Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

حضرت پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ جو سمجھانا چاہتے ہیں دو موضوع ہیں شیخ کے۔ ایک ہے غنی اور ایک ہے فقر۔فقر اختیار کرنا چاہیے‘ پیوند لگے کپڑے پہننے چاہئیں یا اگر اللہ تعالیٰ نے کچھ نعمتیں دی ہیں تو ان نعمتوں کا اظہار بھی کرنا چاہیے۔ ہمارے سامنے جو صوفیا کا نقشہ ہے وہ اس طرح ہے کہ پھٹے پرانے کپڑے پہننا‘ گندا رہنا‘ مئے و مستی دھمال‘ ڈانس اس کا نام صوفی ازم اور تصوف نہیں ہے بلکہ تعلیمات قرآنی اور اخلاق نبوی ﷺ کا حقیقی عکس صوفیا کرام کی زندگی کا اوڑھنا بچھونا ہے۔ اس کا نام صوفی ازم ہے۔ ہمارے سامنے اصل صوفیاء کرام کا نقشہ جو سامنے آئے گا وہ صرف اس طرح آئے گا کہ وہ اتباع شریعت‘ اتباع طبیعت نہیں کہ طبیعت کے مطابق ایک چیز میں نفع نظر آیا اس کو مزاج اور شریعت بنالیا اس کو آخرت کا مدار بنایا یہ اصل نہیں تصوف کملی والے ﷺکی سچی غلامی اور عشق کا نام ہے اور عشق عمل کا نام ہوتا ہے۔ الفاظ کا نام نہیں ہوتا۔ پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ہمیں تو وہ اختیار کرنا ہے جو مسبب اسباب ہمیں عطا کردے اگر اس نے حالت فقر میں رکھا ہے تو اس پر رہو۔ اس نے اگر حالت غنی میں رکھا ہے تو اس میں شکر کرو‘ تسلیم و رضا اسی کو کہتے ہیں۔ موسیٰ علیہ السلام جارہے تھے ایک آدمی ملا کہنے لگا نعمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ سمیٹتے سمیٹتے تھک گیا ہوں اللہ پاک سے عرض کریں کہ کچھ کم کردیں۔ آگے گئے تو ایک آدمی کو دیکھا بدن پر کپڑا نہیں تھا‘ ستر کو ریت میں چھپائے بیٹھا تھا کہنے لگا کہ آپ اللہ کے پاس جارہے ہیں اللہ سے عرض کریں کہ کچھ تو دے دے۔ موسیٰ علیہ السلام نے اللہ پاک سے عرض کیا تو اللہ پاک نے فرمایا کہ جس نے کہا ہے کہ نعمتیں بہت زیادہ ہیں اس سے کہہ کہ میری ناشکری کر اور جس نے کہا نعمتیں نہیں ہیں اس کو کہہ کہ میرا شکر ادا کر جس نے ریت میں اپنے ستر کو چھپایا ہوا تھا اس سے موسیٰ علیہ السلام نے کہا اللہ پاک فرماتے ہیں کہ تو شکر ادا کر تو وہ کہنے لگا کہ اللہ پاک نے مجھے دیا ہی کیا ہے جو میں شکر ادا کروں‘ اس کا یہ کہنا تھا کہ زور کا ہوا کا جھونکا آیا جو بدن اس کا ریت کے اندر چھپا ہوا تھا وہ ظاہر ہوگیا‘ اب وہ ادھر اُدھر بھاگتا کہ میں کس طرح اپنی شرمگاہ کو چھپاؤں‘ دوسری طرف 
وہ شخص تھاجس نے نعمتوں کی کثرت کا ذکر کیا تھا موسیٰ علیہ السلام نے اس کو جاکر کہا کہ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ تم میرا شکر کرنا چھوڑ دو تمہاری نعمتیں کم ہوجائیں گی وہ شخص کہنے لگا کہ جس اللہ پاک نے مجھے اتنی نعمتیں دی ہوئی ہیں میں کس زبان سے اس کی ناشکری کروں یہ میں نہیں کرسکتا۔ تو اللہ پاک نے اس کی نعمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 240 reviews.