Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

معدہ کے امراض بوڑھی اماں کا خاص نسخہ

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

السلام علیکم محترم حکیم صاحب آپ کو چند نسخے ارسال کررہی ہوں یہ ہمارے آزمودہ ترین نسخہ جات ہیں۔ پہلا نسخہ معدہ کی پھکی کا ہے جوکہ میری والدہ محترمہ کو ایک بوڑھی اماں کے توسط سے ملا۔ میری والدہ یہ پھکی بناتی ہیں آپ یقین کریں اس کے ناقابل یقین رزلٹ ملتے ہیں۔ معدہ جگر اور ہر قسم کی تکلیف خواہ ہیضہ ہو یا معدہ میں درد، خواہ بھوک نہ لگتی ہو اور کھانا کھانے کو دل نہ کرتا ہو، گیس کی وجہ سے سارا نظام خراب ہو، کھٹی ڈکاریں آتی ہوں یہ پھکی لاجواب ہے۔ میری و الدہ پہلے گھر کے استعمال کیلئے بناتی تھیں اور جب خاندان میں کسی کو بھی معدے یا پیٹ کا مسئلہ ہو وہ ہم سے لیکر کھا لیتا تھا۔ میری امی کی دوست ہیں وہ ایک گھرمیں سپارہ پڑھانے جاتی ہیں ان کو معدے کا مسئلہ تھا وہ بہت امیر ہیں بڑے سے بڑے ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ انہیں یہ پھکی دی تو یقین جانئے انہیں حیرت انگیز رزلٹ ملا تو ان کی بہن دبئی سے آئی ہوئی تھیں ان کو بھی معدے جگر کا مسئلہ تھا انہوںنے کھائی تو ساری وہ ہی لے گئیں اور سپارے والی آنٹی کو کہا کہ ہمیں اور منگواکر دو۔  امی نے اس بار پھکی تقریباً 6,7 کلو بنائی اور لوگ ہاتھوں ہاتھ لے گئے۔ اب صرف ایک ڈیڑھ پائو بچی ہے جو بھی کھاتا ہے وہ دعائیں دیتا ہے۔ میرے بھائی کو بھوک نہیں لگتی تھی امی نے زبردستی اس کو صبح نہار منہ کھلائی دو دن بعد اسے خوب ڈٹ کر بھوک لگی۔ حالانکہ وہ دو دو دن کچھ کھائے پئے بغیر ہی گزار دیتا تھا۔ اس سے چھوٹے بھائی کے چہرے پر دانوں کا مسئلہ تھا وہ رات کو اور صبح نہار منہ پھکی کھاتا ہے اس کے دانے نکلنے بند ہوگئے ہیں اور بھی بہت سے واقعات ہیں جو بھی استعمال کرتا ہے واہ واہ کرتا ہے۔ اب اس کا نسخہ پیش کرتی ہوں: ثناء کے پتے کھانے کے دو چمچ، اجوائن ایک چھٹانک، زیرہ ایک چھٹانک، نیم کے مغز آدھی چھٹانک سے بھی کم، بڑی ہڑیڑ ایک چھٹانک، چھوٹی ہڑیڑ ایک چھٹانک، سمندر جھاگ ایک چھٹانک، کالا نمک، سفید نمک آدھا آدھا چھٹانک لے لیں۔ خشک پودینہ کھانے کے دو چمچ، سمندری نمک یعنی چاروں نمک، سونف کھانے کے دو چمچ، نشادر دو ٹکیاں، میٹھا سوڈا ایک کھانے کا چمچ، کالی مرچ 10 عدد، لیموں کے بیچ تھوڑے سے۔
