Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ كا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

اللہ کا شکر اداکریں!

خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ابو کچھ امتحانی کاپیاں چیک کررہے ہیں، کوئی انہیں بلاتا ہے تو وہ چلے جاتے ہیں پھر وہی کاپیاں میری پھپھو کے دیور کے والد چیک کرنے لگ جاتے ہیں اور جو کاپی سب سے پہلے اٹھاتے ہیں اس پر میرا نام لکھا ہوتا ہے۔ پھر کچھ دن بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ میری پھپھو کی سب سے بڑی نند اور میں شاپنگ کرنے جاتے ہیں، اندر دکان والا ہمیں تین کلر کے سوٹ دکھاتا ہے جن میں سے میری نند ہرے رنگ کا سوٹ پسند کرتی ہے۔ جب ہم باہر آتے ہیں تو میری سفید جوتی غائب ہوتی ہے۔ پھر کچھ دن بعد میںنے خواب میں دیکھا کہ میں جسے پسند کرتی ہوں ان کے گھر کسی کی شادی ہے۔ میں نے سفید رنگ کا سوٹ پہنا ہے اور میرے بال بہت لمبے ہیں، جیسے ہی سب بارات لینے کے لئے جاتے ہیں میری کالے کلر کی جوتی کھو جاتی ہے اور میں بہت پریشان ہوجاتی ہوں۔ (ح، اسلام آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق جس لڑکے کو آپ پسند کرتی ہیں وہ آپ کے لئے ہرگز بھی اچھا شوہر ثابت نہیں ہوسکتا جبکہ آپ کی پھوپھی کا دیور جس سے آپ کا رشتہ طے ہوا ہے در حقیقت بہترین شریک حیات ثابت ہوگا۔ لہٰذا آپ اللہ کا شکر ادا کریں کہ آپ کی زندگی تباہی سے بچ گئی۔

علمی ترقی

خواب: میں نے دیکھا میں اپنی مس سے ملنے اسکول جاتی ہوں، مس اپنے اسٹاف روم میں بیٹھی اپنی بیٹی کے لئے سوئٹربن رہی ہوتی ہیں۔ حقیقت میں ان کی کوئی اولاد نہیں ہے اور میں اکثر خواب میں ان کہ بیٹی کو دیکھتی ہوں۔ وہاں پر ان کی بیٹی کے چھوٹے چھوٹے کپڑے کٹے ہوئے رکھے ہوتے ہیں۔ میں مس سے ان کی بیٹی کا نام پوچھتی ہوں تو مس بیٹی کا نام راضیہ بتاتی ہیں، میں سوچتی ہوں کہ مس سے کہوں کہ اس کا نام کائنات رکھ لیں‘ مس کی بیٹی اٹھ جاتی ہے مس اسے مجھے دے دیتی ہیں اور ایک فیڈر دیتی ہیںاور کہتی ہیں کہ اسے پلادو۔(حبیبہ‘ لاہور)
تعبیر:آپ کا خواب مجموعی طور پر بہتر ہے اور اس بات کا اشارہ کہ علمی ترقی نصیب ہوگی اور تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی بھی حاصل ہوسکتی ہے اگر آپ محنت اور لگن سے پڑھائی پر توجہ دیں۔ آپ بعد نماز فجر 150بار یَا عَلِیْمُ پانی دم کر پی لیا کریں۔

سورۂ بقرہ پڑھنے سے بندش ٹوٹ گئی

ایک مسجدکے امام صاحب کے کہنے کے مطابق میں نے سات دن فجر کی نماز کے بعدسورۂ بقرہ تلاوت کی تاکہ شادی کے سلسلے میں کوئی بندش یا رکاوٹ وغیرہ ہو تو دور ہوسکے۔ تقریباً ہر روز تلاوت کرکے سونے کے بعد خواب نظر آئے خاص طور پر شروع کے دنوں میں۔خواب: میں نے دیکھا کہ رات کا وقت ہے اور گھر میں اندھیرا ہے بلکہ ہر جگہ اندھیرا ہے۔ میں گھر میں اکیلی ہوں، ایک آدمی مکمل کالے چست لبادے میں ہمارے گھر میں کچھ چھپا دیتا ہے، یہ میں صرف محسوس کرتی ہوں ، مجھے اس سے ڈر نہیں لگتا بلکہ میں صحن میں آکر اسے تلاش کرتی ہوں، مجھے لگتا ہے کہ باہر اس کے دشمن کھڑے ہیں جو اسے مار ڈالیں گے دوسری چھتوں پر کچھ پہرے دار بھی نظرآئے ہیں۔ مگر وہ بچ کر نکل جاتا ہے، پھر مجھے لگا کہ صحن میں کوئی آیا ہے ، وہ چھپائی ہوئی چیز لینے کیلئے، میں ڈر کر چھپ جاتی ہوں ، آنے والی ایک لڑکی ہوتی ہے وہ بھی کالے لباس میں تھی۔ وہ مجھے دیکھ لیتی ہے، پھر دیکھا کہ ہم دونوں گتھم گتھا ہیں،میں اپنی جان بچاتے ہوئے اسے ہلاک کردیتی ہوں پھر میں نے دیکھا کہ پہلے والی لڑکی کو ہوش آگیا ہے، وہ میری طرف دیکھ کر مسکراتی ہے۔ میں اسے کہتی ہوں کہ شکر کرو تمہاری جان بچ گئی۔ (عائشہ‘ ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ نے سورۂ بقرہ کی جو پڑھائی کی تھی اس کے نتیجے میں بندش ٹوٹ گئی ہے اور انشاء اللہ آپ کی دلی مراد پوری ہوگی۔ اگر ہوسکے تو کام مکمل ہونے کے بعد سورہ بقرۂ کی پڑھائی جاری رکھیں۔

