Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائیشی دوست

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

آیۃ الکرسی نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا: تیسری چیز جب بھی میں گھر سے نکلا میں نے ہمیشہ آیۃ الکرسی پڑھی مجھے یاد نہیں‘ میں گھر سے نکلا ہوں اور میں نے آیۃ الکرسی نہ پڑھی ہو‘ میں کبھی آیۃ الکرسی بھول جاؤں‘ یہ گمان نہیں کرسکتا بلکہ میں بھول کر بھی اس کو نہیں بھولا اور آیۃ الکرسی کو میں نے اپنی زندگی کا ہمیشہ ساتھی بنایا اور پھر آیۃ الکرسی نے بھی ہمیشہ میرا ساتھ دیا‘ میں ہر نماز کیلئے جب گھر سے نکلا اور میرے قدم مسجد کی طرف اٹھے تو میں نے آیۃ الکرسی پڑھی اور ہمیشہ آیۃ الکرسی نے مجھے تابندہ اور شادمان رکھا۔ مجھے زندگی میں اس کے جو فائدے ملے وہ یہ ہیں: ایک دن ایسا ہوا میں کسی کام کی غرض سےگھر سے نکلا مجھے بازار کا رخ کرنا تھا‘ میں مسلسل آیۃ الکرسی پڑھ رہا تھا میں نے چند بار آیۃ الکرسی پڑھی تو سامنے ایک صاحب گلی کے کونے پر بڑی سی چادر اوڑھے شاید میرا انتظار کررہے تھے۔ دن تھا‘ میں چاشت کے نفل پڑھ کر ہی نکلا تھا اچانک میں نے محسوس کیا کہ وہ مجھ پر وار کرنا چاہتا ہے‘ اس وقت میری زبان پر تھا۔ حملہ کرنے سے پہلے حملہ:میں بس یہی پڑھ رہا تھا‘ وہ میری طرف بڑھا اس کے ہاتھ میں ایک تیز دھار برچھا تھا جسے میں چھوٹی تلوار کہہ دوں وہ میری طرف بڑھ ہی رہا تھا سب لوگ اسے دیکھ رہے ہیں اچانک اس کی ہائے نکلی! اور اس کی تلوار اس کے ہاتھ سے گرگئی‘ میں نے تیزی سے لپک کر وہ تلوار اٹھائی لیکن وہ اپنی پنڈلی پکڑ کر بیٹھ گیا اور درد اور تکلیف میں اتنا گم ہوا کہ اسے یہ یاد نہ رہا اور ہوش نہ رہا کہ وہ اس وقت کس حالت میں ہے اور کہاں ہے؟لوگ اکٹھے ہوگئے سب خاموش تماشائی مختلف چہ مگوئیاں کررہے تھے۔ ایک شخص نے اسے ہلایا تو وہ اچانک گرگیا اور وہ دراصل بے ہوش تھا‘ سب نے کہا کوئی سانپ یا کسی زہریلی چیز نے اسے ڈسا ہے ادھر ادھر دیکھا اس کے لباس کو جھاڑا پر کچھ بھی نہ تھا۔ بہت سے لوگ اس کو لعنت ملامت کرتے ہوئے چلے گئے نہ معلوم میرے اندر کیا احساس تھا میں وہاں ٹھہر گیا اور تلوار میرے ہاتھ میں ہے اور میں ٹھہرا ہوں اور بھی بہت سے لوگ وہاں ٹھہرے۔ آخر ایک طبیب کو بلایا اس نے اپنے طریقے سےا ور اپنی دواؤںسے اس کو ہوش میں لانے کی بھرپور کوشش کی آخر وہ ہوش میں آیا۔ میں پیشہ ور قاتل ہوں! تھوڑی دیر کے بعد اس کی آنکھیں کھلیں‘ اس کی نظریں جب مجھ سے ملیں تو اس نے نظریں جھکا لیں اور وہ زور زور سے دھاڑیں مار کر رونے لگا ‘وہ چل نہیں سکتا تھا خود کو گھسیٹتا ہوا میری طرف آیا اور قدموں پر ہاتھ رکھ کر رونے لگا کہ معاف کردیں۔ میں دراصل پیشہ ور قاتل ہوں! آپ کا کسی کے ساتھ کھجور کے باغ کا تنازع تھا‘ مجھے بھی علم ہے کہ وہ باغ دراصل آپ کا ہے۔ ایک ظالم شخص اس پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اس نے مجھے آپ پر مسلط کیا ہے‘ میں کئی دنوں سےآپ کی تاک میں ہوں‘ آج موقع بہترین تھا جب میں آپ کے قریب لپکا اسی انداز میں مجھے محسوس ہوا کہ کسی نے میری پنڈلی پر زور دار تلوار کا وار کیا ہے‘ اس کے بعد مجھے یاد نہیں رہا کہ میرے ساتھ کیا بنا ؟درد نے مجھے اپھی لپیٹ میں لے لیا اور میں دوہرا ہوتا چلا گیا۔جوکچھ ہوا میری سمجھ سے بالاتر: اب مجھے ہوش آیا تو میں نے اپنی پنڈلی کو دیکھا نہ کوئی زخم‘ نہ خون‘ نہ وار بس کیا ہوا ؟یقیناًجوکچھ ہوا میری سمجھ میں نہ آیا لیکن جو ہوا میری خطا سے ہوا ‘آپ مجھے معاف کردیں۔ میں آپ سے معافی چاہتا ہوں۔میں نے اسے سچے جذبے سے معاف کردیا اور سچی طلب سے اس کے اندر کی کیفیتوں کو درگزر کے ساتھ لیا۔ روح کی نصیحت بہت قیمتی ہوتی ہے!یہ واقعہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے مجھ پر آیۃ الکرسی کے کمالات اتنے واضح کیے اتنے واضح کیے کہ میں آج تک خود حیران ہوں کہ آیۃ الکرسی آخر چیز کیا ہے؟ میں جب تک نہیں پڑھتا تھا مجھ پر رزق کی تنگی تھی جب سے پڑھنے لگا ہوں‘ رزق کی بارش ہے‘ اس سے پہلے میرے گھر میں بیماریاں‘ تنگدستی‘ مسائل‘ مشکلات‘ الجھنیں ‘جھگڑے بات کچھ نہیں ہوتی خوامخواہ ہم آپس میں الجھ جاتے تھے‘ ایک مشکل حل نہیں ہوتی تھی دوسری‘ دوسری ختم نہیں ہوتی تھی تیسری اور یوںمیری زندگی انہی مسائل و مشکلات میں مسلسل الجھی رہتی تھی اور جب میں نے آیۃ الکرسی پڑھی یعنی گھر سے نکلتے ہوئے پڑھنا شروع کیا تو بس میرے اندر ایک راحت‘ خوشی‘ حفاظت اور کامیابی کی لہر دوڑ گئی تو میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں اور روح کی نصیحت بہت قیمتی نصیحت ہوتی ہے آپ کبھی بھی گھر سےنکلتے ہوئے آیۃ الکرسی پڑھنا نہ بھولیں! یہ وہ چیز ہے جو آپ کو سدا بہار اورکامیاب کرتی چلی جائے گی۔تابعی ؒروح کی چوتھی نصیحت:چوتھی چیز جو میری نصیحت ہے وہ یہ ہے‘ ہرکام‘ ہر عمل شروع کرنے سے پہلے ضرور پڑھا کریں۔ ابھی آپ عالم وجود اور عالم شہود میں ہیں اور عالم برزخ میں نہیں آئے‘ جب آپ عالم برزخ میں آئیں گے تو آپ کے سامنے جو حقائق اور حقیقتیں کھلیں گی وہ آپ سوچ نہیں سکتے اور وہ حقائق اور حقیقتیں ایسی ہوں گی جس کو اظہار کریں گے تو شاید لوگ نہ مانیں۔ جو شخص کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے پڑھتا ہے انیس فرشتے اس کی مدد کو فوراً آجاتے ہیں‘ انیس رحمتیں اس کو گھیر لیتی ہیں‘ اللہ کی مدد کی انیس طاقتیں اس کے کام میں شامل ہوجاتی ہیں۔ انیس عذاب اس سے ٹلتے ہیں‘ انیس خیریں اسے ملتی ہیں۔ انیس خبیث جنات اور شیاطین جنہوں نے اس کے کام کو بگاڑنا تھا اور نقصان کرنا تھا‘ وہ اس سے دور ہوتے ہیں۔ انیس قوتیں اور طاقتیں اور اللہ کی مددمیں اس کے ساتھ شامل حال ہوجاتی ہیں۔ میں نے زندگی میں جب بھی پڑھی مجھے ہمیشہ نےترقیاں‘عزتیں‘کامیابیاں‘ خیریں اور برکتیں عطا فرمائیں اور مجھے ایک احساس ہوا کہ نے مجھے ایک نئی زندگی اور نئی جان دی ہے۔ شیطانی اور نامراد چیزوں سے بچنے کا راز: پہلے ایسا ہوتا تھا کام تھوڑی دیر کا وقت زیادہ لگ جاتا تھا لیکن اب کام تھوڑی دیر کا وقت اس سے بھی تھوڑا لگتا ہے اور میں اپنے کام کو جلدی سمیٹ لیتا تھا۔ نے مجھے کسی میدان میں ناکامی نہیں دی ہمیشہ کامیابی دی ہے۔ اس نے مجھے ہر بُری نظر سے بچایا ‘ہر برے منصوبے سے بچایا‘ ہر بری عادت سے بچایا اور ہر بری چاہت سے بچایا۔ میں اپنی عادات میں‘ چاہتوںمیں‘ مزاجوں میں بہترین ڈھلتا چلا گیا۔ میں نے جب بھی پڑھی مجھے خیروں نے گھیر لیا‘ برکتوں نے چھاؤں کردی ایک احساس عالم ارواح میں آنے کے بعد اب بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ پڑھنے والا ہمیشہ شیطانی اور نامراد چیزوں سے بچا رہتا ہے اور
پڑھنے والا ہمیشہ ایسے ایسے حادثات اور ناقابل یقین نشانوں سے بچارہتا ہے جس کی خود اس کو خبر ہی نہیں ہوتی ہاں اگر خبر ہوتی تو وہ اس کا بچاؤ کرلیتا جب خبر ہی نہیں تو بچاؤ کیسے کرے گا؟ بسم اللہ پڑھنے والا بہت زیادہ سکھی رہتا ہے اور ہر کام میں پڑھنے والا زندگی کی راحتوں اور خوشیوں میں ہمیشہ رہتا ہے، سے دل کی دنیا کھلتی ہے‘ مشکلات کی دنیا حل ہوتی ہے‘ پریشانیاں وجود میں نہیں آتیںمسائل حل ہوتے ہیں اور الرَّحِیْمِ پڑھنےو الا رب کا محبوب‘ مخلوق کا محبوب‘ نسلوں کا محبوب بن جاتا ہے حتیٰ کے جانور‘ فرشتے‘ پرندے‘ درندے اور ہر مخلوق اس سے پیار کرنے لگ جاتی ہے۔ لہٰذا میری نصیحت ہے اپنے ہر کام کو شروع کرنے سے پہلے ضرور پڑھا کریں اس سے زندگی میں وہ راحتیں خوشیاں عزتیں اور کامیابیاں ملیں گی جو آپ کبھی سوچ ہی نہ سکیں۔ تابعیؒ روح کی پانچویں اور خاص نصیحت:میری پانچویں نصیحت اور جو بڑی خاص نصیحت ہے اس کوسدا یاد رکھنا اپنے منہ کو گالی سے پاک کرلینا‘ جاندار غیرجاندار‘ پاک ناپاک کوئی بھی چیز ہو بس گالی نہیں دینی اور اپنے ذہن کو اپنے مزاج کو اپنی طبیعت کو گالی سے ایسے دورکرلو جیسے تمہارے مزاج میں گالی نام کی چیز کبھی تھی ہی نہیں ایک واقعہ سناتا ہوں:۔ گالیوں کے عبرت انگیز اثرات!:یہ اس دور کی بات ہے جب آپ کی دنیا کی ایجادات نہیں تھیں‘ ہماری دنیا کا خیر کا دور تھا‘ برکتوں کا دور تھا‘ عزتوں اور عافیتوں کا دور تھا جس میں امن‘ برکت‘ راحت‘ رحمت اور خوشیاں تھیں۔ سادہ غذائیں‘ صحت مند چہرے اور خوشبودار بول ہوتے تھے۔ مجھے ایک صاحب ملےمیں نے انہیں دیکھا کہ وہ اکثر اپنی گفتگو میں جب بھی گفتگو کرتے گالیاں دیتے تھے اور میں نے ان کی زندگی میں بس مشکلات‘ پریشانیاں‘ الجھنیں‘ رکاوٹیں‘ دکھ‘ ناکامیاں اور بس ناکامیاں ہی دیکھی ہیں۔ وہ میرے پاس دعاکیلئے آئے۔ ان پر ایک مکھی بار باربیٹھ رہی تھی‘ ایک بار اٹھاتے ‘دوسری باراس کو جھڑکے تیسری بار مکھی کو گالی دے دیتے۔ بس میں وہیں سمجھ گیا ان کی مشکلات کی وجہ گالیاں ہیں میں نے ان سے سوال کیا آپ گالیاں دیتےہیں؟ کہنے لگے: نہیں بس غصہ آئے تو گالیاں تو آتی ہی ہیں‘ غصے کے وقت دیتا ہوں ویسے نہیں؟ پھرکہنے لگے نہیں ہماری بستی میں رواج ہے جب غصے میں آئیں تو بھی گالیاں دیتے ہیں جب خوشی ہو تب بھی ایک دوسرے کو گالیاں ضرور دیتے ہیں۔ میں نے ان سے کہا آج کےبعد آپ نے گالیاں نہیں دینی‘ آپ کے مسائل‘ آپ کی مشکلات‘ آپ کی الجھنیں اور آپ کی پریشانیاں سوفیصد ختم ہوجائیں گی۔ زندگی کی مشکلات سے نجات! انہوں نے میری بات کویقین سے لیا کچھ عرصہ کے بعد ملے اور کہنے لگے آپ کی بات اس وقت سمجھ نہیں آئی تھی اورمیں نے چاہا تھا کہ میں آپ سے شاید کوئی وظیفہ پالوں گا‘ کوئی تسبیح پالوں گا‘ کوئی ذکر پالوں گا لیکن آپ نے مجھے تسبیح ‘ وظیفہ ہرگز نہ دیا‘ آپ نے مجھے صرف یہی وظیفہ دیا تھا کہ گالیاں نہ دیا کرو‘ آپ مجھے کوئی تسبیح وظیفہ دے دیتے وہ میرے لیے آسان تھا گالی ایسی چیز ہے جو میری زبان پر پختہ ہوچکی ہے‘ اس کو ذہن اور زبان سے نکالنا میرے لیے نہایت مشقت اور مشکل کام ہے لیکن میں نے مشقت کی‘ بار بار میرے منہ پر گالی آتی‘ میں جھٹک دیتا‘ بار بار میرے منہ پر برا لفظ آتا‘ میں اپنے منہ کو بند کرلیتا‘ کچھ ہفتے محنت کے بعد اب میں اس مشکل سے نکل آیا ہوں اور اس مشکل سے ایسا نکلا ہوں کہ خود زندگی کی مشکلات سے نکل گیا ہوں۔ میرے اوپر زندگی نے مشکلات کاایک طوفان تانا ہوا تھا میں پریشانیاں‘ الجھنیں‘ مسائل اورناکامیوں میں بہت زیادہ گرا ہوا تھا بس میں نے اب سوچا تھا کہ اس کا حل صرف موت ہی ہوسکتا تھا اور میںموت کا انتظار کررہا تھا لیکن جب سے آپ نے مجھے گالیاں دینے سے منع کیا ہے میں اس دن سے بہت پرسکون ہوں‘ میرے مسئلے‘ مشکلات‘زندگی پریشانیوں اورناکامیوں سے نکل کر راحتوں اور برکتوں کی طرف چل پڑی ہے۔ چھوٹے سے عمل نے مصیبتوں سے نجات دلادی: میں حد سے زیادہ ممنون اور مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے گالیاں نہ دینے کا وظیفہ بتایا۔ یہ خود ایسا وظیفہ ہے جس نے میری زندگی سے مشکلیں چن لی ہیں پریشانیاں دھو دی ہیں میرے گھر میں راحت ہے‘ سکون ہے‘ میرا گھر مشکلات اور پریشانیوں سے ایسا نکلا ہے کہ میں حد سے زیادہ مطمئن ہوں۔ میں آپ کا نہایت مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اس مصیبت سے نجات دلائی۔ انوکھے تجربات‘ انوکھی باتیں‘ انوکھے مشاہدات:صحابی بابا یہ ساری باتیں کررہے تھے اور میں یہ ساری باتیں بہت غور سے سن رہا تھا‘ اہل محفل بھی ان باتوں سے محظوظ ہورہے تھے۔ واقعی انوکھے تجربات‘ انوکھی باتیں اور انوکھے مشاہدات تھے جو عام عقل سوچ اور گمان سے بالا تر تھے۔اپنی نظروںکو ماشاء اللہ
