Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گمشدہ چیز ‘فرداور سرمایہ پانے کا وظیفہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2015ء

مزید اس نے اس وظیفے کے متعلق عبقری میں چھپے واقعات سنائے تو مجھے ایک امید لگی کہ انشاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور مل جائے گا۔ میں نے باوضو رہ کر اس وظیفے کو خوب کثرت سے پڑھا۔ ابھی تعداد 78 ہزار پر پہنچی تھی تو موتی مسجد میں جاکر نوافل بھی ادا کرآئی

لیپ ٹاپ ملنے کی عجب کہانی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت والی زندگی عطا کرے‘ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آمین ثم آمین۔میرا عبقری سے تعلق کچھ پرانا نہیں بلکہ صرف ایک وظیفے نے مجھے عبقری کا گرویدہ بنالیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ میرے بیٹے نے بڑی مشکل سےپیسے اکٹھے کرکر کے ایک لیپ ٹاپ لیا۔ ابھی لیے ہوئے دو ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک مرتبہ دفتر سے گھر آتے ہوئے راستے میں ڈاکوؤں نے اس سے گن پوائنٹ پر لیپ ٹاپ چھین لیا۔ میرا بیٹا بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں گھر آیا‘ جب اس نے یہ بات بتائی تو میں بھی پریشان ہوگئی۔ میں نے اپنی پریشانی کا ذکر اپنی ایک دوست سےکیا تو اس نے مجھے ایک وظیفہ بتایا جو تھا اور ماہنامہ عبقری اور آپ دامت برکاتہم کے بارے میں تفصیل سے سارا بتایا اور موتی مسجد میں جاکر نوافل ادا کرنے کا بھی کہا۔ مزید اس نے اس وظیفے کے متعلق عبقری میں چھپے واقعات سنائے تو مجھے ایک امید لگی کہ انشاء اللہ اس وظیفے کی برکت سے میرے بیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور مل جائے گا۔ میں نے باوضو رہ کر اس وظیفے کو خوب کثرت سے پڑھا۔ ابھی تعداد 78 ہزار پر پہنچی تھی تو موتی مسجد میں جاکر نوافل بھی ادا کر آئی۔ بس! پھر کیا تھا میرے بیٹے نے تھانے میں ایف آئی آر کٹوا رکھی تھی۔ ابھی موتی مسجد سے نوافل ادا کرکے گھر پہنچی ہی تھی کہ تھانے سے میرے بیٹے کو کال آگئی کہ آکر اپنے پیسے لےلو‘ ڈاکو پکڑے گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم نے لیپ ٹاپ بیچ دیا تھا۔ تھوڑی ہی دیر میں میرا بیٹا چھبیس ہزار لے کر گھر آیا تو میں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور حضرت دامت برکاتہم آپ کیلئے تب سے ہر نماز کے بعد آپ کی صحت و تندرستی کیلئے دعاگو رہتی ہوں۔ ہر پل ہر لمحہ آپ کیلئے دعائیں کرتی رہتی ہوں۔ آپ کے رسالے میں چھپے ایک وظیفے نے مجھے اورمیرے بیٹے کو اتنی بڑی پریشانی سے چند دنوں میں نکال لیا۔ لوگوں نے ہمیں بہت ناامید کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اب آپ کو کبھی نہیں ملے گا اس کیلئے بھاگ دوڑ مت کریں لوگوں کی گاڑیاں چھینی جاتی ہیں وہ نہیں ملتیں تو یہ لیپ ٹاپ کیا چیز ہے۔ مگر آپ کے وظیفے نے مجھے حوصلہ دئیے رکھا مجھے یقین تھا کہ یہ وظیفہ میرےبیٹے کا لیپ ٹاپ ضرور واپس دلائے گا اور واقعی مجھے واپس مل بھی گیا۔(ایک ماں)
شدید ترین رش میں بہترین سواری مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس ماہنامہ نے میرے بہت سے روحانی و جسمانی مسائل حل کیے۔ اس میں موجود وظائف میرے قریبی رشتہ داروں‘ عزیزوں‘ دوستوں کے مسائل کا بھی آزمودہ حل ہیں۔ خاص طور پر اس میں موجود آپ کے روحانی آرٹیکل میں وظیفہ تو ہم بہت زیادہ آزما رہے ہیں۔ گھر میں کوئی چیز بھی گم ہوجائے سب یہی پڑھنا شروع کردیتے ہیں لمحوں میں مل جاتی ہے۔ کوئی ناراض ہوجائے‘ مان نہ رہا ہو ہم یہی وظیفہ پڑھنا شروع کردیتے ہیں ناراض مان جاتے ہیں۔ ابھی کل ہی کی بات ہے کہ میں اپنی بہن کے ساتھ بھانجے کو ڈاکٹر کے پاس لے کر جارہی تھی‘ رش بہت زیادہ تھی اور گاڑی نہیں مل رہی تھی۔ میں نے چند بار ہی یہ وظیفہ پڑھا تو گاڑی بالکل سہولت کے ساتھ مل گئی اور جس ڈاکٹر کےپاس جانا تھا اس کے پاس ہمیشہ ہی بہت رش ہوتا ہے راستے میں بھی میں یہی وظیفہ پڑھتی گئی اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ ایک مریض بھی موجود نہیں تھا اور سیدھا ڈاکٹر صاحب کے روم میں پہنچے‘ بچے کو چیک کروایا‘ میڈیسن لی اور فوراً فارغ ہوکر گھر کی راہ لی۔(صائمہ سنبل)
آفس کے سر مان گے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری کافی عرصہ سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔اس رسالے نے ہمارے بہت سے مسائل حل کیے ہیں۔ خاص کر آپ کے روحانی کالم کے وظیفے نے تو ہمارے خاندان میں دھوم ہی مچادی ہے۔میری باجی کی بیٹی انجینئر ہے۔ اس نے بتایا خالہ میں اپنے آفس میں کام کررہی تھی تو میرے بڑے افسر کا فون آیا تو کام میں کوئی مسئلہ تھا۔ میں نے بہت کہا کہ سر ایسے کرلیں کام ٹھیک ہوجائے گا لیکن سر نہیں مان رہے تھے تومیں نے پڑھنا شروع کردیا تو تھوڑی ہی دیر کے بعد دوبارہ میرے سر کافون آیا کہ (ش) تم جس طرح کہہ رہی تھی ویسے ہی کام کرو‘ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔(فرح ذوالفقار)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 240 reviews.