Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شاہ غوث اوچوی ؒ کےمستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اگر کوئی آدمی ناحق ظلم کرتا ہے یا کوئی شخص بلاوجہ شرارت کرکے تنگ کرتا ہے اور ایسے لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ان کیلئے یہ عمل بہت مفید اور مجرب ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ظالم ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ظلم سے رک جائے گا اورظلم نہ کرسکے گا۔

مشکلات، بیماری، پریشانی سے نجات

اگر کوئی شخص مشکلات میں پھنس گیا ہو یا بیماری نے گھیر لیا ہو، گھر میں کبھی کوئی بیمار، بیماری سے جان کسی طور نہ چھوٹتی ہو یا ناگہانی پریشانی پیدا ہوتی رہتی ہو۔ اس کیلئے اول و آخر درود ابراہیمیچالیس مرتبہ پڑھیں۔ اس کے بعد سورۂ توبہ کی آخری دو آیات تین سو مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل چالیس دن تک بلاناغہ کریں۔ نیز اس عمل کے دوران حسب حیثیت صدقہ و خیرات بھی برابر کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چالیس دن کے اندر اندر ہی حالات بہتر ہوتے جائیں گے۔ مشکلات حل ہونا شروع ہوں گی، بیماریاں دور ہوجائیں گی اور پریشانیاں ازخود ختم ہوتی جائیں گی۔ مجرب عمل ہے۔  سورۂ توبہ کی آخری آیات یہ ہیں:۔

 

شرارتی آدمی کی شرارت سے حفاظت

اگر کوئی آدمی ناحق ظلم کرتا ہے یا کوئی شخص بلاوجہ شرارت کرکے تنگ کرتا ہے اور ایسے لوگ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ان کیلئے یہ عمل بہت مفید اور مجرب ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ ظالم ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ظلم سے رک جائے گا اورظلم نہ کرسکے گا۔ اسی طرح حاسد شرارت سے رک جائے گا اور جو حق نہ دیتا ہو بخوشی راضی حق دے گا۔
عمل کے اول و آخر میں درود شریف پڑھیں۔ درمیان میں سورہ آل عمران کی آخری آیت کو چالیس مرتبہ پڑھیں۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ دو ماہ تک یعنی ساٹھ دن کریں اور اس دوران حرام کے لقمہ سے بچیں‘ حلال روزی کمائیں اور حلال روزی کھائیں۔سورۂ آل عمران کی آخری آیت یہ ہے:۔

 

بانجھ عورت کے اولاد ہونا

اگر کوئی شخص اولاد سے محروم ہو اور عورت بانجھ ہو اس کے اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ انجیر کے دس دانے لے کر دھولے اور درود شریف دس مرتبہ اول و آخر اور درمیان سورۂ والسماء والطارق (پوری سورت) دس مرتبہ پڑھ کر انجیر کے دانوں پر دم کرے اور یہ دس انجیر کے دانے عورت رات کو سوتے وقت کھاکر ایک پائو دودھ پی لے۔ یہ عمل ستر دن کرنا ہے اس دوران عورت دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت پڑھتی رہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ بانجھ پن ختم ہوگا اور اولاد ہوگی۔ 

پسند کی شادی

اگر کوئی شخص کسی مجبوری سے کسی رشتے میں الجھ گیا ہے اور چاہتا ہے کہ اسی جگہ شادی ہو تو اس کو چاہیے کہ یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ہوگی یہ عمل بار بار کا تجربہ شدہ ہے کبھی خطا نہیں ہوا۔ عمل یہ ہے: اول پاک کپڑے پہن کر ان کپڑوں پر عطر گلاب لگائیں، اس کے بعد ایک سو بار درود شریف پڑھیں، اس کے بعد تین مرتبہ سورہ یٰسین شریف  پوری سورۂ پڑھیں۔ اس کے بعد دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ الحاجت کی نیت کرکے پڑھیں اور اسی نماز کی جگہ پڑھ کر آیت کریمہ چالیس مرتبہ پڑھیں اور کامیابی کی دعا کریں۔

