Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زندگی اعمال پر لاکر سکون پائیے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

ہماری طبیعت کے مزاج میں اگر یہ بات بیٹھ جائے کہ مخلوقِ خدا کو اللہ کی محبت پر لگانا ہے۔اللہ والا بنانا ہے۔ پھر جب مخلوقِ خدا کو اللہ کا پیغام دیں اُن سے اجر کے طالب نہ ہوں ان سے اُجرت نہ لیں۔یوں کہیں کہ میں اس کا صلہ اللہ سے لوں گا اگر تمہاری بات کسی پتھر دل پر اثر نہ کرے تو اس سے گھبرانا نہیں اُس سے پریشان نہیں ہونا اسکی مثال یوں ہے کہ پتھر پرگرا ہوا پانی ضائع نہیں جاتا۔بارش برسے بس بارش کا برسنا ضروری ہے، چاہے وہ پہاڑوں پر برسے، وہ وادیوں پر برسے ،وہ چراگاہوںپر برسے یا زرخیز اور بنجر زمین پر برسے۔۔۔ بارش کا برسنا ضروری ہے۔
انمول خزانے کے کمالات:’’انمول خزانہ نمبر1‘‘کے کمالات احاطہء تحریر میں نہیں لائے جاسکتے۔ایک ساتھی لارنس گارڈن کے ساتھ رہتے ہیں ۔کہنے لگے: میرا بچہ کئی دنوں سے بیمار تھا علاج کرکر کے میں تھک گیا ہوں، بڑے سے بڑے ڈاکٹر کو دکھایاہے ۔اُسکی فیسیں ، مہنگی دوائیں اُسکے اعلیٰ ٹیسٹ اور پتہ نہیں کتنے پیسے ضائع ہو گئے ۔میں نے کہا اللہ والے! اب مزید پیسے ضائع نہ کر مجھے اطمینان ہے کہ تیرا رزق حلال ہے آپ اور آپ کی اہلیہ دو انمول خزانے اعتماد اور یقین کے ساتھ پڑھیں۔
’’انمول خزانہ نمبر1‘‘کی ترکیب کچھ اس طرح ہے کہ اکیس اکیس دفعہ صبح وشام پڑھیں، جتنا زیادہ پڑھیں گے اُتنا کرم زیادہ ہوگا، تصور کرکے پڑھیں، دکان پر ہوں یا گھر پر ہوںپڑھتے رہیں۔اہلیہ تو بچے کے قریب ہے وہ پڑھ کر اُس کے کانوںمیں پھونک مارے‘ پہلے دائیں کان میں پھر بائیں کان میں پھونک مارے۔ انشاء اللہ صحت مل جائے گی۔اُس نے یہ عمل شروع کردیا،وہ شخص ڈاکٹروں کا ڈسا ہوا تھااُسکا ذکر پریقین پختہ تھا لیکن بیوی کا یقین ٹیسٹوں پر تھا اور ٹیسٹ بھی فائیو سٹار لیبارٹری کے ہوں۔ایک دفعہ میں نے ایک بندے سے کہا کہ گوالمنڈی میں ایک پرانی سی لیبارٹری ہے وہاں سے ٹیسٹ کرا کر آو۔ اولاد کا کوئی مسئلہ تھا۔ تو مجھ سے کہنے لگے :ٹیسٹ کے لیے کسی اچھی لیبارٹری میں بھیج دیتے۔۔۔؟میں نے کہا :تیرے ہاں اچھی لیبارٹری کا معیاریہ ہے کہ لیبارٹری میں شیشے لگے ہوں، ماربل لگا ہواور فیس بھی زیادہ ہو۔تو وہ خاتون ٹیسٹوںکی قائل تھی۔ٹیسٹوںکی طرف مائل تھی۔اسی لیے زیادہ گھائل بھی تھی۔اس نے بھی پڑھا کیونکہ مجبوری ہوگئی تھی، تھک گئی تھی، دن رات بچّے نے جگا جگا کر اسکا دماغ خراب کردیا تھا۔
مجھے ایک دفعہ ایک خاتون کہنے لگی کہ میں جاگ جاگ کر تھک گئی ہوں، میں نے کہا: ابھی آپ نہیں تھکیں۔کہنے لگی :میں بچے کو پکر کر کھڑی ہوتی ہوں توسر چکراتا ہے، ساری رات بچہ کہتا ہے کہ تو مجھے لے کر کھڑی رہ بیٹھ نہ۔ بیٹھوں تو بچہ رونا شروع ہو جاتا ہے،کندھے پر اس کا سر رکھ کر تھپکیاں دیتی ہوں۔کندھے پر اٹھا کر چلوں تب چپ ہوجاتا ہے،اب میں کیا کروںیہ ساری ٹیسٹوں کی رپورٹیں ہیں۔
