Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

موٹاپے کی وجہ سے شادی رک گئی

میری عمر 33سال ہے ، پہلے بہت دبلی تھی ، چکنائی، چینی اور بازار کی چیزوں سے پرہیز کرتی ہوں، اس کے باوجود پیٹ بڑھ رہا ہے،اسی وجہ سے میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔ (شمائلہ‘ کوہاٹ)
مشورہ:بی بی! موٹاپا ایک دم نہیں آتا، اب آپ پرہیز کررہی ہیں تو اچھی بات ہے، ورنہ آپ کا وزن مزید بڑھ جاتا ، آپ غذا لینے میں احتیاط کیجئے، غذا میں ہری سبزیوں کا سلاد ضرور شامل کریں۔ ناشتے سے آدھ گھنٹہ قبل ایک پیالی پانی میں چوتھائی چمچی دار چینی کا پسا سفوف ملا کر ابالیے، جب پانی اچھی طرح جوش کھا جائے تو پیالی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پی جائیے۔ اسی طرح رات کو سونے سے پہلے کیجئے، یوں آپ کے پیٹ پر جمع چربی آہستہ آہستہ کم ہوجائے گی، یہ نسخہ مسلسل استعمال کیجئے، شہد میں شفاء ہے۔
سردیاں آگئیں ہیں، مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ کھائیے، فرق پڑ جائے گا۔ لیموں والا پانی استعمال کریں، سرکے والی پیاز کھائیے، ٹماٹر،کھیرا، مولی، پالک، شلغم، گھیا، بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجر، میتھی، سرسوں کا ساگ اور کریلے اپنی غذا میں بدل بدل کر شامل کیجئے، دوپہر کو کچی سبزیوں کا سلاد کھانے کی جگہ کھائیے۔ موٹاپا ایک دم بلکہ آہستہ آہستہ کم ہوتا ہے۔ دو تین ہفتہ میں پیٹ کم نہیں ہوگا تاہم آپ چند ماہ بعد ٹھیک ہوجائیں گی۔

نزلہ‘ زکام سے نجات کا ٹوٹکہ

مجھے سردیوں میںگرم کپڑوں کے باوجود اکثر نزلہ زکام رہتا ہے۔ کبھی بخار بھی چڑھ جاتا ہے، موسم سرماسخت تکلیف میں گزرتا ہے، آپ کو ئی ایسا ٹوٹکا بتائیے جس سے نزلہ، زکام، بخار سے مجھے نجات مل جائے، کھانسی بھی پریشان کرتی ہے۔(صائمہ ‘ لاہور)
مشورہ:سردی کے موسم میں آپ گھر میں ادرک اور شہد ضرور رکھیے، بہت کام کی چیزیںہیں، ادرک کی چائے بڑے مزے کی ہوتی ہے، نزلہ زکام شروع ہو تو اسے پینے سے سکون ملتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے: ایک چھوٹا ٹکڑا انگلی کی پور برابر ادرک چھیل کر اس کے باریک ٹکڑے کرلیں، اب چائے کا پانی ابلنے کیلئے رکھیں اور اس میں ادرک ڈال دیں جب اچھی طرح پانی جوش کھانے لگے تو چائے کی پتی ڈال کر اتار لیں، تھوڑی دیر دم دیں پھر تھوڑی سی چینی ملا کر گرم گرم چسکی چسکی کرکے پی لیں‘ اس سے آپ کو آرام ملے گا۔ ادرک کی چائے پینے سے بار بار نزلہ نہیں ہوتا۔ اسی طرح ادرک کے ایک بڑے ٹکڑے کا رس نکالیے، ایک چمچہ رس کافی ہے اب اس میں چار چمچے شہد ملا کر رکھ لیجئے، دن میں چار پانچ دفعہ چاٹ لیں۔ اس کے بعد گرم پانی یا چائے چسکی چسکی کرکے پئیں، کھانسی میں فرق پڑ جائے گا۔ اس نسخے سے آپ کا معدہ بھی صحیح رہے گا اور بد ہضمی نہیں ہوگی۔ ادرک کی چائے فلو میں بھی مفید ہے اور سردی کے موسم میں بہت کام آتی ہے۔

