Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج سے لاعلاج مرض صرف بیس دن میں ٹھیک

ماہنامہ عبقری - فروری 2014ء

ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج قرار دے کر ڈسچارج کردیا تھا کہ یہ کچھ عرصے کا مہمان ہے اب جبکہ اس کو یہ تیل تقریباً پندرہ سے بیس دن استعمال کروانے کے بعد مریض کو ماشاء اللہ کافی افاقہ ہوا اور وہ بیساکھی کے سہارے چلنے کے قابل ہوگیا ہے۔

زمینی و آسمانی ہر مشکل کا حل
(محمد قاسم حسنینی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کی کتاب ’’خطبات عبقری‘‘ دفتر ماہنامہ عبقری سے حاصل کی۔ اس میں آپ نے ایک عمل درج کیا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میرے مرشدخواجہ سید شیخ محمد عبداللہ ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے قرآن پاک کا عمل کہ قرآن کی ہر سطر پر انگلی پھیرتے جائیں اور ساتھ اپنی پریشانی کو سامنے رکھ کر نَسْتَغْفِرُکَ وَنَتُوْبُ اِلَیْہِ پڑھتے جائیں۔ اس طرح ایک‘ تین‘ پانچ یا سات ختم کریں۔ زمینی و آسمانی کوئی مشکل نہ رہےگی۔ میں نے تین کاموں کیلئے یہ عمل کیا۔ کریم نے کرم فرمایا اور ابھی آدھا قرآن باقی ہے یعنی ساڑھے چھ قرآن پاک پر یہ عمل کرچکا ہوں۔
1۔ شاملات دیہہ چار تا پانچ ہماری مال کی حویلی تھی کہ عرصہ بیس سال قبل ہمارے والد نے 3500 کی لی تھی۔ چند زمین داروں جو کہ چار چار ایکڑ اراضی کے مالک تھے۔ اپنی فرعونیت کیلئے قبضہ کرلیا۔ میں نے لڑائی نہ ہونے دی‘ کیس عدالت چلاگیا۔ دیوانی کیس چلتا رہا‘ عرصہ تین سال کے بعد اس عمل کی برکت سے بارہ صفحات پر مبنی ڈگری فیصلہ ہمارے حق میں ہوگیا۔ 2۔میں پیشے کے لحاظ سے ایک حکیم ہو ں جب سے میں نے یہ عمل شروع کیا تو اس عمل کی برکت سے مریضوں کو بہت جلد شفاء نصیب ہورہی ہے۔3۔پانچ سال سے میری ایک 54 ہزار کی کمیٹی لاہور میں ہضم ہوچکی تھی جس کے کوئی آثار نہیں تھے۔ اس عمل کی برکت سے گزشتہ رمضان المبارک کو انہوں نے خود فون کرکے 35000 میں ایک سیکنڈ ہینڈ ہنڈا موٹرسائیکل دی باقی پیسے انہوں نے عید کے بعد دے دئیے۔
لاعلاج مریض بیس دن میں ٹھیک
(آسیہ یعقوب‘ راولپنڈی)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی مستقل قاری ہوں۔ اس میں ایک مرتبہ میں نے سورۂ کافرون کا عمل پڑھا تھا جس کو میں نے تیل پر 1001 مرتبہ پڑھ کر دم کیا جو مریض کو اس طرح استعمال کروانا تھا کہ بسم اللہ مکمل پڑھ کر پہلے دائیں کان میں ایک قطرہ پھر بائیں کان میں ایک قطرہ ٹپکائیں۔ اس کو ایک معذور بچے پر استعمال کرایا گیا تھاتو وہ بہت بہترہوگیا ہے۔ اب ایک ایسے شخص کو استعمال کروایا جو کہ تقریباً عرصہ ڈیڑھ سال سے ایکسیڈنٹ کی وجہ سے چارپائی پر تھا‘ اس کو بلڈپریشر اور یورین شوگر بھی ہے۔ ڈاکٹر جہاں پر کینولا لگاتے وہیں زخم بن جاتے اس طرح ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج قرار دے کر ڈسچارج کردیا تھا کہ یہ کچھ عرصے کا مہمان ہے اب جبکہ اس کو یہ تیل تقریباً پندرہ سے بیس دن استعمال کروانے کے بعد مریض کو ماشاء اللہ کافی افاقہ ہوا اور وہ بیساکھی کے سہارے چلنے کے قابل ہوگیا ہے۔
