Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ آج آپ کا بتایا ہوا وظیفہ سوا لاکھ مکمل کرلیا ہے اور میں اس وظیفے کو کبھی بھی مکمل نہ کرپاتی اگر اللہ پاک کی مدد اور آپ کی ہمدردی اور رہنمائی نہ ملتی‘ میرے لیے خصوصی دعا فرمائیں کہ اللہ پاک اس وظیفے کو میرے اور میرے گھر والوں کیلئے دنیا و آخرت میں نجات کا ذریعہ بنادے اور اس کے پڑھنے میں کوئی کمی بیشی‘ سستی ہوگئی ہو تو معاف فرما کر اپنی بارگاہ الٰہی میں قبول فرمائے اور اس وظیفے کی برکت سے ہمارے سارے مسائل کو حل کردے۔
محترم حکیم صاحب! میرے اوپر جس قسم کا جادو ہوا تھا اس کا ٹوٹنا ناممکن تھا لیکن اللہ پاک نے اسے آپ کے ذریعے سے توڑنا ممکن بنادیا اور آپ کے پاس ہی آکر مجھے پتہ چلا ہے کہ میں کچھ بھی محسوس نہیں کرسکتی تھی‘ پتھر کا مجسمہ ہوں‘ بالکل بیکار ہوں‘ آپ نے میرا لاکھوں کا کام صرف اور صرف انسانی ہمدردی کے تحت فی سبیل اللہ کیا آپ کے اور آپ کے گھر والوں کیلئے ہمیشہ دعائیں کرتی رہوں گی۔ آپ کی نیت بہت ہی خالص ہے آپ کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا کیلئے کام کرنا ہوتا ہے ایسی خالص نیت والا انسان میں نے آج تک کبھی زندگی میں نہیں دیکھا۔
ویسے تو میں نے زندگی میں کوئی بھی اچھا عمل نہیں کیا بس ایک ہی عمل یاد ہے جو میں کرتی ہوں میں ہر نماز میں کوئی بھی سورۂ پڑھنے سے پہلے سورۂ اخلاص ضرور پڑھتی ہوں‘ شاید میرا یہی عمل ہے جس کی بدولت اللہ پاک نے مجھے اتنی بڑی دلدل سے نکالا ۔میری ساری زندگی جنات و شیاطین کی قید میں گزرگئی‘میری زندگی بڑے کرب کی حالت میں گزری ہے‘ تھوڑی سی زندگی رہ گئی ہے اس میں کاش اب کسی ایسے شخص کا ساتھ نصیب ہوجائے جو دین کی مکمل سمجھ رکھتا ہو‘ جس کے ساتھ رہ کر میں آخرت کیلئے کچھ کرسکوں جس کو میں قرآن پاک سنا سکوں‘ قرآن پاک اور حدیث شریف کا ترجمہ بالکل بھول چکی ہوں وہ بھی پھر سے یاد کرسکوں‘ در س دینے کی بہت ہی خواہش ہے دعا کریں اللہ پاک میری ان تمام نیک خواہشات کو پورا فرمادے۔ آمین۔ محترم حکیم صاحب میرا نام شائع مت کیجئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 079 reviews.