Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دین عقل کا نام ہے یا نقل کا اور جدید سائنسی تحقیقات

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

عقل سمجھے یا نہ سمجھے‘ لوگ کہیں یا نہ کہیں‘ لیکن میں نے تو قرآن کی اس آیت کے مصداق ’’سن لیا اور مان لیا‘‘ یہ اور بات ہے سائنس نے اسلام پر جو تحقیق کا دروازہ کھولا ہے اس سے مقصود وہ بھٹکی ہوئی زندگی سے پھر سے اسلام میں آنا چاہتے ہیں

عقل انسانی ناقص‘ دین محمدیﷺ کامل۔ انسان طبعاً بہت کمزور اور ضعیف ہے۔ یہ بیک وقت تمام نظام ہائے زندگی کو فوراً نہیں سمجھ پاتا۔ اگر یہ ایک شعبہ میں کمال رکھتا ہے تو زندگی کے دوسرے شعبے اس کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ہاں جب تک ان کو سمجھنے کیلئے کوشاں وسرگرداں نہ ہو۔ تاریخ عالم کے مطالعہ سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بے شمار لوگ اس دنیا میں ایسے آئے جنہوں نے دین کو عقل کی کسوٹی پر پرکھنے کی کوشش کی لیکن ان کی ناقص عقل و سمجھ نے ساتھ نہ دیا تو انہوں نے دین کے بعض اہم ارکان سے انکار کردیا۔ بعض لوگوں نے دین کی ظاہر حیثیت و حالت کو دیکھ کر دین کو سمجھنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی حقیقت دین سے دور رہے کیونکہ دین تو صرف اور صرف نقل محمدیﷺ ہی کا نام ہے۔ میری نگاہیں مانیں یا نہ مانیں‘ عقل سمجھے یا نہ سمجھے‘ لوگ کہیں یا نہ کہیں‘ لیکن میں نے تو قرآن کی اس آیت کے مصداق ’’سن لیا اور مان لیا‘‘ یہ اور بات ہے سائنس نے اسلام پر جو تحقیق کا دروازہ کھولا ہے اس سے مقصود وہ بھٹکی ہوئی زندگی سے پھر سے اسلام میں آنا چاہتے ہیں اور اسلام میں آنا ہی ان کی مجبوری ہے۔
موسیو ڈیوی کا واقعہ: اس حقیقت کے ثبوت کیلئے ایک واقعہ ملاحظہ ہو‘ جو مشہور ماہر نفسیات موسیوڈیوی کی طرف سے روزنامہ’ ’علم النفسیات‘‘ میں شائع ہوا ہے۔واقعہ یہ ہے کہ ایک مرتبہ موسیوڈیوی یورپ کے سائنسدان ماہروں کو جس میں انگلستان کا مشہور عالم مسٹرویلس بھی شامل تھا کو دعوت دی کہ وہ ایک جگہ جمع ہوکر اس کے حیرت انگیز طلسمی اعمال کا مشاہدہ کریں جب سارے افراد جمع ہوئے موسیوڈیوی نے ان کے سامنے کچھ چیزیں پیش کیں اور ان کو اجازت دی کہ وہ ان چیزوں پر جہاں چاہیں مہر لگائیں اس کے بعد موسیوڈیوی نے ان کے سامنے وہ سارے طریقے استعمال کیے جو فن استخذام ارواح اور فن تجسیم ارواح میں استعمال کیے جاتے ہیں‘ اس کے وہ عمل اتنے حیرت انگیز تھے کہ ان کو دیکھ کر ان سارے سائنسدانوں جو بڑے بڑے عالم بھی تھے موسیوڈیوی کو یہ سرٹیفکیٹ دیا کہ جو چیزیں ہمارے سامنے پیش ہوئی ہیں وہ انسانی صلاحیت وطاقت سے باہر ہیں اور ماورائی چیزیں ہیں جب موسیوڈیوی کو یہ سرٹیفکیٹ ملا تو اس کے بعد اس نے سب کے سامنے اقرار کیا کہ یہ سارا جادو تھا‘ اس کا روحانی طاقت اور کشف وغیرہ سے کوئی بھی تعلق نہیں تھا‘ اس واقعہ کے مرتب کا کہنا ہے کہ موسیوڈیوی کے حیرت انگیز مشاہدے سے جس بات پر حیرت ہوتی ہے وہ اس کی مہارت نہیں ہے بلکہ حیرت یہ ہے کہ بڑے بڑے عالموں نے اس کو سرٹیفکیٹ کیسے دیا؟
اسلام کا بنیادی اصول: اسلام نے مسلمانوں کو افراد کے فریب نظر سے بچنے کیلئے ایک بنیادی اصول دیا ہے وہ اصول یہ ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا راستہ اختیار کیا جائے اور وہ راستہ جو مومنوں نے اختیار کیا ہے یعنی رسول اور مومنوں کے اختیار کردہ راستے کے سوا اگر اپنے علم‘ ذہانت اور ہوشیاری سے زندگی کے بنیادی اور فیصلہ کن مسائل کے بارے میں راستہ اختیار کیا جائے گا یا کوئی طریقہ اختیار کیا جائے گا تو وہ قابل قبول نہیں ہوگا‘ سورۂ نساء کی پندرھویں آیت میں کہا گیا ہے کہ ’’جو کوئی اس کے بعد کہ اس کے اوپر راہ ہدایت کھل چکی ہے‘ رسول کی (راہ کی) مخالفت کرے گا اور مومنوں کے راستے کے علاوہ دوسری راہ اختیار کرے گا تو ہم اس کو ایسا کرنے دیں گے بعد میں ہم اسے جہنم میں داخل کریں گے‘‘ رسول اور مومنوں کا جو راستہ ہے وہ رواداری‘ محبت‘ تحمل‘ بردباری‘ ہمدردی‘ حکمت اور بصیرت کا راستہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 213 reviews.