Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

اماں جی سے لیں سدابہار خوبصورتی کے راز

(ا۔ج۔)
ہمیشہ چست رہنے کا راز: محترم قارئین! آج میں آپ کو ہروقت تندرست اور چست رہنے کا ٹوٹکہ دے رہی ہوں۔ میں نے ایک بہت پرانی کتاب میں کلونجی اور شہد کے متعلق پڑھا تھا‘ شہد میں سات آٹھ سال سے پی رہی ہوں‘ اُس سے میں بالکل چست رہتی ہوں اور اس ٹوٹکے کی خاص بات یہ ہےکہ اس سے کبھی کوئی دوسرا مرض بھی لاحق نہیں ہوتا۔ اس سے دل بھی ٹھیک‘ گردے بھی ٹھیک‘ تلی بھی ٹھیک اور قبض بھی کبھی نہیں ہوگی۔ اب بھی میں نے پانچ کلو شہد گھر میں رکھا ہوا ہے۔ صبح نہار منہ پانی کو ابال کر نیم گرم ایک گلاس پانی میں تین یا چار چمچ حسب ضرورت شہد ڈال کر پیتی ہوں۔ اس سے ایک گھنٹہ بعد پیشاب آتا ہے پھر کچھ دیر بعد دوبارہ پیشاب آتاہے اور انسان بالکل چست ہوجاتاہے اگر موٹاپا ہو تو وہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتا ہے۔

 شوگر اور ہیپاٹائٹس کیلئے آزمایا نسخہ

میں نے پنیر ڈوڈی کو ہیپاٹائٹس اور شوگر کے مرض میں بہت آزمایا ہے۔ میں نے اپنی بہن کو بھی شوگر کیلئے پنیر ڈوڈی استعمال کروائی اس کو بھی بہت خاطر خواہ افاقہ ہوا۔ طریقہ استعمال: پنیر ڈوڈی کے گیارہ دانے لیں رات کو پانی میں بھگو رکھیں صبح وہ پانی نتھار کر پی لیں۔

دل کی نالیاں صاف معدہ محفوظ

ایک ٹوٹکا میرے پاس دل کی نالیاں صاف اور معدہ محفوظ کرنے کا ہے۔ معدہ کو محفوظ کرنے کیلئے ایک چھٹانک لہسن کو گرینڈ کرلیں اس میں ایک پاؤ یا ڈیڑھ پاؤ لیمن ایک پاؤ ادرک نچوڑ کر اس میں شہد آدھا کلو ملا لیں۔ یہ ایک طرح کا کیچپ سا بن جائے گا۔ اس کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں۔ پلاسٹک کی بوتل میں نہیں ڈالنا۔ طریقہ استعمال: نہار منہ ایک چائے کا چمچ استعمال کریں۔

گیس اور قبض کا علاج

ایک مرتبہ کسی نے مجھے کہا کہ مجھے گیس اور قبض ہوتی ہے‘ میں نے کہا ایک پاؤ کلونجی لے کر صاف کرکے اسے چھاننی میں ڈال کر دھولیں‘ خشک کرلیں پھر اس کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس پر لیموں نچوڑ دیں اور اس کو خشک کرلیں پھر ہلکا سا گرینڈ کرلیں ہر کھانے کے بعدایک چٹکی لے لیں۔ انشاء اللہ آدھ گھنٹے بعد ایسا ہوجائے گا جیسے آپ نے کھانا نہیں کھایا۔ یہ دو چیزیں ہمیشہ میرے بیگ میں رہتی ہیں۔ اگر معدہ مضبوط کرنا ہوتو شہد اور کلونجی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔ شہد کو پانی میں ڈال کر پینے کیلئے پانی ابال کر استعمال کریں۔ کچا پانی ہرگز استعمال نہ کریں۔ میں نے یہ راز ایک طب نبوی ﷺ کی کتاب میں پڑھا تھا۔

