگزینڈروس اور ویگونٹاز نے کیا ہے جو پن سٹیٹ کالج آف میڈیسن میں پروفیسر ہیں۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی نیند انسانی جسم میں سوزش اور شریانوں کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ بہترین انسانی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا بے حد فائدہ مند ہے۔ انہوں نے یہ بات تجربہ سے بھی ثابت کی اور 12 افراد کو تجربہ کی غرض سے لیبارٹری میں بھی رکھا جہاں انہیں پر سکون ماحول میں 8 گھنٹے تک سونے کا موقع فراہم کیا گیا۔ جب یہ لوگ دن کو اٹھے تو بہت زیادہ چست اور کام میں بھی دلچسپی لیتے ہوئے پائے گئے۔ چند دنوں بعد ان کو چھ گھنٹے سونے کا موقع دیا گیا جس پر یہ سارا دن جمائیاں ‘ غنودگی اور کام چوری میں مبتلا رہے۔ ماہرین نے تجربہ سے یہ بات ثابت کی کہ چھ گھنٹے کی نیند انسانوں میں قدرے سستی کا باعث بنتی ہے تاہم اچھی کارکردگی کےلئے 8 گھنٹے سونا بے حد ضروری ہے۔ نفسیاتی دباﺅ اور پریشانی تتلاہٹ کا باعث بنتی ہے ماہرین کے مطابق زبان کا توتلا پن (لکنت) نفسیاتی دباﺅ اور پریشانی کے باعث ہوتا ہے۔ امریکی بچے اس مرض کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ جب وہ کسی لفظ کو ادا کرنا چاہتے ہیں تو اس کو عجیب و غریب انداز میں بولتے ہیں ۔ ایسے بچے جو تتلاہٹ کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں عام طور پربہت زیادہ لوگوں کی موجودگی میں اکٹھے مل کر بولنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زبان میں تتلاہٹ 3 سے 5 سال کی عمر تک کے بچوں میں ہوا کرتی ہے اور جب وہ 8 سال تک پہنچتے ہیں تو ان کی اس تتلاہٹ میں 4 فیصد تک کمی واقع ہو جاتی ہے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق چند ورزشوں کے ذریعے اسے دور کیا جا سکتا ہے جیسا کہ آہستہ آہستہ وہ لفظ ادا کئے جائیں ۔ بچوں کو لفظ سکھانے کے عمل سے ان کی تتلاہٹ کو دور کیا جا سکتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 929 reviews.