Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ دیسی ٹوٹکوں سے خوشگوار موسم سرما گزارئیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اگر حلق میں زیادہ سوزش اور خراش ہو تو عناب‘ بہی دانہ‘ شربت بنفشہ میں ملا کر پینے سے سوزش اور خراش ختم ہوجاتی ہے۔نزلہ اور زکام میں بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھانا بھی بہت مفید ہے لیکن اوپر چائے یا پانی نہیں پینا چاہیے۔

اکتوبر چل رہا ہے اورسردیوں کی آمد آمد ہے اور اس میں نزلہ اور زکام جس سے ہر ایک کا واسطہ پڑتا ہے‘عام ہوجاتا ہے۔ اسے چھوت دار بیماری کہا جاتا ہے جو ایک سے دوسرے کو لگ جاتی ہے۔ اس لیے چھینکنے یا جمائی لیتے وقت منہ پر رومال یا ہاتھ رکھنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ یہ بہت عام مرض ہے اس کے جراثیم ہی اس کا سبب ہیں۔ نزلہ اور زکام میں فرق: ان میں فرق یہ ہے کہ جب ناک سے پتلی رطوبت نکلے اور ناک میں ہلکی جلن ہو تو اسے زکام کہتے ہیں جبکہ رطوبت یا مادہ حلق میں گرے تو اسے نزلہ کہتے ہیں۔ نزلہ اور زکام کی ابتدا میں گلے میں ہلکی خراش‘ سینے میں جلن‘ چھینکوں کا آنا‘ کھانسی کا آنا اور جب یہ مرض شدید ہو تو اعصاب شکنی‘ نبض کا تیز اور پیاس کا لگنا ہے۔علاج: طب کی دنیا میں اس کا کوئی فوری اور مؤثر علاج موجود نہیں ہے اس کے جراثیموں پر کوئی دوا اثر نہیں کرتی۔ اس کا اصل علاج احتیاط اور آرام ہے۔ اطباء کی رائے میں نزلے کی بنیادی وجہ تھکن ہے اس لیے اس کا بنیادی علاج آرام ہی ہے۔ اس کے آثار ہوتے ہی بستر میں آرام سے لیٹ جانا چاہیے‘ اس کے علاوہ سردی سے بچنا‘ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات کے استعمال سے پرہیز ہے۔ پانی ہلکا گرم کرکے استعمال کیا جائے‘ جوشاندہ یا بنفشہ کی چائےا ستعمال کرنی چاہیے۔ اگر حلق میں زیادہ سوزش اور خراش ہو تو عناب‘ بہی دانہ‘ شربت بنفشہ میں ملا کر پینے سے سوزش اور خراش ختم ہوجاتی ہے۔نزلہ اور زکام میں بھنے ہوئے چنے چھلکے سمیت کھانا بھی بہت مفید ہے لیکن اوپر چائے یا پانی نہیں پینا چاہیے۔ نزلہ کا دیسی علاج: ایک تولہ سونف اور پانچ سے آٹھ دانے لونگ دو کلو پانی میں ڈال کر چولہے پر جوش دیجئے اور جب پانی 250 گرام باقی رہ جائے تو پھر اس میں مصری ڈال کر چائے کی طرح پینے سے نزلہ زکام دور ہوجاتا ہے۔ نزلہ کھولنے کیلئے: بعض اوقات نزلہ کی شدت سے ناک بند ہوجاتی ہے تو اس کیلئے دہکتے کوئلوں پر پسی ہوئی ہلدی ڈال کر دھونی لینے سے ناک کھل جاتی ہے۔ غذائی اشیاء: غذائی اشیاء میں چکنی غذائیں‘ دودھ اور ترش چیزوں سے بچنا چاہیے‘ بکری کے گوشت کی یخنی اور کالےچنے کی یخنی لینی چاہیے تاکہ پانی کے ساتھ ساتھ زود ہضم خوراک بھی ملتی رہے۔زکام کا حملہ بچوں پر زیادہ ہوتا ہے‘ بچوں کیلئے مؤثر دوا ہے‘ مچھلی کا تیل ہے جو دن میں تقریباً تین تین قطرے دو سے تین بار کچھ دن لگاتار پلانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔ (کلیم اللہ شیخ‘ پہاڑ پور)
سردیاں! زکام اور میرے آزمودہ ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے اس فلاحی مشن کیلئے ہمیشہ اپنی رحمت و کرم کے زیر سایہ رکھے‘ آمین ثم آمین۔ محترم! میں 2011ء سے عبقری کی قاری ہوں‘ ہر ماہ اس کےآنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے سب سے پہلے تو میں عبقری کا قرض ادا کرنا چاہتی ہوں ۔