بچہ دانت نہ نکال رہا ہوتو

اگر بچہ دانت نہ نکال رہا ہو تو کھوپرا گری پانی میں بھگو کر بچے کے منہ میں دیں‘ آدھ گلی ہوئی بوٹی دیں بچہ اس کو کھینچتا رہے گا۔ اگر بچہ کمزور ہو تو دیسی انڈے کی زردی میں ہلکا سا شہد ملا کر اس کو چٹاتے رہیں تو چھ ماہ کا بچہ سال کا لگے گا۔

بچے کو پہلوان بنانے کا راز

مالٹا یا مسمی کے جوس یا رس میں بکرے کی کلیجی مکس کرکے بچے کوپلائیں ‘ بچے میں اتنی طاقت آجائے گی کہ وہ کشتی کے قابل ہوجائے گا۔طریقہ استعمال: ایک گلاس جوس میں ایک چھٹانک کلیجی گرینڈ کرکے دن میں ایک مرتبہ پلائیں۔ میں نے اس کا تجربہ اپنے بچوں پر کیا ہے۔ میرے بھائی حکیم تھے وہ بتاتے تھے تو میں اپنے بچوں پر کرتی تھی میرا بیٹا جو کہ اب ماشاء اللہ خود بچوں والا ہے میں نے یہ نسخہ اس پر آزمایا تھا وہ اب کام بھی سب سے زیادہ کرتاہے اور اسے نیند بھی بہت کم آتی ہے۔ میں نے اپنی بڑی بیٹی کو بھی دیا تھا اور اب وہ تمام کام بڑی چستی سے کرتی ہے۔

دائمی قبض کا علاج

کلونجی اور لیموں والا نسخہ کے استعمال دائمی سے دائمی قبض کا یقینی علاج ہے۔ قارئین! کلونجی کھاتے رہو اور شہد پیتے رہو کبھی کوئی مرض نزدیک نہیں آئے گا۔

دانتوں کی مضبوطی کیلئے نسخہ خاص

نیلا تھوتھا توے پر رکھ کر آٹا بنالیں اور ہر کھانے کے بعد دانتوں پر لگائیں دانت مضبوط ہوجائیں گے۔ لیکن خیال رہے لعاب اندرہرگز نہ جائے۔

نکسیر کا علاج

سفید کنیر کے پھول لیکر خشک کرکے مسل کر نسوار بنالیں اور اس کا استعمال کریں انشاء اللہ کبھی نکسیر نہ ہوگی۔

کھانسی کا آزمایا ٹوٹکہ

کافی عرصہ پرانی بات ہے کہ مجھے ایک مرتبہ بہت شدید کھانسی شروع ہوگئی‘ میں اپنے بھائی کے گھر عارف والا گئی‘ میری بھتیجی نے مجھے چائے پلادی‘ میں نے کہا مجھے پیاس لگی ہے تو انہوں نے پانی بھی پلا دیا پانی پیتے ہی میری آواز بالکل بیٹھ گئی۔ اس کیلئے میرے بڑے بھائی نے کہا اس کو دیسی گھی فرائی پان میں ڈال کر اس میں تھوڑی سی چینی ڈال دیں‘ مناسب طور پر چینی کی ڈلی سی بن جائے گی اس کو چوس لیں اوپر سے تھوڑا تھوڑا گھی پی لیں تو گلا بالکل ٹھیک ہوجائے گا اور ایسا ہی ہوا۔ اس کے علاوہ اگر کسی کو کھانسی ہو تو اس کیلئے ایک آزمائی ہوئی چیز ہے تھوڑی سے سونف لے لیں‘ ایک پاؤ پانی لے لیں‘ سونف ڈال کر پانی کو گرم کریں جب وہ آدھا رہ جائے تو اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر استعمال کریں‘ کھانسی ٹھیک ہوجاتی ہے۔ کھانے کے بعد اور سوتے وقت اور صبح ناشتے کے بعد ایک ایک چمچ استعمال کریں۔

