Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سلطان باہوؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

غربت دور کرنے کا عمل

اگر کوئی شخص غریب ہو اور گھر میں غربت کا راج ہو‘ کھانے پینے میں تنگی ہو تو اسے چاہیے کہ باوضو یَاوَھَّابُ تین سو مرتبہ آدھی رات کو گھرکے صحن میں کھڑے ہوکر پڑھے چالیس دن عمل کرنے سے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی غربت دور ہوجائیگی۔

بے روزگاری کا خاتمہ

اگر کوئی شخص بے روزگار ہو اور اسے ملازمت یا روزگار نہ ملتا ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت کامیاب ہے۔ چاند کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اورچاولوں کی سفید کھیر سے روزہ افطار کرے۔ عشاء کی نماز تک کوئی نمکین چیز نہ کھائے۔ عشاء کی نماز کے بعد باوضو چودہ مرتبہ درود شریف اور اس کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ اس کے بعد چودہ مرتبہ درودشریف پڑھے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس کوملازمت مل جائے گی۔

دنیا میں معزز ومکرم بننا

جو شخص یہ چاہے کہ وہ عوام میںہر دل عزیز اور معزز شمار ہو او ر لوگ اس کی عزت کریں اور اسے قدرومنزلت کی نگاہ سے دیکھیں تو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک مسلسل بلاناغہ نمازفجر کے بعد چالیس بار یَاعَزِیْزُپڑھے۔ انشاء اللہ اس کی برکت سے وہ لوگوں میں مکرم ہوگا اور اس کی ہر طرح کی محتاجگی ختم ہوجائے گی۔

بچوں کوبُری عادات سے بچانا

بعض بچے بہت سی بُری عادتوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں مثلاً بعض بچے ہر وقت انگوٹھا چوستے رہتے ہیں یا بعض بچے ہروقت چینی پھانکتے رہتےہیں یا بعض بچے ٹھیکری اور مٹی کھاتے ہیں اور اپنی عادتوں سے باز نہیں آتے۔ مارپیٹ اس سلسلے میں بیکار ہے کیونکہ بچہ تھوڑی دیر بعد وہی کام کرے گا۔ ایسے بچوں کی غلط عادت چھڑانے کیلئے روزانہ باوضو ایک سو اکتیس مرتبہ یَاسَلَامُ پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں اور یہ عمل اس وقت تک جاری رکھیں جب تک بچہ اس عادت سے باز نہ آجائے اور بُری عادت کو نہ چھوڑ دے۔ انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے جلد ہی بچہ رُک جائے گا اور بُری عادت چھوڑ دے گا۔

آسیب و جن سے نجات

بعض لوگوں کے ساتھ آسیب و جن طرح طرح کے کرشمے دکھاتے ہیں اور قسم قسم کے وہم میں مبتلا رکھتے ہیں جس کے سبب نہ وہ گھروالوں کے ساتھ صحیح رہتے ہیں اور نہ ہی کوئی کام کرتے ہیں تمام دن بے کار اور لایعنی کاموں میں صرف کردیتے ہیں۔ بعض بار بار وضو پر وضو کرتے رہتے ہیں‘ بعض ہر وقت کپڑے پاک کرتے رہتے ہیں بعض توکرسی چادر‘ چارپائی‘ دری‘ مصلیٰ ہر چیز ہروقت دھوتے رہتے ہیں لیکن ان کا وسوسہ ختم ہی نہیں ہوتا اور جن و آسیب ان کو بے کار کاموں میں لگائے رکھتے ہیں۔اس کیلئے مریض کے دونوں کانوں میں سات سات مرتبہ اذان دیں اور سات مرتبہ یہ آیت دونوں کانوں میں پڑھ کر سنائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی وہم اور وسوسوں سے نجات حاصل ہوگی۔ وہ آیت یہ ہے:۔
ہُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عٰلِمُ الْغَیْبِ وَ الشَّہٰدَۃِ ہُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ﴿۲۲﴾ ہُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ سُبْحٰنَ اللہِ عَمَّا

 

یُشْرِکُوْنَ ﴿۲۳﴾ہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِیُٔ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿الحشر۲۴﴾

پیٹ کی خرابی اور گیس سے نجات

روزانہ نہار منہ پانی کے ایک گلاس پر باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سات بار الحمدشریف (سورۂ فاتحہ مکمل) پڑھے اس کے بعد تین بار درود شریف پڑھے اور اس گلاس پانی پردم کرکے مریض کو پلادے۔ یہ عمل اکیس دن تک بلاناغہ کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پیٹ کی جملہ بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔

مرگی دور کرنے کے لیے

اگر کسی شخص کو مرگی کے دورے پڑتے ہوں اور وہ پریشان رہتا ہو تو اس مریض پر روزانہ گیارہ بار باوضو آیۃ الکرسی پڑھ کر دم کردیا جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ مرگی کے مرض سے نجات حاصل ہوجائے گی۔ یہ عمل مسلسل تین روز تک کرنا ہے۔

جن ‘ بھوت اور موذی جانوروں سے حفاظت

ہر قسم کی اذیت دینے والی مخلوق اور تکلیف پہنچانے والے جانوروں سے حفاظت کیلئے رات اپنے گھر یا ٹھہرنے کی جگہ  پرآیۃ الکرسی ایک بار باوضو پڑھ لیا کرے تو آیۃالکرسی اس کے لیے ڈھال بن جائے گی اور پڑھنے والا اور اس کے اہل خانہ صبح تک جنات و شیاطین کے علاوہ تمام موذی اور تکلیف پہنچانے والے جانوروں سے محفوظ رہیں گے۔

مکان سے جنات نکالنا

اگر کسی مکان سے جنات کا اثر ہو تو چار بتاشے والی میخ(موٹی پھلی والی کیل) لے کر ہر میخ پر باوضو اکیس بار سورۂ والسماء والطارق (پ 30) کی آخری دو آیتیں پڑھ کر دم کردیں اور باوضو اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِاوربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر مکان کے ہر کونے میں ایک ایک کیل گاڑدیں(ٹھونک دیں) انشاء اللہ تعالیٰ تمام جنات اس مکان سے رخصت ہوجائیں گے وہ آیتیں یہ ہیں:۔
اِنَّہُمْ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا ﴿۱۵﴾ وَّ اَکِیْدُ کَیْدًا ﴿۱۶﴾فَمَہِّلِ الْکٰفِرِیْنَ اَمْہِلْہُمْ رُوَیْدًا (الطارق۱۷)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 321 reviews.