Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نسخہ برائے موچ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2013

جس کی کھانسی مختلف انٹی بائیوٹکس‘ کف سیرپس اور انجکشن سے بھی نہ تھمتی تھی اس نسخہ کی پہلی خوراک سے ٹھیک ہوگئی۔

نسخہ برائے کھانسی و ورم حلق
اجزاء: آدھا کپ شہتوت (خشک)، گڑ ایک ڈلی۔ چائے کی پتی۔دوکپ پانی میں آدھ کپ شہتوت‘ ایک عدد گڑ کی ڈلی اور حسب ذائقہ چائے کی پتی ڈالیں اور اتنا ابالیں کہ پانی تقریباً آدھا رہ جائے اتار کر چھان لیں اور گرم گرم پئیں۔ امید ہے کہ دو تین خوراک سے تکلیف بالکل رفع ہوجائے گی۔ انشاء اللہ۔نسخہ ہذا ناچیز نے اپنے سات سالہ بیٹے کو بارہا استعمال کرایا ہے اور کامیاب پایا ہے جس کی کھانسی مختلف انٹی بائیوٹکس‘ کف سیرپس اور انجکشن سے بھی نہ تھمتی تھی اس نسخہ کی پہلی خوراک سے ٹھیک ہوگئی۔
نسخہ برائے بلغم و خرابی سینہ
اجزاء: تازہ شلغم، چینی ۔ایک موٹا اور تازہ شلغم لیں اوپر کی طرف سے گول قاش (ڈھکن کی طرح) برابر کاٹ دیں اب شلغم کے درمیان میں ایک گڑھا سا بنائیں۔ اسے چینی سے بھردیں اور رات بھرکھلے آسمان میں رکھ دیں۔ کاٹی گئی قاش اوپر رکھ کر بند کریں اور کناروں کو اچھی سی ٹیپ سے بند کریں۔ صبح ناشتہ سے گھنٹہ بھر قبل نہار منہ شلغم کے اندر بنے شربت کو پئیں اور شلغم کوکھائیں اور مذکورہ بیماری سے چند دن کے استعمال کے بعد نجات پائیں۔ انشاء اللہ۔
نسخہ برائے موچ:اجزاء:سرسوں کا تیل ایک تولہ‘ نمک ایک تولہ‘ بکری کے بال ایک تولہ۔ٹھوکرکھانے‘ گرنے یا دوڑنے سے ہاتھ پاؤں میں موچ آجائے تو مذکورہ تینوں اجزاء مکس کرکے خوب گرم کریں۔ قابل برداشت حالت میں متاثرہ جگہ پر مساج کریں۔ ان شاء اللہ موچ کے درد سے نجات مل جائے گی۔ (ص431)
مزید کمالات جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا مطالعہ کریں:۔
’’گھریلو الجھنوں سے چھٹکارا پانے والے‘‘ (بندشوںکا توڑ اور روحانی ایٹم بم)
مقبول عبادات ‘ فضائل‘ طبی و روحانی نسخے اور آزمودہ ٹوٹکےاور بہت کچھ۔۔۔۔اس کتاب میں پڑھیں!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 251 reviews.