Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آنسوؤں سے لبریز دعائیں اور مقدمہ قتل حل

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

اب ان کی زبان پر یہ تھا کہ یہ کیس تو بہت بڑا تھا اتنی جلدی ختم نہیں ہوسکتا تھا! یہ کیسے ہوگیا اور میں کہتی ہوں یہ سب آنسوؤں سے لبریز دعاؤں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے بتائے ہوئے وظائف کا کمال ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری پچھلے اڑھائی سال سے پڑھ رہی ہوں‘ لیکن کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے بھی ان روحانی تجربات و وظائف سے رہنمائی لینی پڑے گی۔ہم چار بہن بھائی ہیں‘ تین بہنیں اور ایک بھائی جس کی عمر چھ سال ہے۔ حال ہی میں میرے والد صاحب کو قتل کردیا گیا۔ ہمارے پاس اتنے وسائل نہ تھے کہ ہم کیس دائر کرواسکیں۔ میرے چچاجان نے مدعی بن کر کیس فائل کروادیا لیکن مالی طور پر وہ بھی کیس کی پیروی نہیں کرسکتے تھے۔ لوگوں کی باتیں بھی ہمیں ڈراتی کہ جنہوں نے قتل کیا ہے وہ ہمیں بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں اور پولیس بھی بار بار دروازے پر آکر انکوائری کیلئے ہمیں ہی تنگ کرے گی۔ ایک تو والد کی وفات کا اتنا بڑا صدمہ اوپر سے لوگوں کی باتیں سن سن کر میری امی جان ایسی بیمار ہوئیں کہ بستر سے لگ گئیں‘ ہم بہن بھائیوں کا یہ حال کہ دروازے پر دستک بھی ہوتی تو سہم جاتے کہ ناجانے اب کیا ہوگا؟ ایسے میں مجھے آپ سے رہنمائی کے علاوہ کوئی راستہ نظر نہ آیا۔ میں نے ملاقات کیلئے وقت لینا چاہا مگر مجھے کہا گیا حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی بکنگ تین ماہ تک بک ہے آپ ابھی حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے اسسٹنٹ صاحب سے رابطہ کرلیں وہ آپ کی رہنمائی فرمائیں گے۔ بس اسی وقت اماں جی کو ساتھ لے کر دفتر ماہنامہ عبقری پہنچی اور اسسٹنٹ صاحب سے ملاقات کی۔ انہیں ساری صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے ہمیں دو وظائف بتائے۔ 1۔ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ اذان کھلا پڑھے۔ 2۔ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الْظّٰلِمِیْن بِحَقِّ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ۔ سوا لاکھ پورا کرنا ہے۔میں نے اور میری والدہ نے یہ وظائف مکمل توجہ اور یقین سے پڑھے اور خوب رو رو کر اللہ سے گڑگڑا کر گھنٹوں دعائیں مانگیں۔ ابھی پڑھتے ہوئے دو ماہ بھی مکمل نہ ہوئے تھے کہ کیس کا مسئلہ حل ہوگیا۔ وہی لوگ جو ہمیں ڈراتے تھے (اور یہ حقیقت بھی تھی کہ قتل کے کیس اتنی جلدی حل نہیں ہوتے) اب ان کی زبان پر یہ تھا کہ یہ کیس تو بہت بڑا تھا اتنی جلدی ختم نہیں ہوسکتا تھا! یہ کیسے ہوگیا اور میں کہتی ہوں یہ سب آنسوؤں سے لبریز دعاؤں اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے بتائے ہوئے وظائف کا کمال ہے۔میرے والد صاحب نے وفات سے پہلے اپنی زمین فروخت کردی تھی جنہیں فروخت کی انہوں نے کچھ رقم تو ہمیں دے دی اور باقی رقم کیلئے وقت لے لیا لیکن مقررہ وقت پر رقم ادانہ کی۔ اسی طرح چار سے پانچ بار انہوں نے وقت لیا مگر ادائیگی پھر بھی نہ کی۔ ہم بہت پریشان تھے۔ ایسی صورتحال کے پیش نظر میں نے رسالہ عبقری میں وظیفہ پڑھا تھا۔’’حاجت کے نفل: حاجت کے دو نفل پڑھیں اور ہر سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد چالیس بار آیۃ کریمہ‘‘ نفل پڑھنے کے بعد اللہ سے خوب گڑ گڑا کر اپنے مقصد کیلئے دعا مانگیں میں نے یہ دو نفل صبح و شام‘ رات غرضیکہ جب بھی وقت ملتا پڑھ لیتی۔ ابھی پڑھتے ہوئے ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ وہ لوگ خود گھر آکر بقیہ رقم کی ادائیگی کرگئے اور دیر سے دینے پر معذرت بھی کی۔ حالانکہ ان کے رقم دینے کچھ ارادے نہ تھے۔گھر کا راشن ختم نہیں ہوتا: آپ کے رسالہ عبقری میں سورۂ کوثر کا عمل پڑھا تھا اور اس سے استفادہ بھی حاصل کرتی ہوں وہ اس طرح کہ جب بھی گھر میں راشن آتا ہے اسے ڈبوں میں ڈالتے ہوئے سورۂ کوثر سارا دن کھلا پڑھتی ہوں اور ڈبوں میں پھونک ماردیتی ہوں اس عمل کی برکت سے مہینہ سکون سے گزر جاتا ہے اور راشن بچ بھی جاتا ہے حالانکہ اس سےپہلے ایسا ممکن ہی نہ تھا۔محترم حضرت حکیم صاحب! میں چاہتی ہوں کہ میرے تجربات رسالہ عبقری میں ضرور شائع کیے جائیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ آخر میں ہم سب آپ کے بے حد مشکور ہیں کہ یہ سب آپ ہی کی بدولت ممکن ہوسکا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے اور آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 089 reviews.