Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فراخی رزق اور بے شمار فوائد کا عمل

ماہنامہ عبقری - اگست 2012

ان دو اسماء یَابَاسِطُ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ کی برکت سے نسیان دور ہوتا ہے جو شخص کسی مہینہ کی چودھویں تاریخ کو چاندی کی انگوٹھی جس پر سونے کا طمع ہو اسم یَابَاسِطُکا مربع چہار ضرب چہار نقش کرکے پہنے۔ اس کے دل میں سرور پیدا ہوتا ہے اور رزق کشادہ ہوتا ہے اس اسم میں بہت سے اسرار ہیں جن کی شرح یہاں ممکن نہیں ہے۔
تجارت میں ترقی
ان دو اسماء کے ذکر سے رزق اور عمر میں ترقی ہوتی ہے ان کا ذاکر فقیر نہیں ہوتا۔ جو شخص ان دونوں اسماء کو عقیق کی انگشتری پر کندہ کرکے بائیں ہاتھ میں پہنے تو اس کو رزق آسانی سے ملے اور لوگوں کے دل اس کی طرف مائل ہوں اور جو شخص اس کے حروف کو کسر کرکے سونے یا چاندی یا زعفران سے شرف شمسی میں لکھ کر روپیہ کی تھیلی میں رکھے اور ان سے خرچ کرتا رہے تو روپے کبھی ختم نہ ہوں بشرطیکہ سب روپیہ ایک دم نہ نکال لے۔
حصول علوم وفنون اور حکمت کی نہریں
ان دو اسماء یَابَدِیْعُ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ کا ذاکر جو کسی علم میں کوئی کتاب لکھنا چاہتا ہو ان کے ذکر سے یہ کلام اس پر آسان ہوتا ہے۔ خصوصاً یہ فن کل فنون سے مشکل ہے۔ جو شخص اسم  یَابَدِیْعُ کا ورد رکھے اس کو بلاغت اور حافظہ حاصل ہوتا ہے۔ مباحثہ کرنے والوں کیلئے یہ ذکر بہت مناسب ہے جو شخص  عَلَّامُ الْغُیُوْبِ کے ساتھ عَلِیْمٌ حَکِیْمٌ کا بھی خلوت میں ذکر کرے تو حکمت کی نہریں اس کے دل سے جاری ہوں گی۔ اگر چالیس دن تک ترک حیوانات کے ساتھ اسم عَلَّامُ الْغُیُوْبِ کا ورد کرے تو مخلوق کے کل احوال سے مطلع ہو اور غائب چیزوں کا علم ہو اس پر مداومت سے عجیب وغریب امور منکشف ہوتے ہیں اور ہم عصروں میں ممتاز ہو۔
فرحت وانبساط قلب کا عمل
یَابَاسِطُ کا ذاکر ہمیشہ خوش رہتا ہے اس کے دل سے گھٹن دور ہوجاتی ہے اور دل کو فرحت رہتی ہے اور اس کے غم اور پریشانیاں دور ہوجاتی ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 086 reviews.