Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ عبدالخالق غجداونی کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

رات کوسونے سے پہلے وضو کرلیں اور سونے سے قبل آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرلیں تمام بدن پر پھیر لیں، عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد باوضو ایک سو ایک بار یہ عمل پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں وہ عمل یہ ہے۔

چوروغیرہ سے گھر کی حفاظت

رات کو سوتے وقت یہ آیت پڑھ کر سوجائیں، اگر چور آبھی جائے تو گھر سے مال چرا کر بھاگ نہ سکے گا۔ تمام راستے اس کے لئے بند ہوجائیں گے۔ وہ آیت یہ ہے۔ قُلِ ادْعُوا اللہَ اَوِادْعُوا الرَّحْمٰنَ  اَیًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَاتُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًا ﴿بنی اسرائیل۱۱۰﴾ 

استخارہ

یہ استخارہ بہت مجرب ہے، جو شخص اپنے کام کا انجام معلوم کرنا چاہتا ہے کہ اس کے حق میں یہ کام کرنا بہتر ہے یا نہیں؟ اس کو چاہیے کہ بعد نمازعشاء تازہ وضو کرکے اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد دس بار سورۂ فاتحہ پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار سورۂ اخلاص پڑھے‘ آخر میں تین بار درود شریف پڑھے اور پاک بستر پر داہنی کروٹ قبلہ کی طرف منہ کرکے سو جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے کام کا انجام خواب میں دیکھ لے گا۔ اگر خواب کی تعبیر سمجھ میں نہ آئے تو کسی عالم دین سے اس کی تعبیر پوچھ لے۔

آسیب اور جن کو گھر سے بھگانا

ایک سفید کپڑا لیں اور اس کو ہلدی میں رنگ کر چالیس فیتے بنالیں اور روزانہ ایک فیتاجلائیں۔ بعد نماز عشاء جلائیں، روزانہ چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ جلانا ہے اور اس کمرے میں فیتاجلائیں جس میںسوتے ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ آسیب اور جن بھاگ جائے گا۔ 

لڑکیوں کے اچھے رشتے کے لئے

بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں اور پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں تو اس قدر خراب ہوتے ہیں کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا‘ ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل ازوقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے۔ لڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئے یہ عمل مجرب ہے ، پابندی شرط ہے اگر اس عمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:
لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے‘ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔ اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔ یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔

ہرقسم کے جادو ٹونے اور جھپیٹ سے حفاظت

آج کل سفلی، جادو ٹونے عام ہیں، یہ سب اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے کمزور تعلق کے سبب پھیلتا جارہا ہے اور بے شمار لوگ اس کاشکار ہو کر کاروبار، صحت، عزت ، نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لڑکیوںکے رشتے ٹوٹ گئے یا ہوتے ہی نہیں۔ بعض مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ انسان چلا جارہاہے وہاں سفلی جادو کی کوئی چیز پڑی ہے اس کی جھپیٹ میں آجاتا ہے اور ناکردہ گناہ کی سزا بھگتنے لگتا ہے۔ جادو ، ٹونا، سفلی اور جھپیٹ سے حفاظت کے لئے یہ عمل بہت کامیاب ہے اس کی برکت سے ان سب کرتوتوں سے حفاظت رہتی ہے، وہ عمل یہ ہے۔
اول نماز پنجگانہ باجماعت پڑھیں، عورتیں اپنے گھر میں اذان ہوتے ہی نماز پڑھ لیں، نماز میں ناغہ نہ کریں نہ نماز چھوڑیں۔
ہر فرض کے بعد آیت الکرسی ایک بار، سورۂ فلق(مکمل) ایک بار،سورۂ ناس (مکمل سورت) ایک بار پڑھ کر اپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے تمام بدن پر پھیر لیں اور سینے پر بھی پھونک مار کر دم کرلیں۔
رات کوسونے سے پہلے وضو کرلیں اور سونے سے قبل آیت الکرسی تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرلیں تمام بدن پر پھیر لیں، عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد باوضو ایک سو ایک بار یہ عمل پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں وہ عمل یہ ہے۔
یَا حَافِظُ یَارَزَّاقُ یَا کَرِیْمُ یَا حَلِیْمُ یَا نَاصِرُ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کے سفلی اور جادو ٹونا اور جھپیٹ سے حفاظت رہے گی۔

بلغم اور کھانسی دور کرنے کیلئے

اگر بلغم کی وجہ سے کھانسی کی شکایت ہو تو لاہوری نمک کی سات ڈلیاں چنے کے برابر لیں اور ہرڈلی پر سات سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر دم کریں اور نہار منہ ایک ڈلی روزانہ چوس لیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ سا ت روز میں بلغمی کھانسی سے کلی طور پر نجات مل جائے گی۔ 

ہر قسم کی دعا کی قبولیت کیلئے

اگر کوئی مشکل مرحلہ پیش آگیا ہو اور اس کیلئے دعا کرنی ہو تو باوضو تین سو تیرہ مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر دعا کرے تو اللہ تعالیٰ کے کلام کی برکت سے اس کی دُعا ضرور قبول ہوگی۔

قلب و جگر اور ہر قسم کی بیماری کیلئے

اگر دل میں درد رہتا ہو‘ ذرا چلنے پھرنے سے دل زور زور سے دھڑکتا ہو۔ ذرا سا بھاری کام کرنے سے سانس پھول جاتا ہو‘ ضعف جگر کی تکلیف ہو‘ معدہ کمزور ہو‘ پھیپھڑے متاثر ہوں ان تمام صورتوں میں یہ روحانی علاج بہت مفید اور کارآمد ہے۔ ہر جمعہ کو جمعہ کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد چینی کی تین پلیٹ سادی بغیر پھول والی لیں اور ہر پلیٹ پر باوضو ایک ایک بار آیۃ الکرسی زعفران کو عرق گلاب میں گھول کر لکھیں اور ایک پلیٹ جمعہ کے دن بعد نماز عصر باوضوپانی میں گھول کر وہ پانی پی لیں۔دوسری پلیٹ پر پیر کے دن بعد نماز عصر باوضو پانی سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔ تیسری پلیٹ جمعرات کے دن بعد نماز عصر باوضو پانی سے دھو کر وہ پانی پی لیں۔ اس عمل کو مسلسل بلاناغہ تین ہفتے تک کرنے سے انشاء اللہ مریض صحت یاب ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 200 reviews.