Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نفرت‘ پریشانیاں‘ بیماریاں اور دشمنی سب ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2015ء

بچپن سے لےکر 8 جولائی 2014 تک میں نے پریشانیاں‘ بیماریاں اور دشمنی ہی دشمنی دیکھی تھی اور نفرت ہی نفرت دیکھی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے بیماریاں‘ پریشانیاں سب دور چلی گئی ہیں۔ خوشحالی کے دروازے ہم پر کھل گئے ہیں۔ بچوں کا تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں انتہائی مؤذبانہ سلام پیش کرتی ہوں‘ اللہ کرے آپ کا یہ فیض عام تاقیامت نسلوں تک جاری و ساری رہے۔ اللہ پاک آپ کو ‘آپ کے اہل خانہ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ سب پر اللہ پاک کی رحمت اور برکتوں کا نزول ہوتا رہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ہمارا کالے جادو کا بہت پرانا مسئلہ تھا جس سے میں میرا شوہر اور بچے بہت پریشان تھے‘ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہوچکا تھا اور ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے تھے‘ کئی گھر تبدیل کرنے کے باوجود ہم سکون سے رہ نہیں سکتے تھے‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑا اور پریشانی کا عالم رہتا تھا‘میرے جسم میں کئی سالوں سےسوئیاں چبھتی تھیں دن اور رات میں بستر پر لیٹنا محال تھا۔ ساری رات ایک منٹ کیلئے بھی بیڈ پر کمر سیدھی نہیں کرسکتی تھی۔ بیس سال میں نےانتہائی اذیت ناک گزارے ‘ کھانا پینا محال تھا‘ ادھر بچوں کا بھی یہی حال تھا‘ تعلیمی لحاظ سے بہت زیادہ بندش تھی‘ بے شمار جنات اور چڑیلوں کا گھر میں بسیرا تھا جو نظر بھی آتے تھے۔ ہر کام میں رکاوٹ تھی۔پچھلے سال 8 جولائی سے بذریعہ خط موصول ہونے والے وظائف ہم نے پڑھنا شروع کیے‘ رمضان المبارک شروع ہوچکا تھا‘ جس سے ہمیں بہت فائدہ اور کافی فرق محسوس ہوا۔ پانچ نومبر کی ملاقات میں آپ نے دوبارہ وہی وظائف پڑھنے پر زور دیا تھا۔ جو کہ سورۂ فلق 200 مرتبہ‘ سورۂ ناس 200 مرتبہ۔ 313 مرتبہ اس کے ساتھ ہی جمعرات کو حسب توفیق گوشت کا صدیقہ بتایا تھا (جو ہم باقاعدگی سے کررہے ہیں)وظائف کی برکت سے ہمارے گھر میں بے حد سکون ہوا ہے‘ نماز اور قرآن پاک کی تلاوت میں دل لگنے لگا ہے۔ شوہر کا مزاج بہت سخت تھا ان کے رویے میں بہت تبدیلی آئی ہے۔ ان کے غصے میں بہت حد تک کمی آئی ہے۔ اب خرچہ وغیرہ دینے میں ناراض نہیں ہوتے‘ مہمانوں کے ساتھ بھی ان کا رویہ بہت اچھا ہونے لگا ہے اب اپنے بچوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کرتے ہیں اب میرا بھی خیال رکھنے لگے ہیں۔ ایک دوسرے کا احساس ہونے لگا ہے۔ اب کاروبار میں بھی بہت بہتری آگئی ہے۔ آپس میں پیار محبت سب کا بڑھ گیا ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب سے وظائف پڑھنے شروع کیے ہیں میں وقتاً فوقتاً آپ کو حالات سے آگاہ کرتی رہی ہوں۔ بچپن سے لےکر 8 جولائی 2014 ءتک میں نے پریشانیاں‘ بیماریاں اور دشمنی ہی دشمنی دیکھی تھیں اور نفرت ہی نفرت دیکھی تھی لیکن اب اللہ کا شکر ہے بیماریاں‘ پریشانیاں سب دور چلی گئی ہیں۔
خوشحالی کے دروازے ہم پر کھل گئے ہیں۔ بچوں کا تعلیمی سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے۔ اب مجھے کسی کی خوشی اور ناراضگی کا کوئی خیال نہیں آتا‘ اب صرف مجھے اپنے اور اس کے رسول ﷺ کا خیال آتا ہے کہ وہ ناراض نہ ہوجائیں۔ نماز‘ قرآن پاک‘ وظائف‘ بیعت ہونے کے بعد کی تسبیحات اب اتنی فرصت ہی نہیں کہ کسی کی فضول باتوں پر غور کریں جب سے عبقری سے تعلق جڑا ہے دن اور رات چھوٹے ہوگئے ہیں۔ موبائل‘ پی ٹی سی ایل سب بے ضرورت محسوس ہوتے ہیں‘ فضول گفتگو ختم ہوگئی ہے‘ تھوڑا سا ٹائم ملا‘ فوراً  جائے نماز بچھایا اور اللہ کے آگے سربسجود ہوجاتی ہوں‘ یہ سب آپ کی محنتوں اور آپ کی کاوشوں اور آپ کی مخلوق خدا سے محبت کا نتیجہ ہے اور ہر نماز میں رو رو کر آپ کے لیے عبقری کیلئے غیب سے مدد کی التجا کرتی ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 137 reviews.