معدہ کی مضبوطی کا راز

محترم قارئین! معدہ ٹھیک تو سب کچھ ٹھیک۔ درج ذیل نسخہ میں نے اپنی بھتیجی پر بھی آزمایا ہے اور آپ کو بھی تحفہ کے طورپر بتارہی ہوں۔

ھوالشافی: گاجروں کا مربہ ایک پاؤ یا ڈیڑھ پاؤ‘ 41 گریاں بادام کی رات کو بھگو دیں‘ صبح اس کو پیس لیں‘ گاجر کا مربہ بھی پیس لیں اور فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر حلوہ کی شکل میں تیار کرلیں اور اس کا ناشتہ کریں۔ اگر ضرورت ہو تو بعد میں ناشتہ کرلیں ورنہ یہی ٹھیک ہے۔ یہ نسخہ اوکاڑہ میں ایک بہت مشہور حکیم ہے وہ ہر معدہ کے مریض کو یہی بتاتا ہے اور بہت کارآمد اور مفید نسخہ ہے۔اس نسخے کا کچھ عرصے کا استعمال آپ کے حسن کو چار چاند لگادے گا ۔ ایک مرتبہ میری ایک ہمسائی شدید بیمار ہوگئی اس کا سانس بار بار اکھڑ جاتا تھا۔ میں نے اسے ایک مقامی حکیم کے پاس بھیجا۔ حکیم صاحب نےاس کی نبض دیکھی اور اس کو ایک دوائی کی پڑیادی جس سے اس کو فوراً اُلٹی آگئی پھر ایک اور پڑیا دی اس سے اس کی الٹی رک گئی۔ پھر اس کو بتایا کہ تمہارے معدہ کے منہ پر ورم ہے جو ڈاکٹروں کو پتہ نہیں چل رہا۔ پھر اس کو کچھ دوائیاں دی اور ساتھ کہا گاجر اور بادام والا نسخہ ناشتے میں استعمال کرو۔ اس کے بعد اس کے تین بچے ہوئے اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

رزق میں برکت کا عمل

قارئین! میں جب بھی کسی سے کوئی چیز لیتی ہوں تو اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااَلِیْہِ رَاجِعُوْن اور جب بھی کوئی چیز دیتی ہوں تو بسم اللہ مکمل پڑھتی ہوں اس عمل میں میں نے بہت برکت دیکھی ہے۔ اس کے علاوہ رزق میں برکت کیلئے روزانہ فجر کی نماز بعد یَاغَنِیُّ پانچ ہزار مرتبہ چالیس دن تک پڑھیں انشاء اللہ ہزاروں سے لاکھوں پتی ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ میں برکت کیلئے ہر فرض کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتی ہوں۔ اس کے علاوہ فجر کی نماز کے بعد سلام پھیر کر ہاتھ نہ اٹھائیں۔ دس دفعہ بسم اللہ مکمل اور دس دفعہ یَابَاسِطُ پڑھ کر ہاتھوں پر پھونک مار کر چہرے پر پھیرلیں۔ اس سے کبھی آپ کا ہاتھ تنگ نہیں ہوگا اور کام پر جاتے ہوئے راستے میں یَارَازِقُ پڑھتے جائیں۔

اولاد کو راہ راست پر لانے کیلئے

اگر کسی کا بیٹا اپنے والد یا والدہ سے ناراض ہے تو والدین کو چاہیے کہ تین ہزار مرتبہ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر چینی پر دم کریں اور بیٹے کو کھلائیں۔ انشاء اللہ بیٹے کا دل نرم ہوجائے گا۔ میرا بیٹا بہت سخت دل ہوگیا تھا میں صرف بارہ سو مرتبہ ہی پڑھا تھا اور بیٹےکو لاہوری نمک پر دم کرکے کھلایا تھا اب ماشاء اللہ وہ بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔

