Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حسن و صحت اور فٹنس کیلئے سدا بہار تجربات 11

ماہنامہ عبقری - جنوری 2014

مکڑی کے جالے سے علاج (ع۔ا) اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی چیز ایسی پیدا نہیں فرمائی جو کسی طرح  کام نہ آسکے اس کا اندازہ ایسے ہوا کہ چند دن قبل کسی کو ہاتھ میں زخم آگیا‘ خون کسی طرح بند نہیں ہورہا تھا‘ اتنے میں  پڑوس کی ایک خاتون آئیں اور کہا کہ مکڑی کا جالا زخم پر لگانے سے فوراً خون بند ہوجاتا ہے اور زخم جلدی بھر جاتا ہے۔ واقعی ایسا ہی ہوا اور میں اللہ تعالیٰ کی قدرت پر حیران ہو گئی۔ مکڑی دیکھنے میں معمولی سی چیز لگتی ہے

کمزور بالوں کا علاج: بال بہت باریک ہوں تو ایک پاؤ سرسوں کے تیل میں ایک پاؤ چقندر چھلکوں سمیت ملا کر پکائیں جب ٹکڑوں(چقندر) کا پانی خشک ہوجائے تو اُتار لیں ٹھنڈا ہوجائے تو بوتل میں ڈال کر رکھ دیں‘ بال دھو کر لگائیں ایک دن لگارہنے دیں پھر بال دھولیں۔ نمایاں فرق محسوس ہوگا۔

صحت کا راز۔۔۔چند مفید احتیاطی تدابیر

(حکیم ریاض حسین‘ مکڑوال میانوالی)

بہت زیادہ پرہیز جس سے تخلیط مرض ہو صحت کیلئے سودمند نہیں بلکہ اعتدال کے ساتھ پرہیز مفید ہے۔ حکیم جالینوس نے اپنے ہم نشینوں کو ہدایت کی کہ تین چیزوں سے بچتے رہو اور چار چیزوں کو اختیارکرلو پھر تم کو کسی معالج کی ضرورت نہ پیش آئے گی۔ گردوغبار، دھواں اور بدبودار گندی چیزوں سے خود کو دور رکھو۔ چکنائی، خوشبو، شیرینی اور حمام کا استعمال کرو اور شکم سیری کی حالت میں کھانا نہ کھاؤ اور شام کے وقت اخروٹ نہ کھاؤ اور زکام میں مبتلا ہو تو چت نہ سوئے اور رنجیدہ شخص ترش چیز نہ کھائے اور فصد کرانے والا تیز روی اختیار نہ کرے اس لیے کہ یہ موت کا پیش خیمہ ہے اور جس کی آنکھ میں تکلیف ہے وہ قے نہ کرے‘ موسم گرما میں زیادہ گوشت کا استعمال نہ کرے۔ سردی کی وجہ سے بخار کا مریض دھوپ میں نہ سوئے اور پرانے بیج دار بینگن کے قریب بھی نہ جاؤ۔ جو موسم سرما میں ایک پیالہ گرم پانی پی لے تو وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ ہوگیا جس نے سوسن کے پانچ دانے ‘ مصطگی رومی ایک گرام‘ عود خام ایک گرام اور مشک آدھا گرام کے ہمراہ استعمال کرلیا زندگی بھر اس کا معدہ کمزور نہ ہوگا اور نہ فاسد ہوگا اور جس نے تخم تربوز شکر کے ساتھ استعمال کیا اس کا معدہ پتھری سے خالی ہوگا اور سوزش پیشاب سے نجات مل جائے گی اور جس نے حمام کرتے وقت انار کے چھلکے سے اپنے جسم کو ملا وہ داد و خارش سے نجات پاگیا۔

