Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدنگاہی‘ دین واخلاق اور جسمانی تباہی کا ذریعہ

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

اب یہ عورت ہے تو تمہاری بیوی مگر اسے دیکھ کر سارے ڈبے کے مرد للچارہے ہیں۔ جب عورت بناؤ سنگھار سے سامنے آتی ہے تو مرد بڑی للچائی ہوئی نظروں سے اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ دیکھنے والے بھی گنہگار اور حسن دکھانے والی ان سے بڑی گنہگار

نبی اکرم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ ’’آدمی اپنے تمام حواس سے زنا کرتا ہے۔‘‘ دیکھنا آنکھوں کا زنا ہے‘ جنسی باتیں کرنا زبان کا زنا ہے‘ آواز سے لذت اٹھانا کان کا زنا ہے‘ ہاتھ لگانا اور چھونا ہاتھ کا زنا ہے‘ ناجائز مقصد کیلئے چلنا پاؤں کا زنا ہے جب بدکاری کی یہ سب ضروریات پوری ہوجاتی ہیں تو شرم گاہ یا تو اس کی تکمیل کردیتی ہے یا تکمیل سے رہ جاتی ہے۔
بدنگاہی کا اثر بڑا گہرا ہوتا ہے: ایک بزرگ نے ارشاد فرمایا‘ اللہ تعالیٰ نے آنکھوں کے اوپر چھوٹا سے جلدی بند ہونے والا پر دہ بنایا ہے اس لیے کہ نظر کی حفاظت آسانی سے ہوسکے۔ کہیں انسان یہ نہ کہہ سکے کہ یہ پردہ مشکل سے بند ہوتا تھا اس لیے آنکھوں کی حفاظت نہ ہوسکی۔ بدنگاہی کا گناہ بظاہر چھوٹا سا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کا اثر بڑا گہرا ہوتا ہے آج تو عورتیں کہتی ہیں کہ جی دل کا پردہ ہے لیکن اصل تو یہ آنکھیں ہیں جو بدنگاہی کا سبب بنتی ہیں۔ ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا حضور ﷺ کے پاس ایک صحابیہ رضی اللہ عنہا پردے کے ساتھ آئیں ان کا جوان بیٹا فوت ہوگیا تھا۔ کسی نے کہا اس حالت میں بھی پردہ؟ تو انہوں نے کہا میرا بیٹا فوت ہوا ہے میری شرم و حیا فوت نہیں ہوئی۔ ارشاد فرمایا‘ پردے کے حکم میں ہمارا بہت فائدہ ہے‘ شاید ہمیں اس کا پورا علم نہیں ہے۔
ایک بزرگ ایک دفعہ گاڑی میں سفر فرمارہے تھے ایک انگریز بھی اپنی بیگم کے ساتھ سفر کررہا تھا وہ انگریز مولانا صاحب کے ساتھ مذاق کرنے لگا۔ کہا اسلام میں کیسا پردہ ہے کہ آپ لوگ اپنی عورتوں کو گھروں میں بٹھا دیتےہیں‘ باہر نکالیں تو چھپا کر نکالتے ہیں‘ تمہیں اپنی عورتوں پر اعتماد نہیں ہوگا ہمیں تو اعتماد ہے۔ وہ کافی دیر تک یہی باتیں کرتا رہا اور مولانا صاحب اس کا مذاق برداشت کرتے رہے۔ پھر اس کو ایک مثال کے ذریعے بات سمجھائی۔ اپنے شاگرد سے کہا کہ سکنجبین بناؤ جب اس نے لیموں کاٹے تو انگریز کے منہ میں پانی بھر آیا وہ للچائی ہوئی نظروں سے دیکھنے لگا۔ مولانا صاحب نے کہا کہ آپ سکنجبین کو بڑی چاہت سے دیکھ رہے ہیں‘ انگریز نے کہا لیموں چیز ہی ایسی ہے کہ اس کو دیکھ کر منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ مولانا نے کہا کہ عورت چیز ہی ایسی ہے کہ اس کو دیکھ کر مردوں کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ اب یہ عورت ہے تو تمہاری بیوی مگر اسے دیکھ کر سارے ڈبے کے مرد للچارہے ہیں۔ جب عورت بناؤ سنگھار سے سامنے آتی ہے تو مرد بڑی للچائی ہوئی نظروں سے اس کی طرف دیکھتے ہیں۔ دیکھنے والے بھی گنہگار اور حسن دکھانے والی ان سے بڑی گنہگار۔ یہ بات سن کر اس انگریز کی عقل ٹھکانے آئی پھر خاموش ہوگیا۔کاش! کہ ہم اس حدیث پاک کو پورے غور سے سوچیں کہ جو کوئی اپنی آنکھوں کو نظر حرام سے بھرے گا اس کی آنکھوں میں قیامت کے روز آگ بھری جائیگی تو بدنگاہی کرنے والوں ٹی وی پر رقص کرتی‘ عورتوں کو دیکھنے والوں‘ بےر یش لڑکوں کو بُری نظر سے تاکنے والوں اور غیرمردوںکو دیکھنے والی عورتوں کو تھوڑا سا عارضی مزہ لینے کی خاطر کس قدر درد ناک عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بدنظری کے طبی اور جسمانی نقصانات: بدنظری کے بہت سے نقصانات ہیں اس سے دین و اخلاق کی بھی تباہی ہوتی ہے اور طبی طور پر جسم کیلئے بھی بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔ طبی اور جسمانی نقصانات مختصراً پیش خدمت ہیں:1۔ بدنظری سے مثانہ کمزور ہوجاتاہے۔ 2۔ نظر کے غلط استعمال سے پیشاب یا مذی کے قطرے آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ 3۔ وضو میں مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔ 4۔ جریان کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے‘ منی کے قطرات پیشاب کے ساتھ آنے لگتے ہیں۔ 5۔بدنگاہی سے خیالات گندے ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے منی پتلی ہوکر پیشاب کے ساتھ یا احتلام کی صورت میں ضائع ہونے لگتی ہے۔ 6۔پھر اس سے دماغ بھی کمزور ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ 7۔ منی کے ضائع ہونے سے دل بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ 8۔پھر دل کمزوری کی وجہ سے گھبرانے لگتا ہے۔ 9۔کمر میں درد۔ 10۔ پنڈلی میں درد۔ 11۔سر میں چکر۔ 12۔آنکھوں کے سامنے اندھیرا آنا۔ 13۔سبق یاد نہ ہونا یایاد ہوکر بھول جانا۔ 14۔کسی کام میں دل نہ لگنا۔ 15۔ غصے کا بڑھ جانا۔ 16۔نیند کم آنا۔ 17۔ ہمت و ارادے کا پست ہوجانا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 334 reviews.