Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے سرکاری نوکری دلادی(س)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

عبقری پڑھ کر ایمان تازہ ہوجاتاہے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔میںنے عبقری رسالے کو دو تین بار اپنی کزن کے پاس دیکھا اور پڑھا‘ بہت اچھا لگا‘ وظائف اور نسخے ملے اور بھی دینی باتیں پڑھ کر بہت خوشی ہوئی اور میں نے بھی ہاکر کو کہہ کر گھر میں لگوالیا اور الحمدللہ اب بھی باقاعدگی سے اسے پڑھتی ہوں اور سارا ماہ انتظار رہتا ہے اور جو وظائف اور نسخے ملتے ہیں خود بھی ان پر عمل کرتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں‘ بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اللہ کےفضل و کرم سے پڑھ کر ایمان تازہ ہوتا ہے اور نئی معلومات میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ میں بچپن سے دینی کتب کے مطالعہ کی شوقین ہوں‘ جو کتاب ملے اسے پڑھتی ہوں‘ عبقری تو ایسا رسالہ ہے جس میں وظائف‘ نسخے اور سب کچھ پڑھنے کو ہوتا ہے جس سے مخلوق خدا کو نفع پہنچتا ہے اور ایک دوسرے کی ہمدردی کرتے ہوئے سب لکھتے ہیں اور پڑھتے ہیں اللہ تعالیٰ اس محنت کو دن دگنی ترقی سے نوازے اور سب کیلئے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین (م،م۔بھکر)
عبقری پڑھا سرکاری نوکری مل گئی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بعداز سلام عرض ہے کہ میں عرصہ چار سال سے رسالہ ’’عبقری‘‘ کی قاری ہوں‘ بہت اچھا اور عمدہ رسالہ ہے۔ اس ماہنامہ نے ہمارے بہت سے طبی و روحانی مسائل حل کیے ہیں۔اس میںموجود بہت آسان اور تیربہدف نسخہ جات نے ہماری معالجوں سے جان چھڑوادی ہے۔ اسی رسالے سے ایک وظیفہ لے کر ہم نے کیا اور میرے شوہر کو سرکاری ملازمت ملی جس کیلئے میں اور میرےشوہر ہمیشہ آپ کیلئے اور ماہنامہ عبقری کیلئے دعاگو رہیں گے۔(ثمینہ ناز‘ پشاور)
نماز اور قرآن میں دل لگ گیا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چھ ماہ سے رسالہ عبقری کی قاری ہوں‘ بہت ہی اچھا رسالہ ہے‘ اس کے پڑھنے سے میں نماز اور قرآن باقاعدگی سے پڑھنے لگی ہوں‘ ٹی وی اور دوسری خرافات سے دل اچاٹ ہوگیا ہے۔ ہروقت ذکر اذکار کو دل کرتا ہے۔ میرا نام شائع مت کیجئے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 123 reviews.