جیسا کہ موسم سرما کی آمد ہے اور ہر چھوٹا بڑا نزلہ و زکام و کھانسی کا شکار ہے میرے پاس چند آزمودہ نسخہ جات ہیں جو نہایت فائدہ مند ہیں‘ انہیں میں نے وقتاً فوقتاً خود استعمال کیا ہے۔ چھینکیں‘ گلے میں خراش‘ کھانسی: یعنی جب نزلہ زکام کی ابتدا ہو یا نزلہ زکام ہوگیا ہو تو ڈیڑھ کپ پانی لیں‘ آدھے انچ کے دو یا تین ٹکڑے ادرک اور چھوٹا سا ٹکڑا دارچینی لیکر پانی میں جوش دیں جب تقریباً ایک کپ رہ جائے تھوڑی سی سبز چائے کی پتی ڈال کر اتارلیں۔ تین چار منٹ کے بعد کپ میں چھان کر شہد دو چمچ ڈال کر پئیں۔ انشاء اللہ ناک سے پانی بہنا بند ہوجائے گا اور گلے میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ یہ چائے تین چار دن تک صبح و شام لیں‘ انشاء اللہ کسی دوائی کی نوبت نہیں آئے گی۔ خشک کھانسی جو رات کو سونے نہ دے: دو کپ پانی میں دو چمچ خشک دھنیا اور ایک انچ کا ٹکڑا دارچینی ڈال کر ابالیں‘ جب پانی ایک کپ رہ جائے اس میں دو کپ دودھ اور حسب ذائقہ چینی ڈال کر تین جوش دیں پھر نیم گرم رات سوتے وقت اور صبح نہار منہ لیں‘ انشاء اللہ ٹھیک ہوں گے۔ سخت کھانسی کیلئے: ایک چمچ شہد لیں اور چھ سات دانے کالی مرچ پیس کر ملا کر کھائیں‘ انشاء اللہ کھانسی میں سکون ملے گا اور چند دن استعمال سے ختم ہوجائے گی۔ نزلہ زکام اور بلغم کیلئے: ایک گلاس دودھ کو ابالیں اس کےبعد پانچ منٹ تک تھوڑا ٹھنڈا کریں‘ پھر بلینڈر میں ڈال دیں اور ایک عدد انڈا کچا ڈال دیں اور مناسب چینی‘ چھوٹی الائچی کے دانے ڈال کر ملک شیک کی طرح بنالیں اورچائے کی طرح گرم گرم پی کر سوجائیں اور صبح نہارمنہ بھی لیں‘ مزیدار دودھ ‘طاقتور بھی اور بہترین علاج بھی‘ بلغم پک کر خارج ہوگا‘ چند دن استعمال کے بعد نزلہ بھی ٹھیک ہوجائے گا۔ انشاء اللہ۔
زکام اور کھانسی کی ہر قسم کیلئے: پانچ کھانے کے چمچ خشخاش‘ بادام چھ عدد‘ چھوٹی الائچی دو عدد‘ خشخاش کو صاف کرکے بادام اور الائچی کے ساتھ گھوٹا بادام کی طرح خوب رگڑیں پھر ایک گلاس پانی ڈال کر ابالیں جب آدھا گلاس پانی رہ جائے‘ آدھ کلو دودھ ڈال کر تین جوش دیں۔ یاد رہے چینی جتنی دل چاہے ڈالیں‘ نیم گرم دودھ چھان کر رات کو آدھا سوتے وقت پی لیں‘ آدھا صبح نہارمنہ لیں۔ انشاء اللہ مزیدار اور سکون بخش دودھ سے سکون پائیں۔پیٹ کا درد‘ گیس اور سوجن کیلئے:آزمودہ مجرب ٹوٹکہ‘ خشک دھنیا ایک پیالی‘ سونف ایک پیالی‘ چھوٹی الائچی چھ عدد‘ کالی مرچ دس عدد‘ سب چیزوں کو صاف کرکے پیس لیں اور مناسب میٹھا یعنی چینی یا مصری ملا کر رکھ لیں۔ بوقت ضرورت ایک کھانے والا چمچ پانی کے ساتھ لیں۔ میرے بچے ہاسٹل میں اپنے ساتھ رکھتے ہیں‘ سب بچے ان سے لیکر استعمال کرتے ہیں۔ فائدہ پاکر نسخہ پوچھتے ہیں کہ یہ توجادو کی طرح ہے‘ میں تو یہ سفوف کپڑے میں چھان کر نومولود بچوں کو بھی گیس‘ اپھارے اور پیٹ کے درد کی صورت میں دیتی ہوں۔ الحمدللہ تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو ماں کے دودھ یا عرق سونف کے ساتھ دیتی ہوں۔
سرکے بالوں کا گرنا یا خارش الرجی کی صورت میں: 1۔ڈابر آملہ ہیئر آئل جو یو اے ای یعنی عرب ممالک کا ہو۔ 2۔ سرسوں کاتیل۔ 3۔زیتون کاتیل تینوں ہموزن ہوں‘ ملا کر رکھ لیں‘ ہفتہ میں تین دن نہانے سے ڈیڑھ دو گھنٹہ پہلے لگائیں‘ پھر نہالیں ۔ انشاء اللہ بال گرنابندہوجائیں گے اور گھنے اور چمکدار بھی ہوںگے۔ انشاء اللہ آئندہ بھی قارئین کیلئے آزمودہ نسخہ جات ضرور بھیجوں گی۔ (والدہ محمدعمر‘ ڈی جی خان)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 076 reviews.