F-10 اسلام آباد میں ایک شخص ٹیسٹوں کی فائل لے کر میرے پاس آیا میں نے کہا: ان فائلوں کو گنو۔ اس نے شمار کیں تو ایک سو پچیس تھیں میں نے کہا :بس اتنا کافی ہے۔ میں نے اس خاتون سے کہا اللہ کی بندی تو ابھی تھکی نہیںہے۔ ابھی اور پیسے ضائع کر اور ٹیسٹ کروا۔خاتون کہنے لگی نہیں ۔۔۔! آپ کچھ پڑھنے کو بتائیں۔ میں نے کہا: پھر’’ انمول خزانہ نمبر1‘‘پڑھو ۔ اس نے ’’انمول خزانہ نمبر1‘‘ پڑھا۔ خاتون کہنے لگی: میں تھکی ہوئی تھی پڑھتے پڑھتے بچے کو بھی اونگھ آگئی اورمیںبیڈ کے ساتھ ٹیک لگا کر بیٹھی تھی تو مجھے بھی اونگھ آگئی۔میں نے دیکھا کہ کچھ سایہ سا آیا ہے اس نے بچے کو چٹکی بھری ہے‘ بچے نے رونا شروع کردیا اور میری آنکھ کھل گئی۔
یَاسَلاَمُ مُکے کمالات: : حدیث کے الفاظ کا مفہوم ہے کہ:جب بندہ سلام کرتا ہے تو شیطانی چیزیں کہتی ہیں نہ اس گھر میں سونا ہے، نہ کھانا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ لفظ’’سلام‘‘ اللہ کا صفاتی نام ہے اسی سے یا سلام، السلام علیکم بنا ہے۔اللہ کا صفاتی نام یَاسَلاَمُ اگر زمین پر نہ اتارا جاتا، اگراللہ پاک اپنی اہم صفت کو مخلوق کو نہ عطا فرماتے اوراپنے پاس رکھتے تو مخلوق کسی خیر کونہیں پاسکتی تھی،کسی چیز میں سلامتی نہ ہوتی۔اگر سلامتی نہ ہوتی توکھانے کانوالہ بھی موت تھا، زمین بھی موت تھی، کھانا بھی موت تھا،ہرجگہ پریشانیاں ہی پریشانیاں ہوتیں ایک پل کا سکون نہ ملتا ، پل کا چین نہ ملتا اگرلفظ یَاسَلاَمُ اللہ کا نام سلام نہ ہوتا۔جنت میں یہ لفظ زیادہ استعمال ہوگا جنت میں اللہ کے بندوں کوسلام کیا جائے گیا۔ یہ لفظ جنتی لفظ ہے۔ اب خاتون نے پڑھا اور بچہ صحت مند ہوگیا، تین چار دن کے بعد بچے کو لے کر آئیں تو اُسکے ہاتھ سوئیاں لگ لگ کر کالے ہوئے پڑے تھے۔ یقین جانیے زندگی کو اعمال پر لا کر سکون کی دولت ملتی ہے، اور اعمال کی زندگی سے ہٹ کرہم اپنے چین کو خود برباد کرتے ہیں۔
سورۂ فاتحہ و آیت الکرسی کی عظمت: ایک دفعہ آقاعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے پوچھا کہ: قرآن کی سب سے عظمت والی آیت کون سی ہے۔۔۔؟ حدیث کا مفہوم ہے:تو ایک صحابی رضی اللہ عنہٗ نے عرض کیا :یارسول اللہﷺ وہ آیۃ الکرسی ہے۔وہ صحابی ابی بن کعب رضی اللہ عنہٗ تھے۔آپﷺ نے اُن کودعا دی اورفرمایا: ’’کہ آیۃ الکرسی کے دو ہونٹ ہیں، ایک زبان ہے اور یہ اللہ کے عرش کے ساتھ اللہ کی حمد وثنا ء کرتی ہے۔‘‘
’’انمول خزانے‘‘ میں آیۃلکرسی بھی ہے اور سورۃ فاتحہ بھی ہے۔ ساری کائنات کو جو شفا ملے گی،دکھوں سے، دردوں سے، غموں سے، مسائل سے، مشکلات سے، پریشانیوں سے اُسکی بنیاد سورۃ فاتحہ ہے اور پھر آیۃ الکرسی ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 186 reviews.