نوجوانوں کی عادت بد اور اس کے اثرات ختم کرنے کیلئے: اورگینم مدرٹنکچر، کلونجی مدرٹنکچر، ایسڈ ناس مدرٹنکچر، چائنا مدرٹنکچر۔ طریقہ استعمال: سب کے مدرٹنکچر کے چار چار قطرے پانی میں ڈال کر صبح و شام استعمال کریں۔ ایک ماہ کے اندر یہ عادت بد اور بداثرات ختم ہوجائیں گے۔(یہ ہومیو پیتھک ادویات ہیں۔)

حسن کو گہنا دینے والی چار چیزیں بدن کو چار چیزیں بیمار کرتی ہیں کثرت گفتار، زیادہ سونا، زیادہ کھانا اور بکثرت جماع کرنا۔ کثرت گفتار سے دماغ کا مغز کم ہوجاتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے اور بڑھاپا جلد آجاتا ہے۔ زیادہ سونے سے چہرہ پر زردی آجاتی ہے‘ دل اندھا ہوجاتا ہے اور آنکھ میں ہیجان برپا ہوجاتا ہے اور کام کرنے میں سستی چھائی رہتی ہے اور جسم میں رطوبات زیادہ ہوتی ہیں اور زیادہ کھانا معدہ کے منہ کو فاسد کرتا ہے‘ جسم کو کمزور و لاغر بناتا ہے۔ ریاح غلیظ اور مشکل بیماریوں سے دوچار کرتا ہے۔ بکثرت جماع کرنے سے بدن لاغر ہوجاتا ہے‘ قویٰ کمزور ہوجاتے ہیں اور بدن کی رطوبات خشک ہوجاتی ہیں‘ یہ اعصاب کو ڈھیلا کرتا ہے‘ سدے پیدا کرتا ہے اور اس کے ضرر کا اثر سارے بدن کو پہنچتا ہے۔ بالخصوص دماغ کو تو بہت زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ اس لیے کہ روح نفسانی غیرمعمولی طور پر تحلیل ہوجاتی ہے اور مادہ تولید کے زیادہ اخراج کی وجہ سے اس میں اکثر کمزوری پیدا ہوتی ہے اور کثرت جماع جوہر روح کا اکثر حصہ اس سے نکل جاتا ہے

۔ جماع کرنے کی بہترین صورت: جماع کرنے کی بہترین صورت یہ ہے کہ جماع اس وقت کیا جائے جبکہ خواہش غیرمعمولی طور پر ابھرے اور زوجین کے مزاج میں حرارت اور رطوبت پورے طور پر ہو اور اسی انداز پر عرصے سے چلا آرہا ہو اور دل اعراض نفسانی سے بالکل خالی ہو اور نہ کسی استفراغ(ناگواری) سے دوچار ہو نہ کوئی سخت محنت کی ہو اورنہ زیادہ حرارت ہو اور نہ بہت زیادہ برودت ہو جب کوئی شخص جماع کے وقت ان دس باتوں کو ملحوظ رکھے گا تو اس سے بہت نفع حاصل ہوگا اور اگر ان میں سے کوئی ایک بات منقود ہوگئی تو ضرر بھی اسی حساب سے کم وبیش ہوگا اگر اکثر یا تمام باتیں منقود ہوں تو پھر ایسے جماع سے تباہی مقدر ہے۔

ترکیب مجرب خواب آور ھوالشافی: مغز تخم کدو شیریں‘ تخم کاہو‘ تخم خشخاش چار چار ماشہ‘ مغز بادام شیریں مقشر پانچ دانہ‘ کشنیز خشک دو ماشہ۔ ترکیب: ان سب کو ٹھنڈائی کی طرح باریک گھوٹ کر تین چھٹانک تازہ پانی میں چھان لیں۔ طریقہ استعمال: اس میں سے دو تین تولہ شربت نیلوفر یا مصر ی ملا کر پئیں اور ساتھ ہی اس کے برگ کشنیز یا برگ ریحان جس کو تلسی پتر کہا جاتا ہے یا برگ سویہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد برابر سونگھتے رہیں اور روغن کدو یا روغن خشخاش پیشانی پر مالش کروائیں اگر دونوں روغنوں میں سے کوئی روغن دستیاب نہ ہو تو مغز کدو شیریں اور تخم خشخاش چھ چھ ماشہ کو تھوڑے سے بکری کے دودھ میں باریک پیس کر پیشانی اور تالو پر لیپ کریں۔ اس ترکیب سے وہ بے خوابی جو گرم آفتاب میں راہ چلنے یا گرم و خشک اشیاء کھانے کے باعث پیدا ہوئی ہوگی دور ہوجائے گی۔

