Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

.بھابی کے دانت کیوں لگائے؟ : میں نے دیکھا کہ میرے نیچے کے سامنے والے چاروں دانت اپنے سیدھے ہاتھ کی انگلی سے ہلاتا ہوں تووہ باری باری ٹوٹ کر میرے ہاتھ میں گرتے ہیں۔ ان دانتوں میں سے ایک کو میں پھر اپنی جگہ لگاتا ہوں تو وہ ٹوٹ کر دوبارہ نیچے گر جاتا ہے۔ میں بہت پریشان ہوتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ میرے منہ کے سامنے والے دانت گر گئے۔ میرا منہ بہت برا لگے گا، میرے قریب ہی میری بڑی بھابھی کھڑی ہوتی ہے وہ اپنے منہ سے چار نقلی دانت نکال کر مجھے دیتی ہے کہ یہ بناوٹی دانت تم اپنے منہ میں لگالو۔ میں وہ دانت اپنے منہ میں لگالیتا ہوں، میرا چھوٹا بھائی’’ن‘‘ مجھے کہتا ہے کہ اگر دانت لگوانے تھے تو ڈاکٹر سے نئے خرید لیتے، بھابھی کے دانت کیوں لگائے۔ (ساجد علی بھٹی‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو مالی نقصان اور صحت کی خرابی کا سامناکرنا پڑےگا۔ تاہم آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور حسب توفیق صدقہ خیرات دیتے رہیں۔ واللہ اعلم۔
آسیبی معاملات: میری بڑی بہن کو سات آٹھ ماہ سے مسلسل ایک ہی خواب مختلف دنوں میں نظر آرہا ہے۔ جیسے چھوٹی بہن چند ماہ کی ہے اور وہ چل پھر رہی ہے، پھر ایک دم بڑی ہوجاتی ہے پھر ہم اس کو لے کر کبھی سکول جارہے ہیں تو کبھی بازار یا پھر ڈاکٹر کے پاس ( سب چیزیں کھنڈر نظر آتی ہیں) تووہاں عورتوں، بچوں اورمردوں کا ہجوم ہوتا ہے اور علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔ عورتیں 20,25 کے قریب ہوتی ہیں اور مرد مونچھوں والے اور کالے ڈیڑھ سو کے قریب ہوتے ہیں۔ (ج،غ)
تعبیر: آپ کی بہن کے خواب کے مطابق اس بات کااشارہ ہے کہ آپ لوگوں کے ساتھ آسیبی معاملات کافی عرصے سے چل رہے ہیں اور اسی وجہ سے کوئی بھی کام صحیح طریقے طے نہیں ہوپارہا۔ تاہم اپنا اور تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور آپ خود بھی اور تمام گھر والے بھی چلتے پھرتے ہر وقت لاتعداد مرتبہ پڑھتے رہیں۔ انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں۔ واللہ اعلم
دوستوں سے محتاط رہیں: میں نے دیکھا کہ جیسے کوئی گھر ہے جوکہ میرا نہیں ہے۔ اس کے غسل خانے میں غسل کرکے باہر نکلتی ہوں تو میری دو تین سہیلیوں کی مائیں مجھے وہاں نظر آتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں کہ ہم سب مل کر اس گھر میں اکٹھے رہ رہی ہیں اور وہ ایک جگہ پھر لیٹی ہوتی ہوں۔ اپنے سروں کے نیچے چھوٹے آئینے رکھ کر جیسے کوئی تکیہ رکھتا ہے، مجھے خیال آتا ہے کہ باتھ روم کے اندر میری انگوٹھیاں رہ گئی ہیں۔ میں واپس جاتی ہوں اور اپنی انگوٹھیاں انگلی میں پہن کر باہر آجاتی ہوں۔ (ماریہ‘ گوجرانوالہ)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اپنی بعض ان دوستوں سے محتاط رہیں جن کے ساتھ بے تکلفی ہے، ایسا نہ ہوکہ کوئی بڑا نقصان ہوجائے۔
