Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اخلاص سے کی گئی نیکی کا صلہ

ماہنامہ عبقری - اگست 2013

یتیم لڑکی سے میری شادی کردی جب میں نے دلہن کو دیکھا تو اس کے گلے میں وہی موتیوں کا ہار تھا جو مدینے کی گلیوں میں مجھے ملا تھا

مشہور صحابی حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہٗ کی اولاد میں ابوبکر رحمۃ اللہ علیہ نامی ایک بزرگ گزرے ہیں جوکہ آخری عمر میں بہت مالدار ہوگئے تھے لوگوں نے ان کی مالداری کا سبب پوچھا تو انہوںنے اپنا واقعہ سنایا۔ایک دن میں مدینے کی گلیوں میں پھررہا تھا کہ مجھے راستے میں ریشم کی ایک خوبصورت تھیلی ملی۔ میں وہ تھیلی لے کر گھر آگیا‘ کھول کر دیکھا تو اس میں سچے موتیوں کا ہار تھا‘ بہت قیمتی تھا‘ میں نے عہد کرلیا کہ یہ اس کے مالک تک ضرور پہنچاؤں گا۔ یہ سوچ کر گھر سے باہر نکلا تو میں نے ایک بوڑھے شخص کو تھیلی تلاش کرتے ہوئے پایا۔ میں نے معلومات لے کر ان کو وہ امانت واپس کردی۔ بوڑھے نے خوشی میں پچاس دینار دینا چاہے مگر میں نے وہ نہ لیے حالانکہ میں ضرورت مند بھی تھا۔ میں نے کہا اس کا صلہ میں اپنے رب سے لینا چاہتا ہوں۔کچھ عرصے بعدمیں ایک جہاز میں سفر کررہا تھا کہ جہاز طوفان کی زد میں آکر تباہ ہوگیا۔ میں ایک تختے کے سہارے بہتا ہوا بڑی مشکل سے کنارے تک پہنچا۔ یہ ایک گاؤں تھا قریب ایک مسجد نظر آئی میں نے مسجد میں جاکر نماز ادا کی اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگا وہاں کے لوگوں نے جب قرآن پاک سنا تو سب اردگرد جمع ہوگئے پھر ان لوگوں نے مجھے قرآن پاک کی تعلیم دینے کیلئے وہاں روک لیا۔ ان لوگوں نے ایک یتیم لڑکی سے میری شادی کردی جب میں نے دلہن کو دیکھا تو اس کے گلے میں وہی موتیوں کا ہار تھا جو مدینے کی گلیوں میں مجھے ملا تھا۔ میں بہت حیران ہوا اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے بتایا یہ ہارمیرے باباجان کا تھا۔ گاؤں والوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ بزرگ کہا کرتے تھے میں نے اپنی ساری زندگی میں ایک امانت دار مسلمان کو دیکھا ہے اگر وہ نوجوان مجھے مل جائے تو میں اپنی بیٹی کی شادی اس سے کردوں۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول کرلی اور اس سے میری شادی ہوگئی۔ میں برسوں اسی گاؤں میں رہا پھر میری بیوی کا انتقال ہوگیا اس کے ترکہ میں یہ ہار مجھے مل گیا میں نے کئی لاکھ میں اس کو بیچا اور اس سے تجارت شروع کردی۔ اللہ تعالیٰ نے تجارت میں مجھے برکت دی آج کل جو مال و دولت میرے پاس ہے وہ اسی ہار اور میری اللہ کی رضا کیلئے کی گئی نیکی کا صلہ میں ملی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 921 reviews.