ثناء کے پتے،  زیرہ، اجوائن دھوکر خشک کرلیں۔ بڑی ہڑیڑ توڑ کر اس کے مغز نکال لیں، اس کا پوست بھی ڈالنا ہے اور  گٹھلی کے اندر جومغز ہے وہ بھی، ان سب چیزوں کو کوٹ کر پھر کسی دواخانہ سے پسوالیں پھکی تیار ہے۔ ترکیب استعمال: آدھا چائے کا چمچ نہار منہ نیم گرم پانی سے لیں۔ عام طور پر اگر کھانے کی روٹین بنانی ہے اور اگر معدے میں شدید درد یا قبض ہو یا پیٹ میں درد ہو تو مقدار بڑھاکر ایک چمچ چائے والا اور معدے کی تکلیف میں مبتلا لوگ کھانے سے پہلے ضرور کھائیں اور قبض کے متاثرہ لوگ پھکی کے ساتھ آدھا چائے کا چمچ اسپغول کا چھلکا کھالیں۔ انشاء اللہ اللہ کے حکم سے تیر بہدف نسخہ ہے۔ بواسیر کیلئے ایک ہفتہ صبح و شام استعمال کریں‘اکسیر ہے۔ (2)دانتوں کے امراض کیلئے : گلابی پھٹکڑی اور جامن کا سرکہ، عقر قرحا پیس لیں اور گلابی پھٹکڑی پیس لیں، جب استعمال کرنا ہوتو جامن کے سرکے کے چند قطرے ڈال لیں اور دانتوں پر مل لیں۔ چند دن مسلسل استعمال کریں اس کےفائدے حسب ذیل ہیں۔ دانتوں کا ہلنا، خون آنا، ماس خورہ‘ دانتوں سے بدبو آنا کیلئے ‘ دانتوں کی بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ میرے دادا جان یہ نسخہ استعمال کرتے تھے اور بہت سے لوگوں کو دیا۔ ایک دن میری والدہ کی دوست آئیں انہیں میں نے کھانے کی آفر کی تو کہنے لگی کہ میرے منہ کے سارے دانت ہل رہے ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 35 سال ہے۔ انہوںنے دادا ابو سے نسخہ پوچھا اور استعمال کیا تو آپ یقین کریں میں حیران رہ گئی چند دن بعد وہ آئیں تو کہنے لگیں کہ اب تو دانتوں میں تکلیف نام کی کوئی چیز بھی نہیں ہے۔ جسم کو صحت مند بنانے کا نسخہ:دو عدد کیلے آدھا پائو دودھ میں گرینڈ کرکے حسب ذائقہ میتھی بھی ڈال لیں۔ یہ نسخہ کالے یرقان کیلئے اکسیر ہے، بھوک نہ لگنا اور گرمی کیلئے بھی اور جن کا جسم دبلا پتلا ہو‘ وہ چند دن چند ہفتے دو کیلے دہی میں گرینڈ کرکے کھائیں‘ اس کا لاجواب رزلٹ ہے۔ میری دوست اور اس کی بہن جسمانی طور پر انتہائی کمزور تھیں۔ امی نے ان کو کہا یہ استعمال کرو اب انہیں دیکھ کر سب حیران ہوتے ہیں کہ تم صحت مند کیسے ہوگئی۔ جن بچوں کا پیشاب بستر پر نکلتا ہو:ایسے بچے یا بڑے جن کا بستر پر پیشاب نکلتا ہو ان کو آٹا گوندھنے کے بعد جو پانی بچتا ہے وہ سات دن تک پلائیں چاہے جس وقت مرضی روز نیا پانی ہو‘ مثانے کی بیماریاں انشاء اللہ ختم ہوجائیں گی۔ میرا چھوٹا بھائی بستر پر پیشاب کرتا تھا جب سے یہ نسخہ استعمال کیا‘ اس کی بیماری غائب ہوگئی ہے۔