سہل ترکیب خواب آور بکری کا دودھ دو تین بوند دونوں ناک کے نتھنوں میں اور دو چار بوند دونوں کانوں میں ٹپکا دیں نیز پانچ چار بوند پیشانی پر ملنے سے ہر قسم کی بے خوابی دور ہوکر فوراً نیند آجاتی ہے۔

روغن منوم (بے خوابی دور کرنے والاتیل) تخم دہتوہ‘ کٹکی سیاہ ایک ایک تولہ‘ پوست خشخاش‘ اجوائن خراسانی‘ تخم کاہو دو دو تولہ۔ ترکیب: ان سب کوکوٹ کر آدھ سیر پانی میں جوش دیں جب چہارم حصہ باقی رہ جائے مل کر چھان لیں۔ اس میں پانچ تولہ روغن کدو شیریں ملا کر پھر جوش دیں جب پانی جل جائے اور تیل ہی تیل رہ جائے اس کو آگ سے نیچے اتار کر ٹھنڈا کرلیں اور شیشی میں بھر کر احتیاط سے رکھیں۔ طریقہ استعمال: اس میں سے تین چار بوند ناک کے دونوں نتھنوں میں ٹپکائیں اور تھوڑا سا پیشانی و تالو پر ملیں فوراً بے خوابی دور ہوکر نیند آجائے گی۔

تدابیر دافع خواب مفرط (نیند کی زیادتی کو دور کرنے والی تدبیریں) ایک دو ماشہ یا اس سے کم و بیش لونگ کو پانی میں پیس کر پیشانی و کنپٹیوں پر ہلکا ہلکا لیپ کرنے اور سرکہ خالص تندبو کو سونگھنے نیز ایارج فقیرکو جو ایک مرکب دوا ہے پانی میں جوش دیکر اس سے غرغرہ کرے اور ایک ماشہ رائی کو سرکہ خالص میں پیس کر پیشانی اور کنپٹیوں پر بہت ہلکا لیپ کرنے سے نیند معمول سے زیادہ ہونا دور ہوجاتا ہے۔

لہسن سے گوہانجنی ٹھیک ہوگئی (اسرار احمد) میرے پوتے کے منہ پر بہت زیادہ پھنسیاں تھیں اور سوجن کی وجہ سے آنکھیں بند ہوگئیں تھیں۔ میں نے اس کو لہسن دیا اور لگانے کی ترکیب بتائی اور آدھے پر چہرے پر لگانے کو کہا۔ اس نے آدھے چہرے پر لگایا شام تک چہرہ بالکل ٹھیک ہوگیا۔ میرے پاس آکر کہنے لگا جو لہسن دم کرکے دیا تھا اس سے میرا چہرہ جہاں لگایا ہے ٹھیک ہوگیا۔ مجھے اور دم کرکے لہسن دیں میں نے اس کو اور لہسن دیا اور ساتھ بتایا کہ میں نے دم کرکے نہیں دیا بلکہ یہ عبقری کی ترکیب ہے اور عبقری سے جو میں نے پڑھا آپ کو استعمال کروایا اللہ کے کرم سے آپ کو شفاء ہوگئی۔ طریقہ استعمال درج ذیل ہے:۔ لہسن کی ایک تڑی کو چھیل کر ہاتھ سے دو ٹکڑےکریں‘ ایک ٹکڑا لے کر نچوڑ کر آنکھ کی جلد پر ملیں اس طرح کہ اس کا پانی آنکھ کی جلد پر باہر ہی لگے‘ دونوں حصوں کو دبا کر نچوڑ کر پانی جلد پر لگائیں (خیال رہے کہ لہسن کا پانی آنکھ کے اندر نہ جائے) اوردن میں تین بار یہ کام کریں۔ لہسن دیسی ہو تو بہت اچھا ہے ورنہ چائنہ کا بھی چلے گا۔