بلی کی چیخیں اور مردہ بلا: میں نے دیکھا کہ ایک بلی اورایک بلا ہے اور پھر دونوں چینی کے پیالے میں بیٹھ جاتے ہیں۔ میں پانی پھینکتی ہوں تو بلی اور بلے پر پڑتا ہے، پھر کافی دفعہ پھینکتی ہوں۔ بلی چیخیں مارتی ہوئی بھاگ جاتی ہے اور بلا بے حس و حرکت پیالے میں پڑا رہتا ہے اور ہلاک ہوجاتا ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے اور میں سکول کی طرح کی کسی جگہ پر ہوں، دل میں سوچتی ہوں کہ یہاں ملازمت کرلوں، پھر میں انگریزی کے کسی لفظ کا مطلب موبائل پر اپنے شوہر سے پوچھتی ہوں، پھر میری ایک آنٹی بات کرتی ہیں کہ ان کے بیٹے نے بھی فلاں سکول میں پیسہ لگایا تھا مگر کاروبار نقصان میں ہی گیا۔ مہربانی کرکے اس خواب کی تعبیر بتادیں۔ (عائشہ ظفر‘ کراچی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے بعض ملازمین چوری کی کوشش کریں گے لیکن اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے اور مرد ملازم پکڑا جائے گا لیکن ملازمہ بچہ نکلنے میں کامیاب ہوجائے۔ واللہ اعلم۔
بچیوں کا رشتہ: میں نے کچھ عرصہ پہلے دیکھا کہ میں ہاتھ سے زمین پر یا کسی دوسری چیز پر کلمہ طیبہ لکھ رہی ہوں اور میرے پیچھے سے کوئی اس کی فضیلت کے بارے میں بیان کررہا ہے۔ پھر ایک اور خواب میں، میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیٹی (س) کی سہیلی ف کے گھر گئی ہوں‘ وہاں ان کی والدہ جائے نماز پر بیٹھی ہیں، میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ پریشان نہ ہوں‘ ف کے رشتے کیلئے اللہ بہتر کرے گا۔ آپ ہر نماز کے بعد جائے نماز پر بیٹھ کر 5 نمازوں میں ایک تسبیح  کی  پڑھئے۔ اس کے علاوہ میں ان الفاظ کے بارے میں پہلے بھی خواب میں دیکھا ہے۔ کوئی کہہ رہا ہے یا میں کہہ رہی ہوں کہ یہ پڑھا کرو۔
تعبیر: ماشاء اللہ بہت مبارک خواب ہیں، ان میں اس بات کا اشارہ ہے کہ کلمہ طیبہ کی اتنی کثرت کریں کہ یہ کلمہ زبان سے دل تک پہنچ جائے، نیز مذکورہ ذکر ہر نماز کے بعد اہتمام سے کیا کریں۔ انشاء اللہ غیب سے مدد ملے ۔
کتا اور کتیا: میں نے دیکھا کہ میں کسی کام سے گھر واپس آتا ہوں تو گھر سے تھوڑی سی دور راستے پر مجھے ایک چھوٹا سا کتا اور بڑی سی کتیا ملتے ہیں۔ کتا مجھ سے کہتا ہے کہ اکیلے کھارہے ہو کچھ ہمیں بھی کھلائو (جبکہ میرے ہاتھوں میں کچھ نہیں ہوتا اور نہ ہی میں کچھ کھارہا ہوتا ہوں) پھر میں گھر کی طرف جانے والی گلی میں مڑتا ہوں تو ایک موٹا لمبا کالا سا گوریلا ملتا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اسے جانتا ہوں، میں گوریلے کو کہتا ہوں ٹھہرو میں آتا ہوں (یعنی اسے جھوٹ بول کر ٹالتا ہوں) پھر میں گھر والی گلی چھوڑ کر مسجد والی گلی میں جاتا ہوں تو وہاں مجھے ایک ڈرائونی شکل کاکالا سا آدمی ملتا ہے جس نے لباس بھی کالا سا پہنا ہوا ہوتا ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (علی رضا۔ سکھر)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ پر اوپری اثرات ہیں۔ آپ فوری طور پر گوشت کا صدقہ دیں اور سورۂ بقرہ مکمل پڑھ کر سرسوں کے تیل میں دم کرکے رات کو سوتے وقت پورے جسم پر 7 دن تک ملیں اور دونوں کانوں میں بھی ایک ایک قطرہ اس تیل کا ڈال لیا کریں۔ نیز نماز کی پابندی کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 120 reviews.