پاگل خانہ جانے والابھائی آئی سی ایس کررہا ہے: میرا چھوٹا بھائی جب پیدا ہوا تو دماغی طور پر نہایت سست تھا۔ 80% ابنارمل تھا ہم نے ماہر نفسیات کو بھی دکھایا انہوںنے نیند کی دوائیں دے کر برا حال بنادیا۔ وہ پڑھنے میں خوف کھاتا تھا اور ہر بات میں پیچھے تھا۔ میرے ابو اور دادا کہتے تھے اسے پاگل خانے داخل کروادو لیکن میری امی نے اس پر بہت محنت کی۔ حصن حصین ہے دعائوں کی کتاب اس میں سے ایک عمل امی نے پڑھا تھا ‘وہ عمل کیا اور آج میرا وہ بھائی سارے لڑکوں سے زیادہ ذہین ہے اور ماشاء اللہ میتھ، فزکس اور کمپیوٹر میں I.C.S کررہا ہے اور دماغ اس قدر ہے کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ یہ بات (ع) کیسے کرجاتا ہے جو ہم نے سوچی بھی نہیں ہوتی۔ عمل کا طریقہ: درج ذیل ہے۔ تین مرتبہ سورۃ فاتحہ پڑھ کر جو تھوک منہ میں رہ جائے یعنی جمع ہوجائے وہ ابنارمل بچے پر تھوکیں۔ تین دن تک صبح و شام کریں۔ میری والدہ جب یہ عمل کرتی تھیں تو تین ماہ تک بھائی ٹھیک رہتا تھا کچھ عرصہ مسلسل کیا تو الحمدللہ بھائی ٹھیک ہوگیا آج وہی سب سے زیادہ ذہین ہے۔ الحمدللہ!
میری زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا راز: میں ساتویں جماعت میں تھی میری ایک کلاس فیلو تھی جو بہت لائق تھی ہر سال ٹاپ کرتی اور بورڈ میں بھی فرسٹ آئی تھی۔ اب وہ ڈاکٹر بن گئی ہے اس کی عادت تھی جب اس سے کوئی کہتا تھا کہ (م یہ پرچہ کیسے ہوا؟ وہ کہتی تھی اللہ کا شکر ہے اچھا ہوا) میں ایک بار اس کے سامنے کہا کہ اچھا ہوگیا۔ تو وہ مجھے کہنے لگی کہ تم الحمدللہ کیوں نہیں کہتی؟ تو میں نے اس دن سے کہناشروع کردیا خود پر لازم کرلیا کہ الحمدللہ کہنا ہے۔ آپ یقین جانیں میں عام سی طالبہ تھی، اب میں ایم اے انگلش اور بی ایڈ کرچکی ہوں اور سارے لوگ میری ذہانت کی تعریف کرتے ہیں۔ الحمدللہ کہنے کی برکت سے میں Outstanding بن گئی۔ 9th کلاس سے لیکر میں ایم اے، بی ایڈ تک آئوٹ سٹینڈنگ رہی ہوں۔ اب میں مدرسے میں جاتی ہوں سبق اعدادیہ میں ہوں وہاں بھی اتنا آسان ہے‘ میرے لئے الحمدللہ کوئی بھی چیز ہو ایک بار پڑھ لوں تو وہ یاد رہتی ہے اور تین بار پڑھ لوں پھر کبھی نہیں بھولتی۔ آپ یقین کریں بہت کم پڑھائی کو ٹائم دیتی ہوں لیکن نمبر بہت اچھے آتے ہیں۔ الحمدللہ کہنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے میرے اندر خود اعتمادی بھی کوٹ کوٹ کر بھر دی ہے۔ اب میں نے ایم اے میں انگلش تقریری مقابلے میں پوزیشن لی۔ کالج میں میری 6,7 کلاس کی ہم جماعت بھی وہاں تھیں اس نے اتنے سالوں بعد مجھے دیکھا کہتی مجھے یقین نہیں آرہا کہ تم اس مقام پر ہو اور مجھے جو بھی پرانی کلاس فیلو ملتی وہ کہتی ہے تم اتنی برائٹ کیسے ہوگئی۔ یہ سب الحمدللہ کہنے کی برکت ہے۔ طالب علموں کیلئے انمول تحفہ ہے میری زندگی کی کامیابی کا سب سے بڑا رازہے اللہ کا حکم ہے کہ ’’تم شکر کرو گے تو میں اور زیادہ دوں گا‘‘۔ (اریج خان‘ فیصل آباد)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 399 reviews.