پہلا بیٹا

خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میری شادی ہوچکی ہے(اس کے ساتھ جسے میں پسند کرتی ہوں) میں باورچی خانہ میں مصروف ہوں‘ میرا شوہر کچن میں بیٹھا ہوا ہے میں بہت سے انڈے ابالتی ہوں اور اسے دیتی ہوں اتنے میں میرے سسر مجھے چائے بنانے کو کہتے ہیں میں چائے بنانے لگتی ہوں اور اپنے شوہر کے پاس ایک انڈا رہنے دیتی ہوں۔ (بنت عبدالکریم)
تعبیر:اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی اولاد میں پہلا بیٹا ہوگا اور دیگر اولاد بھی ہوگی اور انشاء اللہ خوب برکت نصیب ہوگی نیز آپ کی من کی مراد کا رشتہ ملے گا‘ خواہ و ہ وہی ہو جس کو آپ پسند کرتی ہیں یا اس سے بھی بہتر کوئی۔

دین پر خصوصی توجہ

خواب: میرا بیٹا جو دو سال تین ماہ کا ہے اس کی تائی جو ہمارے ساتھ رہتی ہے وہ کالے رنگ کا دھاری دار پاجامہ دے کر کہتی ہیں کہ اس کو پہنادینا پھر دیکھتی ہوں میری چھوٹی بھابی یعنی بچوں کی ممانی جو دوسرے شہر میںرہتی ہیں‘ آتی ہیں وہ کالے رنگ کی دھاری دار شرٹ دیتی ہیں کہتی ہیں کہ اپنے بیٹے کو پہنادینا‘ میں کہتی ہوں یہ بھی پاجامے جیسی ہے اس کے ساتھ پہنادونگی میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ام شاکر‘ملتان)
تعمیر: آپ کا بیٹا انشاء اللہ زندگی میں مالی خوش حالی پائے گا اور دین کے ساتھ بھی اس کا اچھا تعلق رہے گا اس لیے اس کی دنیاوی زندگی کے ساتھ دینی حالت پر خصوصی تربیت دی جائے ورنہ اپنابیٹا گنوا بیٹھیں گی۔ اللہ عافیت میں رکھے۔ آمین

ایصال ثواب

خواب: دیکھا کہ ہمارے پرانے آبائی گھر(جو ہم بیچ چکے ہیں) میں گلی والے دروازے کے باہر ڈیوڑھی ہے وہاں دادا جان زمین پر لیٹے ہیں اور ان کا سر گلی کی طرف ہے‘ والدہ کی کزن بچوںسمیت آتی ہیں لیکن گھر میں فرنیچر برتن کچھ بھی نہیں اور والدہ پریشان ہیں کہ وہ انہیں دودھ کس برتن میں گرم کرکے دیں یا کھانا وغیرہ یعنی ہمارا گھر گھر نہیں بلکہ مکان ہے۔ (محمد عمران‘ اسلام آباد)
تعبیر: آپ کے دادا جان مرحوم کو ایصال ثواب کی اشد ضرورت ہے اس لیے ان کے حق میں ثواب پہنچائیں نیز مالی صدقہ کریں تاکہ ان کی رکاوٹیں دور ہوں اور انہیں راحت پہنچے۔آپ حسب توفیق ذکر و اذکار‘ قرآن کریم کی تلاوت‘ درود شریف ‘ کلمہ شریف پڑھ کر اپنے عزیزو اقارب جو دنیا سے رخصت ہوچکے اور تمام امت مسلمہ کی روحوں کو ثواب پہنچائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 234 reviews.