میاں بیوی کی ناراضگی ختم

اگر میاں بیوی آپس میں روٹھے رہتے ہوں‘ چھوٹی چھوٹی بات پر آپس میں لڑائی جھگڑے جنم لے لیتے ہوں تو دوسرے سپارہ میں آیت ہے وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوا اَشَدُّ حُبًّا لِلہِ(بقرہ165) کی ایک تسبیح فجر کی نماز کے بعد ایک تسبیح عشا ء کی نماز کے بعد اگر بیوی پڑھے تو شوہر ٹھیک ہوجائے گا اگر شوہر پڑھے تو بیوی ٹھیک ہوجائے گی۔اس کے علاوہ آپس میں محبت بڑھانے کیلئے ایک لاجواب عمل بتارہی ہوں بیوی پانی کا گھونٹ پی کر دوسرا گھونٹ گلاس میں گرا کر شوہر کر پلائیں۔ یہ میرا آزمایا عمل ہے۔

عمرے کا ٹکٹ کیسے ملا؟

میرا عمرے کا ٹکٹ نہیں آرہا تھا جس کی وجہ سے میں بڑی پریشان تھی میں نے محلے کی عورتوں کو اکٹھا کرکے سات لاکھ دفعہ اَللہُ الصَّمَدْ پڑھا۔میں نے خواب دیکھا کہ ایک لمبا سا پیپر ہے جو میں پڑھ رہی ہوں میں کہتی ہوں یہ میری پنشن کا کاغذ ہے یہ اسٹیشن پر بھیجتی ہوں۔ مجھے غائب سے آواز آئی اے بی بی! یہ تمہارا لاہور اور جدہ کا ٹکٹ ہے۔ صبح کو میرا دیور بھاگا بھاگا آیا اور کہا بھابی یہ آپ کا ٹکٹ آگیا ہے۔اسی درج بالا وظیفے کو پڑھنے کی وجہ سے مجھے حضور نبی اکرم ﷺ کی زیارت بھی ہوئی۔ اَللہُ الصَّمَدْکے کمالات:میں نے اَللہُ الصَّمَدْ جس کسی کو بھی بتایاان کے بگڑے ہوئے کام سنور گئے۔ ہمارے قریب میں کچھ لوگ رہتے ہیں وہ سنگاپور چلے گئے‘ وہاں انہوں نے ریسٹورنٹ بنایا تھا‘ ایک بھائی اُدھر رہتا رہا‘ تین بھائی اِدھر آگئے جو سنگاپور میں تھا اس نے ریسٹورنٹ بیچا اور فرانس چلا گیا‘ باقی بھائیوں میں سے ایک بھائی اپنی بیوی اور بچوں کو لے کر وہاں گیا تو پتا چلا کہ اُس نے ریسٹورنٹ بیچ دیا ہے۔ باقی بھائی بھی سنگاپور آرہے تھے۔ اس نے فون کیا کہ آپ نہ آئیں۔ ان کو میں نے اَللہُ الصَّمَدْپڑھنے کا بتایا‘ انہوں نے اور ان کی بیٹیوں نے اس کا سات لاکھ مکمل کیا۔ میں نے یہ وظیفہ اپنے بیٹے اور اپنے داماد کیلئے بھی پڑھا۔ ان پر بڑا سخت جادو ہوا تھا ‘ محلے کی عورتوں کو اکٹھا کرکے پڑھوا لیتی ہوں۔

اگر کوئی ناراض ہو تو

اگر کوئی ناراض ہوجائے توصبح کے وقت فجر کے بعد ایک ہزار مرتبہ درود شریف اور بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک ہزار مرتبہ پڑھیں۔جو ناراض ہے اُس کا تصور کرکے پڑھیں۔ ویسے میں نے یہ عمل 786 مرتبہ پڑھنے کا پڑھا تھا لیکن میں ایک ہزار مرتبہ مکمل پڑھتی ہوں۔