گوہانجنی کا روحانی علاج

(ممتازالحسن‘ کبیروالا)

سات پتے بڑی بیری کے لے لیں اور پانی سے دھولیں اور ایک تیلا بانس کے جھاڑو کا لیں اس کو بھی پانی سے دھولیں۔ ایک پتہ بیر پر سیدھے طرف بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر پتے پر دم کرکے متاثرہ آنکھ گوہانجنی پر مس کرکے تیلے میں پرو لیں۔ اسی طرح ہر ایک پتے پربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مکمل پڑھ کر دم کرکے آنکھ سے مس کرکے تیلے میں پرو لیں اور جب سات پتے مکمل ہوجائیں تو اس تیلے کو کسی دیوار میں گاڑھ دیں یا مکان کی چھت پر رکھ دیں۔ جوں جوں پتے خشک ہوتے جائیں گے گوہانجنی خشک ہوتی جائے گی اور آنکھ نارمل حالت پر آجائے گی۔ آزمودہ اور مجرب ہے

۔ ذاتی طور پر آزمایا جلنے کا مجرب نسخہ (کوثر بیگم‘ لاہور) لال مسور کی دال لیکر توے پر سیاہ کرلیں‘ بہت زیادہ جلالیں‘ پھر اچھی طرح کوٹ کر یا گرائنڈ کرکے پاؤڈر بنا کر بہت ہی باریک نائلن ٹشو والا کپڑے سے باریک چھاننا ہے اور شیشی میں محفوظ کرلیں۔ اصلی کھوپرا تیل لیکر پہلے جلد پر لگانا ہے یا لیپ کرنا ہے پھر مسور دال پاؤڈر چھڑک دینا ہے۔ یہ ہر گھنٹہ بعد کرنا ہے۔ انشاء اللہ بہت ہی جلد زخم خشک ہوتا ہے جیسے جادو ہوگیا ہے۔ ہمیں یہ ایک حلوائی نے بتایا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ ہمارے ہاتھ تو جلتے ہی رہتے ہیں۔ اس سے بہت جلد افاقہ ہوتا ہے۔ ایک دفعہ میرے بچے نے نائلن کی قمیص پہن رکھی تھی۔ شیلف پر گرم چائے اپنے اوپر گرالی‘ قمیص ساتھ چپک گئی کھینچ کر اتاری ایلوپیتھک ٹیوب لگائی وہ تو سینے سے پھیل جاتی تھی ہماری پھوپھو مرحومہ نے آکر فوراً بنا کر یہ مسور پاؤڈر والی دوائی لگائی مسلسل لگائی‘ زخم تیزی بلکہ بہت ہی تیزی سے خشک ہوگیا۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعاؤں میں یاد رکھیں۔اس کے علاوہ روحانی دوا‘ صدقہ اور خلق خدا کے ساتھ نیکی کبھی نہ چھوڑیں‘ مظلوموں میں ہوجائیں۔ ظالموں میں نہ بنیں‘ دکھ سہہ لیں ہر کسی کو سکھ دیں‘ جو نیکی کے راستے میں ذلت اٹھاتا ہے۔ عرش الٰہی پر اس کے لیے عزت کا دروازہ کھلتا ہے‘ دکھ نے ختم ہوجانا ہے‘ نیکی نے سدا رہنا ہے‘ قیامت کے بعد بھی ختم نہیں ہونا۔ نیکی ہزاروں پریشانیوں سے بچاتی ہے‘ صدقہ سے مال جاتا ہے بلکہ کئی گنا واپس راحتیں لیکر آتا ہے۔ مال کو زیادہ کرتا ہے۔ کمزور اور گرتے بالوں کا علاج ( آصف علی) ھوالشافی: ناریل کا تیل‘ چنبیلی کا تیل‘ سرسوں کا تیل‘ تلوں کا تیل‘ تارا میرا کا تیل ‘ آملہ کا تیل ہم وزن لے کر تمام تیلوں کو مکس کرنا ہے۔ آپس میں دن میں دو مرتبہ۔ فوائد: گرتے بالوں کیلئے نہایت فائدہ مند ہے جن لوگوں کے بال جھڑکے گنج ہوگئی ہو ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ مسلسل 3 ماہ تک استعمال کرنا چاہیے۔