میرے شوہر کے آزمائے ٹوٹکےو وظیفہ جات
(شاز یہ تبسم‘ کوئٹہ)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میںگزشتہ ڈیڑھ سال سے عبقری کی مستقل قاری ہوں‘ عبقری کی جتنی تعریف کی جائے وہ اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر والی بات ہوگی۔ عبقری شائع ہونے والے وظائف میں تقریباً سارا دن پڑھتی ہوں‘ ان وظائف کی بدولت میرے گھریلو حالات اور معاشی حالات پہلے کی نسبت بہتر ہوئے ہیں۔میں نے درج ذیل وظائف سے بہت کچھ پایا ہے۔ میں عبقری میں شائع ہونے والا وظیفہ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَ اَلْاَحْیَاءِ وَالْاَمْوَاتْ سوا لاکھ مرتبہ پڑھا جس سے میرے سالوں کے مسائل چٹکیوں میں حل ہوگئے۔ اس کے علاوہ سورۂ کوثر والا عمل میں ہر روزپڑھ کر برکت والی تھیلی پر دم کرتی ہوں‘ جس سے میرے پیسوں میں بہت زیادہ برکت ہورہی ہے۔یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ بھی روزانہ 1200 مرتبہ پڑھ رہی ہوں‘ کلمہ طیبہ تقریبا ً75 ہزار مرتبہ پڑھ چکی ہوں۔ بسم اللہ مکمل 700 بار 90 دن تک پڑھ رہی ہوں‘ نوے دن تقریباً مکمل ہونے والے ہیں۔ گھریلو حالات میں پہلے سے بہت زیادہ بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ میرے شوہر کے کچھ آزمائے نسخے اور ٹوٹکے ہیں وہ قارئین کی نذرکررہی ہوں:۔میرے شوہر کا یہ آزمودہ روحانی نسخہ ہے کہ جب بھی کوئی چیز‘ کاغذات وغیرہ گم ہوجائیں یا کہیں رکھ کر بھول جائیں تو وہ ایک پتھر پر سات مرتبہ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ پڑھ کر پتھر پھینک دیتے ہیں۔ اگر چیز گھرمیں گرگئی ہو اور گھر میں گم گئی ہو تو وہ مل جاتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ چیز گھر میں ہی گم ہوئی ہو‘ یقین کے ساتھ پڑھیں تو فائدہ زیادہ ہوگا۔
دوسرا آزمودہ وظیفہ: میرے شوہر کا دوسرا روحانی نسخہ یہ ہے کہ اگر میرے شوہر کا کسی سے کوئی کام یا واسطہ پڑے تو وہ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھ کر اس شخص سے کام کروائیں تو کام بغیر کسی مشکل اور کسی بھی رکاوٹ کے آسانی سے ہوجاتا ہے۔ یہ صرف اور صرف اللہ کے اس نام کی وجہ سے ہوتا ہے۔
دست جیسے بھی ہوں رک جائیں گے: دست روکنے کیلئے چائے کی خشک پتی‘ سیاہ پتی ایک چٹکی بچوں کو کھلادیں اور اوپر پانی پلادیں۔دست رک جائیں گے۔ بڑوں کیلئے: ایک چائے کا چمچ۔ شدید دست بھی رک جاتے ہیں۔
ہائی بلڈپریشر او ر تربوز: ہائی بلڈپریشر کے مریض گرمی کے موسم میں زیادہ سے زیادہ تربوز کا استعمال کریں۔ اس کے کھانے سے پیشاب کھل کر آئے گا اور بلڈپریشر کم ہوگا اور سادہ پانی بھی زیادہ مقدار میں پئیں۔ اس کے علاوہ ہائی بلڈپریشر کو کم کرنے کیلئے لوکی کدو کو پانی میں ابال لیں پھر اس کے پانی کو ٹھنڈا کرکے اس کا پانی پی لیں۔ اس میں نمک نہ ڈالیں۔ اس سے بھی بلڈپریشر کم ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 380 reviews.