Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انگلیوں کے چشموں سے سیراب ہونے والے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

پانی آپ ﷺ کی مبارک انگلیوں کے درمیان سے ابلنے لگا جس طرح پر کہ چشمہ سے جوش مارتا ہے ہم سب نے پیا اور وضو کیا۔ میں نے دریافت کیا کہ آپ حضرات کتنی تعداد میں تھے؟ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو ہمارے لیے کافی ہوتا ہم پندرہ سو آدمی تھے۔

انگلیوں سے چشموں کا جاری ہونا:حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا اور نماز عصر کاوقت آگیا تھا‘ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے وضو کیلئے پانی تلاش کیا نہ پایا‘ حضور ﷺ کے پاس وضو کا پانی لایا گیا تو آپ ﷺ نے اپنا دست مبارک اس برتن میں رکھ کر لوگوں کو حکم دیا کہ اس سے وضو کریں‘ میں نے دیکھا کہ پانی آپ ﷺ کی مبارک انگلیوں سے جوش ماررہا تھا۔ یہاں تک کہ تمام لوگوں نےوضو کیا۔ بخاری شریف میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے۔ انہوں نے فرمایا: حدیبیہ میں لوگ پیاسے ہوگئے‘ نبی اکرم ﷺ کے سامنے ایک چھوٹا سا برتن تھا جس سے آپ ﷺ وضو فرمارہے تھے۔ لوگ آپ ﷺ کی طرف گھبرائے ہوئے آئے‘ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا کیا بات ہے؟ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا۔ ہمارے پاس پانی نہیں کہ ہم وضو کریں اور پئیں۔ سوائے اس پانی کے جو آپ ﷺ کے سامنے ہے۔ آپ ﷺ نے اس چھوٹے سے پیالے میں اپنا ہاتھ مبارک رکھا تو پانی آپ ﷺ کی مبارک انگلیوں کے درمیان سے ابلنے لگا جس طرح کہ پانی چشمہ سے جوش مارتا ہے ہم سب نے پیا اور وضو کیا۔ میں نے دریافت کیا کہ آپ حضرات کتنی تعداد میں تھے؟ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا اگر ہم ایک لاکھ بھی ہوتے تو ہمارے لیے کافی ہوتا ہم پندرہ سو آدمی تھے۔
ایک گھونٹ پانی سے لشکر کا سیراب ہونا:حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں تھے آپ ﷺ نے دریافت کیا کہ کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ میں نے عرض کیا جی یارسول اللہ ﷺ! میرے پاس وضو کا برتن ہے اس میں تھوڑا پانی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اسے لے آؤ‘ میں اسے آپ ﷺ کے پاس لایا اور آپﷺ نے فرمایا تھوڑا تھوڑا کرکے اسے ڈالو اور آپ ﷺ نے وضو کیا اور اس وضو کے برتن میں ایک گھونٹ پانی رہ گیا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے ابوقتادہ! اسے حفاظت سے رکھنا‘ اس پانی کیلئے عنقریب ایک خبر ہوگی۔ حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں جب دوپہر سخت ہوئی تمام لوگ حضور نبی کریمﷺ کے پاس آئے اور عرض کیا یارسول اللہ ﷺ ہم پیاس سے تباہ ہورہے ہیں اور اونٹ پیاس سے نڈھال ہوگئے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا تم ہلاک نہیں ہوگے اس کے بعد آپﷺ نے حکم دیا: اے ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ وہ وضو کا برتن لے آؤ‘ میں اسے آپ ﷺ کے پاس لے کر گیا تو آپ ﷺ نے مجھ سے فرمایا۔ کجادہ میں سے میرا بڑا پیالہ کھول لاؤ میں نے اس پیالہ کو کھولا اور آپ ﷺ کے پاس لایا۔ آپ ﷺ اس وضو کے برتن سے اس میں پانی ڈالتے جاتے تھے اور لوگ پی رہے تھے۔ یہ دیکھ کر تمام لوگ آپ ﷺ کے پاس جمع ہوگئے۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے لوگو! جماعت کے ساتھ نرمی برتو‘ تم میں سے ہر شخص سیراب ہوکر واپس ہوگا تو تمام قوم نے پیا۔ یہاں تک کہ سوائے میرے اور حضور نبی کریم ﷺ کے کوئی نہ بچا۔ آپ ﷺ نے میرے لیے پانی ڈالا اور فرمایا اے ابوقتادہ! پی‘ میں نے عرض کیا یارسول اللہﷺ! آپ ﷺ پہلے پی لیجئے آپ ﷺ نے فرمایا: قوم کے ساقی کا نمبر پینے میں بعد میں ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے پیا، اس کے بعد آپ ﷺ نے پیا اور اس وضو کے برتن میں اتنا ہی بچ گیا جتنا پہلے تھا اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی تعداد اس موقع پر تین سو تھی۔ ابراہیم کی روایت میں ہے کہ سات سو کی تعداد تھی۔
معجزہ رسول ﷺ چشمہ بہہ نکلا:مسلم شریف میں حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے ۔ مسلم نے پوری حدیث غزوہ تبوک میں نزار کے جمع کئے جانے کے بارے میں بیان کی ہے۔ یہاں تک کہا کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: تم کل انشاء اللہ تبوک کے چشمہ پر پہنچ جاؤ گے اور تم اس وقت تک نہ پہنچو گے جب تک کہ آفتاب چاشت کے وقت پر نہ آجائے تو جو شخص اس پانی پر پہنچے اس پانی کو جب تک میں آجاؤں ہاتھ نہ لگائے۔ حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ ہم (اسی وقت جو آپ ﷺ نے فرمایا تھا) اس چشمہ پر پہنچے اور دو آدمی پہلے سے اس چشمہ پر جاچکے تھے اور وہ چشمہ جوتے کے تسمہ کے برابر تھوڑا تھوڑا بہہ رہا تھا تو حضورﷺ نے ان دونوں اشخاص سے پوچھا کیا تم نے اس کے پانی کو ہاتھ لگایا تھا؟ انہوں نے کہا ہاں! آپ ﷺ نے ان دونوں کو برا بھلا کہا اور جو کچھ اللہ نے چاہا کہ آپ ﷺ کہیں وہ کہا۔ اس کے بعد تمام صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے چشمہ سے تھوڑا تھوڑا پانی لیکر ایک برتن میں جمع کیا۔ آپ ﷺ نے اس میں اپنا چہرہ مبارک اور ہاتھ مبارک دھویا پھر اس پانی کو اسی چشمہ میں ڈال دیا تو وہ چشمہ بہت پانی کے ساتھ بہنے لگا اور تمام لوگوں نے اس سے پانی پیا اس کے بعد حضور ﷺ نے فرمایا: اے معاذ! قریب ہے کہ تمہاری عمرطویل ہو اور تم اس جگہ کو دیکھو گے کہ یہ جنوں سے بھرگئی ہے۔
آسمان کے ڈول سے سیراب کیاجانا: عثمان بن قاسم نے بیان کیا کہ جب حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ہجرت کی تو انہیں مقام منصرف میں شام ہوگئی۔ مقام روحاء سے پہلے ہی یہ پیاسی ہوئیں اور ان کے پاس پانی نہیں تھا اور یہ روزہ دار تھیں‘ انہیں پیاس نے بڑی مشقت میں ڈال دیا تھا ان پر آسمان سے پانی کا ایک ڈول سفید رسی میں لٹکایا گیا‘ انہوں نے اسے لیا اور اس سے پانی پیا‘ یہاں تک کہ سیراب ہوگئیں یہ فرمایا کرتی تھیں کہ اس کے بعد مجھے کبھی پیاس نہیں لگی‘ حالانکہ میں نےسخت گرمیوں میں روزہ رکھ رکھ کر پیاس اختیار کرنی چاہی اس پانی پینے کے بعد کبھی بھی میں پیاسی نہ ہوئی اور اگر میں گرم سے گرم دنوں میں روزہ رکھتی ہوں تو پیاسی نہیں ہوتی۔ (بحوالہ حیاۃ الصحابہ حصہ دہم)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 161 reviews.