بادام کا ٹوٹکا آپ بھی آزمائیے

میرے چھ سالہ بچے کو بہت کھانسی ہے، اکثر اسے کھانسی کا دورہ پڑتا ہے، ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ اسے کالی کھانسی ہے مگر دوا کے باوجود کھانسی میں افاقہ نہیں ہورہا جس سے میں بہت پریشان ہوں، کوئی مفیدنسخہ بتائیے۔(مسز شاہد)
مشورہ:کالی کھانسی واقعی بہت تکلیف دہ بیماری ہے بچہ بے حال ہوجاتا ہے، صحت بھی ٹھیک نہیں رہتی، آپ بادام والا ٹوٹکا آزمائیے، پانچ بادام لے کر شام کو پانی میں بھگودیں، صبح چھیل کر اس میں تھوڑی مصری ملائیے۔ ایک دیسی لہسن کی کلی چھیل کر ملائیے اور تینوں چیزیں باریک پیس لیں اور بچے کو کھلادیں۔ تین دن ایساکیجئے انشاء اللہ کھانسی ٹھیک ہوجائے گی۔بزرگ خواتین لونگ کو آگ پر بھون کر شہد میں ملاتی اور چٹاتی تھیں، اس سے بھی فائدہ ہوتا تھا۔ اسی طرح لہسن کا رس، شہد اور پانی ملا کر پینے سے فرق پڑتا ہے۔ ناریل کا تیل خالص خود نکلوالیں جس میں ملاوٹ نہ ہو۔ ایک سالہ بچے کو دن میں تین چار بار یہ چار گرام تیل پلانے سے سکون ملتا ہے۔ دیہات میں لہسن کی کلیاں دھاگے میں پروکر بشکل ہار گلے میں ڈالتے ہیں تاکہ اس کی خوشبو سے کھانسی ٹھیک ہوجائے، رس بھی پلاتے ہیں۔

یہ کوئی مرض نہیں

ہمارے گھر رات کوگیارہ بجے ساری بتیاں بند کردی جاتی ہیں، میں پھر رات کو اندھیرے میں جناتی کہانیاں پڑھتی ہوں، جب کوئی خوفناک تحریر آئے تو دل تیزی سے دھڑکنے لگتا ہے۔ بعض دفعہ دیر تک دھڑکن کم نہیں ہوتی، اس کی بابت کسی سے کہتے عجیب محسوس ہوتا ہے،یہ کوئی مرض تو نہیں؟(عمارہ)
مشورہ:رات کے وقت کبھی بھی ڈراؤنی کہانیاں نہ پڑھیے، اس سے آنکھوں پر بوجھ پڑتا ہے اور وہ تھک جاتی ہیں،رات کو ایسی تحریریں نہ پڑھیںجس سے ڈر لگے یا خوف محسوس ہو، مار پیٹ رونا پیٹنا اور ڈراؤنی تحریریں دل کو متاثر کرتی ہے۔

گلا خراب

میرا گلا ہر وقت خراب رہتا ہے، نزلے کے بعد کھانسی ہوتی ہے اور پھر گلے میں عجیب سی آواز پھٹنے لگتی ہے ، بات پوری نہیں کرسکتی، کزنز مذاق اڑاتی ہیں ، میں نےکئی دوائیاں کھائی ہیں، کوئی اثر نہیں ہوا، کوئی اچھا اور سستا سا نسخہ بتائیے جس سے میری تکلیف دورہوجائے۔(سویرا‘ کوئٹہ)
مشورہ: آپ ٹھنڈے پانی کا استعمال کم کیجئے، ٹھنڈا پانی گلے کو نقصان دیتا ہے، صبح ایک چمچ شہد ایک پیالی کھولتے ہوئی گرم پانی میں ڈالیے اور اسے آہستہ آستہ پی لیجئے۔ کسی پنساری سے سیاہ مرچ15گرام، ملٹھی 10گرام اور مصری 25گرام خریدیے، انہیں پیس کر رکھ لیجئے، دن میں تین بار چٹکی بھرسفوف کھائیے،زبان پر رکھ کر آہستہ آہستہ چوس لیں۔ یوںآپ کا گلا ٹھیک ہوگا، کھانسی نہیں رہے گی اور آواز بھی نہیں پھٹے گی۔ صبح شہد والا پانی روزانہ پینا ہے، کھٹی چیزیں نہ کھائیے۔ اس کے علاوہ جب بھی زکام شروع ہو، ایک گلاس پانی ابالیے، دار چینی کا ٹکڑا موٹا موٹا کوٹ کر آدھی چمچی سے بھی کم ملائیے، پھر ایک چٹکی پسی کالی مرچ اور ایک چمچہ شہد ملا کر پی جائیے، دو تین دن میں آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔ گلے کی خراش، ملیریا یا نفلوئیزا ہو، ان امراض میں دار چینی کی یہ گرم گرم چائے بہت مفید ہے۔

کمر پر داغ

میرے بچے کو خارش ہوئی تھی ، دوا سے ٹھیک ہوگئی مگر اس کے سینہ اور کمر پر داغ پڑ گئے جو بہت بُرے لگتے ہیں، یہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟۔ (آصفہ عمر‘ ساہیوال)
مشورہ: بی بی! وقت کے ساتھ ساتھ یہ داغ ہلکے پڑ جائیں گے، آپ نیم کے پتے منگوائیے اور انہیں سکھا کر باریک پیس لیجئے، دو چمچے نیم کا سفوف لیجئے، اس میں چوتھائی چمچ ہلدی ملا کر سرسوں کے تیل میں ملائیے، تیل تقریباً ایک پیالی سے کم لیں۔ سب اشیاء اچھی طرح ملا کر بچے کے داغوں پر ہلکی ہلکی مالش کریں، آٹھ دس منٹ کافی ہے۔ ایک گھنٹے بعد بچے کو نہلا دیں ، یوں جلد صاف ہوجاتی ہے روزانہ یہ عمل کیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 238 reviews.