Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو کا توڑ‘ جائز خواہش‘ بیماریوں‘ الجھنوں سے چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

جادو ، بندشوں، نفسیاتی مسئلوں، سردرد ، جسم درد، بخار سب کیلئے یہ طریقہ علاج ہے کلونجی استعمال کرنے سے پہلے کی دم شدہ کلونجی کا تعویذ بناکر گلے میں ڈالیں پھر کلونجی استعمال کرنا شروع کریں، مگر تعویذ گلے سے کام ہونے کے بعد بھی نہ اتاریں

عمل خاص قارئین عبقری کیلئے: قارئین یہ عمل میں نے اپنے دادا سے بڑی مشکلوں سے حاصل کیا اور اسے کرنے کا طریقہ اور اس عمل کی اجازت لی۔ یہ عمل کیا ہے ؟ بھید قدرت ہے دادا حضور کے بقول انہوںنے جس کو جس مقصد کیلئے دیا وہ پورا ہوا۔ جادو کے توڑ کے لئے‘ ہر قسم کی جائز خواہش‘ ہر قسم کی بیماریوں‘ الجھنوں کیلئے ہر کام کیلئے مجرب اور آزمودہ ہے۔ یہ انتہائی تاثیر والا انتہائی زبردست عمل ہے۔
عمل خاص کا طریقہ: اس عمل کو کرنے کی اجازت مجھے میرے دادا مرحوم سے ملی تھی ، میں ہر عام و خاص کو اس عمل کی اجازت دیتا ہوں ، صرف جائزمقصد کیلئے کریں۔
(۱) پہلا کلمہ تین سو بار،(۲) اَلرَّحْمٰنُ اَلرَّحِیْمُ ایک سو بار (۳) اَلحَکَمُ اَلْعَدْلُ اکیانوے بار(۴) درود ابراہیمی ایک سو پچیس بار،(۵) چار قل دو سو بار(۶) اَلْحَمِیْدُ اَلْبَاطِنُ ساٹھ بار (۷) اَلصَّمَدُ، اَلْقَادِرُچالیس بار (۸) آیۃ الکرسی ایک سو ایک بار ۔ ایک پائو کلونجی لے لیں کلونجی کو کسی ڈھکن بند بوتل میں جس کا منہ کھلا ہو رکھ لیں۔ صبح یا رات میں سے عمل کرنے کے لئے ایک وقت مقرر کرلیں ، یعنی یا صبح کی نماز کے بعد کا وقت مقرر کرلیں یا عشاء کی نماز کے بعد کا وقت مقرر کرلیں عمل میں ناغہ نہیں ہونا چاہیے اور نماز بھی پابندی سے پڑھیں۔ پرہیز: دوران عمل لہسن، پیاز اور ترش اشیاء سے پرہیز کریں۔ عمل کے وقت باوضو رہیں۔
ایک ہفتہ تک یہ عمل جس تعداد میں لکھا ہے اس تعداد کے مطابق پورے یقین اور دھیان سے پڑھیں‘ پڑھتے وقت جس مسئلے جس بیماری کیلئے کررہے ہیں تصور میں رکھ کر پڑھیں، پڑھتے وقت کلونجی پاس رکھیں عمل پوراکرکے کلونجی پر پھونک دیں۔ عمل ایسی جگہ کریں جہاں کوئی اور نہ آئے ۔ کلونجی پر عمل پھونک کر اسے بند کردیں۔ روزانہ عمل کرکے کلونجی پر پھونک دیں جب تک عمل کے ایام پورے نہیں ہوجاتے اس وقت تک بوتل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے کسی اور کے ہاتھ نہ لگ سکیں دوسروں کی پہنچ سے دور رکھیں جب عمل ایک ہفتے کاپورا ہوجائے تو اب اس کلونجی کو آپ ہر قسم کے جادو، ہر قسم کے جنات کے اثرات، بندشوں کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
طریقہ استعمال : کسی بھی قسم کے اثرات ہوں، جادو، جسم کے درد، سر درد بخار، ہر قسم کی بندشوں، نفسیاتی الجھنوں کیلئے صبح اٹھ کر ناشتے کے بعد ایک گلاس پانی گرم ٹھنڈا جیسا آپ کی پسند ہو لےکر اپنی بیماری ہر قسم کی الجھن پریشانی ذہن میںاور تصور میں رکھ کر ایسا محسوس کریں آپ کی وہ الجھن یامسئلہ خدا کے حکم سے اس کلونجی کے استعمال سے ختم ہوچکا ہے‘ ختم ہورہا ہے اور ایک چٹکی کلونجی صبح اٹھنے کے بعد‘ ناشتے کے بعد اور ایک چٹکی رات کے کھانے کے بعد اسی طرح لیں ۔ آپ کا وہ مسئلہ وہ الجھن وہ بیماری جب مکمل ختم اور حل ہوجائے اس وقت آپ کلونجی استعمال کرنا چھوڑدیں اگر نہ بھی چھوڑیں تو کوئی حرج نہیں مگر کلونجی کا تعویذ رہنے دیں اس سے آپ ہر قسم کے جادو، بندشوں اور پریشانیوں سے خدا کے حکم سے بچیں رہیں گے تعویذ بنانے کیلئے تین چٹکی کلونجی لیں۔
جادو ، بندشوں، نفسیاتی مسئلوں، سردرد ، جسم درد، بخار سب کیلئے یہ طریقہ علاج ہے کلونجی استعمال کرنے سے پہلے کی دم شدہ کلونجی کا تعویذ بناکر گلے میں ڈالیں پھر کلونجی استعمال کرنا شروع کریں مگر تعویذ گلے سے کام ہونے کے بعد بھی نہ اتاریں جس پر جنات کے اثرات ہوںا سے بھی اس طریقے سے یہ دوا استعمال کروائیں اس کے گلے میں بھی کلونجی کا تعویذ ڈال دیں خدا کے حکم سے ٹھیک ہوگا۔
جس گھر میں گندے اثرات یا لڑائی جھگڑا میاں بیوی کی لڑائی ہو گندے اثرات ہر قسم کیلئے جنات کے اثرات کیلئے کلونجی کے تعویذ بناکر ہر کمرے کے دروازے پر گیٹ پر کمروں کے اندر ہر دیوار کے کونے میں یہ تعویذ ایک ، ایک لٹکادیں گھر کی حفاظت کے لئے بھی ایسا ہی کریں۔
محترم حکیم صاحب! یہ ایک سینے کاراز تھا جو میں نے آپ کی فیاض سے علم دوسرے تک پہنچانے کی خوبی سے متاثر ہو کر تحریر کیا ہے‘میں نے خود سے اپنا سینے کا راز لکھ دیا ہے اس کو دوسرے تک پہنچانا آپ کا کام ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 224 reviews.