بھوک کی کمی کا علاج: جن لوگوں کو بھوک نہیں لگتی‘ معدہ میں تیزابیت رہتی ہو‘ ہڈیوںکا ڈھانچہ ہوں اس نسخہ کو 3 ماہ استعمال کرنے سے یہ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ھوالشافی: ایک چھٹانک بڑی الائچی‘ دو تولہ ٹھیکڑی نوشادر، آدھا کلو خشک دھنیہ (کشیز خشک) ترکیب: تین کلو پانی لے کر اس میں تینوں چیزوں کو ڈال دیں اور پانی کو آگ پر رکھ دیں۔ جب پانی ایک یا ڈیڑھ کلو کے قریب رہ جائے تو اس کو اتار لیں اور کسی بوتل میں چھان کر ڈال لیں۔ ایک چمچہ صبح، ایک چمچہ شام‘ ایک چمچہ رات کو استعمال کریں۔

فقیری نسخہ برائے قبض، کھٹے ڈکار: 10 گٹھلیاں دیسی پودینے کی تازہ لیں۔ ان کو خوب اچھی طرح سے پانی سے صاف کریں۔ چھ کلو پانی لے کر ان میں پودینہ‘ ایک چھٹانک بڑی الائچی‘ دو تولہ ٹھیکڑی نوشادر پانی میں ڈال کر پانی کوآگ پر رکھ دیں جب پانی دو کلو کے قریب رہ جائے تو ان چیزوں کو پانی سے نکال لیں اور پانی کو کسی بوتل میں رکھ دیں۔ آدھی پیالی صبح‘ آدھی پیالی شام کو استعمال کریں۔ ایک ماہ تک آپ کو رزلٹ مل جائے گا۔جن لوگوں کو بھوک نہیں لگتی‘ کھانا کھانے کا دل نہیں کرتا‘ کھٹے ڈکار آتے ہیں‘ قبض کی شکایت رہتی ہو‘ ان کیلئے یہ فقیری نسخہ لاجواب ٹانک ہے۔

چہرے کی چھائیاں دور کرنے کیلئے

(کنول قاسم، ساہیوال)

 مرغن اشیاءسے مکمل پرہیز کریں۔ روزانہ ایک گلاس سنگترے کا رس پئیں‘ روزانہ صبح ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ شہد اور ایک لیموں کا رس ملا کر پئیں۔ تین دانے بادام رات کوبھگودیں۔ صبح اس کا چھلکا اتار کر تین دانے کشمش کے ساتھ کھائیں۔ کھلی ہوا میں سانس لیں۔ دھوپ سے بچیں‘ ہفتے میں ایک بار یہ ماسک لگائیں۔ایک انڈے کی سفیدی‘ ایک چمچہ شہد‘ ایک چمچہ لیموں کا عرق۔ ان تینوں چیزوں کوملا کر چہرے پر لگائیں۔ آنکھوں کے گرد نہ لگائیں بیس منٹ بعد چہرہ دھولیں۔ اگر ان تجاویز پر عمل کیا تو ایک ماہ کے اندر چھائیاں ختم ہوجائیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 276 reviews.