من پسند جگہ رشتہ کیلئے

اگر کوئی شخص کسی خاص لڑکی سے رشتہ کرنا چاہتا ہو اور لڑکی والے رشتہ دینے سے انکار کرتے ہیں یا لڑکی راضی نہیں ہے تو اس صورت میں اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں ایک سو بار  پڑھیں اور جس کی چاہت دل میں ہے اس کا تصور کریں۔ یہ عمل نماز فجر کے بعد کریں اور دوسری مرتبہ بعد نماز عشاء کریں۔ ناغہ نہ کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک سو بیس دن میںرشتہ ہوجائے گا۔ ناجائز کرنے والا سخت نقصان اٹھائے گا۔

بدمزاج عورت یا مرد میں محبت پیدا کرنا

عورت بدمزاج ہے اور بات بات پر شوہر سے جھگڑتی ہے، گھر میں لڑائی جھگڑے کا دستور بنارکھا ہے جب شوہر تھکا ہارا گھر میں داخل ہوا اس نے غلط باتیں شروع کردیں اور چلانا شروع کردیا، یا شوہر بدمزاج ہے جب بھی گھر میں داخل ہوتا ہے لڑائی، جھگڑا، مارپیٹ شروع کردیتا ہے، عورت کو گھر میں نہ عزت سے رکھتا ہے نہ اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔ یہ عمل بدمزاج عورت کا خاوند کرلے یا بدمزاج خاوند کیلئے عورت کرلے دونوں طرح صحیح ہوگا۔ لڑائی جھگڑا ختم اور میاں بیوی میں مثالی محبت پیدا ہوجائے گی۔ عمل یہ ہے: میٹھی چیز مثلاً چینی، مصری، مٹھائی، کھجور، انگور، شہد یا گُڑ پر پڑھ کر دم کرکے اگر بیوی بدمزاج ہے تو اس کو کھلادے یا اگر مرد بدمزاج ہے تو اس کو کھلادے۔ یہ عمل بعد نماز فجر کریں یا بعد نماز عشاء کریں۔ ان دونوں وقتوں کے علاوہ کسی اور وقت نہ کریں۔ یہ عمل اکیس دن کرنا ہے۔ اول و آخر گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ پڑھنے کے دوران جب ایک سو بار یہ کلمات پڑھ لئے جائیں تو اس میٹھی چیز پر دم کردیں( یعنی ہر ایک سو بار پڑھ کر) مٹھائی پر دم کرنا ہے یعنی گیارہ بار دم کرنا ہے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل اکیس دن مسلسل بلاناغہ پابندی کے ساتھ کرنا ہے۔ اس دوران نماز کی پابندی کریں۔ 

حمل کی حفاظت کا عمل

جس عورت کا حمل گرجاتا ہو اور ٹھہرتا نہ ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب اور تجربہ شدہ ہے۔جب مٹی کا مٹکا لینے بازار جائیں تو باوضو جائیں اور باوضو مٹکے کو گھر لائیں۔ بغیر وضو اس مٹکے کو ہاتھ نہ لگائیں۔ گھر لاکر باوضو اس کو دھوکر پانی سے بھردیں۔ صبح کو وہ سب پانی پھینک دیں۔ صبح اٹھ کر باوضو تازہ پانی سے دوبارہ مٹکا بھردیں۔اس کے بعد باوضو نو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور پانی پر پھونک ماریں پھر نو مرتبہ سورہ انشقاق (پ۳۰) پڑھیں اور ہر مرتبہ جب سجدہ کی آیت پڑھیں سجدہ کریں اور سورۃ ختم کریں۔ جب نو مرتبہ سورۃ پڑھ لی جائے پانی پر دم کردیں۔ اس کے بعد نومرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کریں۔ اس طرح تین مرتبہ پانی پر پھونک مارنی ہے۔جب عورت پانی پئے باوضو پئے بغیر وضو کے پانی کے مٹکے کو ہاتھ نہ لگائے اور نہ بغیر وضو پانی پئے۔ یہ پانی عورت کو چار وقت پلانا ہے۔ صبح نماز کے بعد، بعد نماز ظہر، بعد نماز عصر، بعد نماز عشاء، اس دوران عورت نماز کی پابندی کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ حمل قائم رہے گا اور بچہ صحیح اور تندرست پیدا ہوگا۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 080 reviews.