Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صحابہؓ، اہل بیتؓ کی قبولیت دعا (ابو لبیب شاذلی)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے غلام فرماتے ہیں کہ ہم حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور شافع بن ہزلی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے ساتھ چلے ایک روز حضرت عمرو بن عبسہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ جانوروں کو چرانے کیلئے چلے تو میں دوپہر کو انہیں دیکھنےکیلئے گیا پس اچانک ایک ابر نے ان پر سایہ ڈال رکھا تھا اور یہ ابر ان سے بالکل جدا نہ تھا میں نے انہیں بیدار کیا تو انہوں نے کہا یہ ایک ایسی شے ہے کہ اگر مجھے اس کی خبر ہوگئی کہ تو نے اس بات کی کسی کو اطلاع دی تو میرے اور تیرے درمیان خیر نہیں رہ جائے گی۔ راوی کہتے ہیں پس خدا کی قسم! جب تک ان کی وفات نہ ہوگئی میں نے یہ بات کسی سے نہیں کہی۔
صحابہ کرام ؓ کی دعاؤں سے بارش کا ہونا:حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جمعہ کے دن مسجد کے اس دروازہ سے داخل ہوا جو ممبر کے سامنے تھا اور حضورﷺ کھڑے ہوئے خطبہ فرما رہے تھے وہ آپ ﷺ کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا اور اس نے کہا یارسول اللہ ﷺ! جانور ہلاک ہوگئے اور راستے بند ہوگئے‘ آپ ﷺ اللہ سے ہم لوگوں کیلئے دعا فرمائیں کہ اللہ بارش دے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہااے میرے اللہ! ہم کو بارش دے‘ اے میرے اللہ! ہم کو بارش دے‘ اے میرے اللہ! ہم کو بارش دے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا: خدا کی قسم! آسمان میں نہ ابر دیکھ رہے تھے نہ ابر کا کوئی ٹکڑا اور نہ ہمارے اور سلع پہاڑی کے درمیان کوئی مکان اور گھر تھا۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ سلع پہاڑی کے پیچھےسے ڈھال کی مانند ایک ابر ظاہر ہوا‘ جب بیچوں بیچ آسمان پر پہنچا‘ پھیل گیا‘ پھر برسا۔ یہ کہتے ہیں خدا کی قسم !اتنی بارش ہوئی کہ ہم نے چھ دن تک سورج نہیں دیکھا۔ پھر وہی شخص اسی دروازے سے اگلے جمعہ کو سامنے آیا اور حضور نبی کریم ﷺ کھڑے خطبہ فرمارہے تھے۔ آپ ﷺ کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا اور کہا یارسول اللہ ﷺ! مال ہلاک ہوگئے‘ راستہ بند ہوگیا۔ اللہ سے دعا کیجئے کہ بارش کو روک دے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ مبارک اٹھائے اور فرمایا: اے میرے اللہ! ہمارے پاس ہو‘ ہم پر نہیں‘ ٹیلوں پر ہو‘ پہاڑوں پر ہو‘ پہاڑیوں پر ہو‘ درخت کے اگنے کی جگہ پر ہو۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ فوراً بارش ختم ہوگئی اور ہم نکلے کہ دھوپ میں چل رہے تھے۔ ایک دوسری روایت میں اس طرح ہے کہ میں نے ابر کو دیکھا کہ دائیں اور بائیں پھٹ گیا اور برس رہا تھا اور اہل مدینہ پر نہیں برس رہا تھا۔ ایک اور روایت میں اس طرح جو کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور ہم آسمان پر ابر کا کوئی ٹکڑا نہیں دیکھ رہے تھے پس قسم اس ذات کی کہ میرا نفس اس کے ہاتھ میں ہے۔ ابھی آپ ﷺ نے ہاتھ نہیں رکھے تھے یہاں تک کہ پہاڑوں کی مانند ابر اٹھے اور ابھی آپ ﷺ ممبر پر سے نہیں اترے تھے یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ بارش آپﷺ کی ڈاڑھی مبارک سے ٹپکنے لگی۔
حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے قصہ میں اس طرح ہے کہ آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اٹھائے اور وہ دونوں ہاتھ ابھی لوٹائے نہیں تھے یہاں تک کہ فضا بدلی اور ابر آیا اور پھر برسا پس لوگوں نے ہر وہ برتن بھرلیے جو ان کے پاس تھے۔ پھر ہم چلے اور ہم نے غور سے دیکھا کہ اس بارش نے لشکر سے تجاوز نہیں کیا تھا۔
خوات بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا کہ لوگوں کو حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے زمانہ میں بہت سخت قحط پڑا‘ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ لوگوں کو لیکر نکلے اور ان کو دو رکعت نماز پڑھائی اور اپنی چادر کو اس طرح پلٹا کہ اس کا دایاں حصہ بائیں حصہ پر کرلیا اور بائیں حصہ پر دائیں حصہ پر کرلیا۔ پھر اپنے دونوں ہاتھ پھیلائے اور کہا اے میرے اللہ! ہم تجھ سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور تجھ سے بارش طلب کرتے ہیں ابھی حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اپنی جگہ سے ہٹے نہیں تھے یہاں تک کہ بارش ہوگئی۔ لوگ اسی طرح پر تھے کہ دیہات سے کچھ لوگ آئے اور حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہاہم فلاں دن فلاں وقت اپنی وادی میں تھے کہ اچانک ہمارے اوپر ایک ابر آیا۔ ہم نے اس ابر میں یہ آواز سنی اے ابوحفص! مدد آگئی‘ اے ابوحفص مدد آگئی۔ (ابوحفص حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی کنیت ہے)
مالک الدار بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے زمانہ میں لوگوں کو قحط لگا۔ ایک شخص نے حضور ﷺ کے روضہ اقدسﷺ کے پاس آکر کہایارسول اللہ ﷺ! اپنی امت کیلئے اللہ سے بارش طلب کیجئے۔ اس لیے کہ آپﷺ کی امت ہلاک ہوئی جارہی ہے۔ اس شخص کے خواب میں حضور ﷺ تشریف لائے اور آپﷺ نے فرمایا: کہ تو حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس جا اور انہیں میرا سلام پہنچا اور ان کوخبر دے کہ لوگ بارش طلب کررہے ہیں اور ان سے کہہ کہ دانائی کو لازم پکڑ۔ چنانچہ یہ شخص ان کے پاس آیا اور ان کو اطلاع دی۔ یہ سن کر حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ رو پڑے اور پھر فرمایا۔ اے میرے رب! میں کوئی کوتاہی نہیں کرتا ہوں مگر یہ کہ میں اس کام سے عاجز آجاؤں۔آپ نے مسلمانوں کے پاس اطلاع بھیجی اورحضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اس بات سے رکے ہوئے تھے (کہ دعا مانگیں) اس کےبعد حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا اللہ اکبر! مصیبت اپنی مدت کو پہنچ گئی‘ پس دور ہوگئی‘ جب کسی قسم کیلئے طلب کرنے کی اجازت دے دی گئی تو ان سے مصیبت دور کردی جاتی ہے۔ شہروں کے حکام کی طرف لکھا کہ اہل مدینہ کی اور جو لوگ مدینہ کے گرد گرد ہیں ان کی امداد کرو‘ ان کی مشقت انتہا کو پہنچ چکی ہے اور لوگوں کو بارش طلب کرنے کیلئے نکالا‘ خود بھی نکلے اور اپنےساتھ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو لیکر نکلے پاپیادہ چلے نہایت مختصر خطبہ دیا پھر نماز پڑھی اور اس کے بعد گھٹنے کے بل بیٹھ گئے اور کہا اے میرے اللہ! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے مدد طلب کرتے ہیں‘ اے میرے اللہ! ہماری مغفرت کردے اور ہم پر رحم کر اور ہم سےراضی ہوجا اس کے بعد واپس ہوئے واپسی میں مکان نہیں پہنچے تھے یہاں تک کہ پانی کے کھلوں میں گھسنا پڑا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 067 reviews.