نظر بد کا عمل

جس کسی کو نظر لگی ہو اس بچے پر چاروں قل کا دم کریں اور سات مرچیں لے کر اس پر سات مرتبہ وار کر آگ میں پھینک دیں۔انشاء اللہ نظر اتر جائے گی۔

کینسر سے نجات کا روحانی عمل

جس کسی کو کینسر ہواس کے سر پر ہاتھ رکھ کر یَاسَلَامُ کا ورد کریں۔اس کے علاوہ بھی تمام گھر والے اور جس کو تکلیف ہووہ بھی یَاسَلَامُ کا کثرت سے ورد کرے۔ میں نے جس کو بھی یہ عمل بتایا ہے اور انہوں نے کثرت سے پڑھا تو ان کو بہت فائدہ ہوا۔

استخارہ کا عمل

اگر استخارہ کرنا ہے تو پہلے نیت کرلیں اور جائے نماز بچھا کر اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بار بار پڑھو اگر آپ کا رخ خودبخود دائیں طرف ہوجائے تو ٹھیک ہے اگر بائیں طرف ہوجائے توٹھیک نہیں ہے۔اس کے علاوہ ایک اور عمل استخارہ کا ہےجو میں نے خود آزمایا ہے۔ رات کو سوتے وقت گیارہ سو مرتبہ یَاخَبِیْرُ وْ یَااَخْبِرْنِیْ تین دفعہ اول و آخر درودپاک پڑھیں اور دائیں طرف منہ کرکے لیٹ جائیں۔ انشاء اللہ خواب میں سب نظر آجائے گا۔میری ایک بیٹی اور بھتیجی پر میری ایک دور کی رشتہ دار نے جادو کیا تھا میں نے یہ استخارہ کیا تو مجھے خواب میں سب نظر آگیا۔

اولاد نرینہ کیلئے

جب عورت کو حمل کا چوتھا مہینہ ہو تو اس کاخاوند ایک دفعہ ناف پر انگلی رکھ کر یہ کہے کہ اے اللہ میرے گھر جو بیٹا پیدا ہوگا میں اس کا نام محمد رکھوں گا‘ انشاء اللہ بیٹا ہی پیدا ہوگا۔ اگر دس مرتبہ حمل ہو تو دس دفعہ ہی اس عمل سےانشاء اللہ بیٹا پیدا ہوگا اور اگر جس کو بیٹی کی خواہش ہو سورۂ مریم صبح و شام پڑھے۔

پیٹ میں بچہ الٹا ہو تو

میری بیٹی کا آٹھواں مہینہ چل رہا تھا ڈاکٹروں نے اس بتایا کہ آپریشن ہوگا اور بچہ الٹا ہے۔ مجھے ایک بزرگ نے بتایا کہ یَاقَوِیُّ ایک تسبیح پڑھ کر پیٹ پر پھونک مارلیں۔ میری بیٹی نے یہ عمل صبح و شام کیا اور پندرہ دن بعد مجھے فون کیا کہ میں نے ٹیسٹ کروائے ہیں اب سب ٹھیک ہے۔

چہرے کی بیماریوں کیلئے طبی و روحانی علاج

اگر گاجر کا پھوک جو جوس کے بعد بچتا ہے چہرے پر لگایا جائے تو چہرے کے بہت سے مسائل حل ہوجاتے ہیں اور چہرہ ترو تازہ ہوجاتا ہے۔ کدو اور کھیرے کے استعمال سے بھی چہرہ صاف ہوجاتا ہے۔ ان کا گودا چہرے پر ملا جائے۔روحانی طور پر یَانُوْرُ یَانُوْرُ پڑھتے رہیں اور پانی پر دم کریں لیکن اس کی احتیاط کرنی پڑتی ہے کہ پانی نیچے نہ گرے۔ میں نے آج تک کبھی کوئی کریم استعمال نہیں کی لیکن پھر بھی الحمدللہ میرا چہرے پر آج تک کبھی کوئی دانہ تک نہیں نکلا صرف درج بالا ٹوٹکے استعمال کرنے سے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 263 reviews.