دو:ایک نصیحت خاص اور بتائی اپنی نظروں کو ماشاء اللہ دو، جب بھی نظر اٹھے کسی چیز پر نظر جائے بیٹی ہو‘ بیٹا ہو‘ بیوی ہو‘ گھر ہو‘ سواری ہو‘ مال تجارت ہو‘ رزق کا اڈا ہو‘ زندگی کی کوئی بھی چیز ہو اپنی نظروں کو اور اپنی زبان کو ماشاء اللہ دو۔ جب آپ ماشاء اللہ کہیں گے آپ کا منہ اور آپ کی سانسیں خوشبو بکھیریں گی اور آپ کی طبیعت میں راحتیں‘ خوشیاں اور خلوص بکھر جائے گا اور آپ کا انگ انگ سمٹ جائے گا اور آپ کے من من میں ایک رحمت اتر پڑے گی۔ وہ تابعی رحمۃ اللہ علیہ اعتماد سے بولے یاد رکھو ہماری نظریں تیروں میں سے تیر ہیں اوریہ لگتی ہیں‘ اپنوں کو بھی غیروں کو بھی اور ہر نظر ایک اثر رکھتی ہے اور اس اثر سے یا تو خیریں پھیلتی ہیں یا پھر شر پھیلتا ہے اور اگر آپ چاہتےہیں آپ کی نظر سے خیریں پھیلیں گھرمیں سکون چین ہو ‘راحت اور رحمت ہو‘ برکت اور عافیت ہو تو پھر آپ جب بھی نظر اٹھائیں توماشاء اللہ کہیں جب بھی کسی چیز کو غور سے دیکھیں جب کسی چیز کی طرف متوجہ ہوں اور جب بھی آپ کسی چیز کی طرف التفات کریں آپ ماشاء اللہ کہیں۔نظروں میں کیمیا تاثیر پیدا کریں:ایسا کرنے سے کچھ ہی دنوںمیں آپ کی نظروں میں کیمیا تاثیر پیدا ہوگی جس کو دیکھیں گےاس کو شفا ملے گی‘ جس کودیکھیں گے وہ آپ کا دوست بن جائے‘ جس کو دیکھیں گے اس کے دل میں آپ کی محبت اتر جائے‘ جہاں دیکھیں گے وہاںآپ کیلئے رحمت‘ راحت‘ برکت اور خیر ایسے نکلے گی کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔ آپ اپنی نظروں میں نور پائیں گے‘ آنکھوں میں سرور پائیں گے‘ دل میں رحمت کا ایک ہلکا سا وزن محسوس کریں گے‘ جب آپ ہمیشہ جس طرف توجہ کریں ۔ (جاری ہے)
اورماشاء اللہ کہیں کچھ ہی عرصہ کے بعد آپ کی نظر میں ایک پاکیزگی پیدا ہوگی جو لوگ اپنی نظروں کو پاک کرنا چاہتے ہیں‘ دل کو ‘وجود کو اور من کو پاک کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اپنی زبان کو ہرنظرکے وقت ماشاء اللہ کہنا ہرگز نہ بھولیں۔ ان کی زبان پر سدا ماشاء اللہ چلتا جائے اور ان کی زبان پرسدا ماشاء اللہ گھلتا جائے اورماشاء اللہ سے ان کی زندگی میں خیریں‘ برکتیں آتی چلی جائیں گی میں نے بے شمار لوگوں کو بتایا خودمیں نے زندگی میں یہی عمل کیا جب میں اللہ کے حضور پہنچا تو اللہ نے میری زبان کی لغزشوں بارے بازپرس نہیں کی‘پوری زندگی زبان کے بارے میں تو نے کیا کیا۔ کیوں؟ میں نے اپنی زبان سے جہاں اور اذکار کیے وہاں سدا ماشاء اللہ کا ذکر بھی کرتا رہا۔ اللہ نے میری آنکھوں سے سوال نہیں کیا‘ میں نے آپ اپنی آنکھوں سے جب بھی دیکھا میری آنکھوں نے بھی ماشاء اللہ پڑھا‘ اللہ نے اعمال کی برکت سے اور محض اپنی رحمت سے میری بخشش کی‘ مجھے اعلٰی مقام عطا فرمایا یہ سب ماشاء اللہ کی برکات تھیں جس کو میں نے بہت ہی خیر سے دیکھا خیر تک پایا اور بہت ہی آزمایا۔ (جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 135 reviews.