حضرت عبداللہ بن ام حرام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بس سنا اورجڑی بوٹی زیرہ استعمال کیا کرو اس لیے کہ ان دونوں میںسوائے سام کے ہر بیماری کیلئے شفاءہے عرض کیا گیا کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم سام کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا موت۔ (ابن ماجہ طب نبوی ا ازعلامہ ابن القیم الجوزیةً)
8سنا کو عربی، فارسی زبان میں سناءمکی، بنگالی میں سونا مکی اور انگریزی میں Senna کہتے ہیں۔ یہ مصفیٰ خون، قتل دیدان، مسہل بلغم، اخلاط فاسدہ کو خارج کرنے کیلئے بہترین مسہل ہے۔ عرق النسائ، نوبتی بخاروں، کمر درد اور ضیق النفس میں اس کا استعمال اکسیر ہے۔ کرم شکم کو ہلاک کرکے خارج کرتی ہے سادہ قولنج کو کھولتی ہے، دماغ کا تنقیہ کرتی ہے۔
8قبض ایک ایسا مرض ہے جس سے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اگر اجابت بوقت معمول نہ آئے یعنی کبھی دوسرے، تیسرے روز آئے یااوقات میں تبدیلی نہ ہو لیکن مقدار میں کم آئے گویا اجابت با فراغت نہ ہو تو ان دونوں صورتوں میں قبض ہی کہا جائےگا۔ آج کل بے شمار لوگ اس مرض میں مبتلا ہیں مگر لا پرواہی کرتے ہیں اسی وجہ سے انہیں طرح طرح کی بیماریاں چمٹی رہتی ہیں کیوں کہ قبض بقول اطباّءفی الواقع ام الامراض یعنی بیماریوں کی ماں ہے۔ اس کی وجہ سے درد سر، نزلہ، زکام، نظر کی کمزوری، دل کی گھبراہٹ، بے چینی،بھوک کی کمی اور بواسیر جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے ہم پر لازم ہے کہ اس مرض کو معمولی نہ سمجھتے ہوئے اس کا علاج کریں۔8چائے کا زیادہ استعما ل ، سگریٹ نوشی، دماغی محنت کی زیادتی، دودھ گھی کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے انتڑیاں خشک ہو کر قبض کا باعث بنتی ہیں (کنزالمجربات جلد اوّل، ازحکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ص 151)
جوانی عود کر آئے، قبل از وقت پڑی جھریاں مٹ جائیں
8 سنا کی پتیاں چن لیں اس میں پھلی یا اس کی ڈنڈیاں اور تنکے نہ آنے دیں اور ان کو حسب ضرورت لے کر چار گنا پانی ڈال کر ہلکی آگ پر پکائیں کہ پانی اس میںجذب ہو جائے۔ اس وقت نکال کر گھوٹنا شروع کر دیں اور گولیوں کے قوام پر آنے کے بعد دو، دو رتی کی گولیاں بنا لیں ۔ایک ایک گولی صبح و شام کسی بھی چیز سے لیں، اس سے قبل از وقت پڑی ہوئی جھریاں مٹ جاتی ہیں اور قبل از وقت آیا ہو بڑھاپا دور ہو کر جوانی عود کر آتی ہے۔ (کنزالمجربات جلد اوّل، ازحکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ،ج 3 ص 342)
پیٹ کے تمام امراض، ہر قسم کانزلہ، قبض، بدن کا ٹوٹتے رہنا، قبل از وقت بالوں کا سفید ہونا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے
8 حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ یہ نسخہ مجھے چند سال پہلے میرے دوست حکیم محمد اکرم سرانی نے دیا اورانہوں نے اپنے ایک دوست کا ذکر کیا کہ جن کی عمر سو سال سے زیادہ ہے۔ وہ اس عمر میں بھی ایک تندرست جوان کی طرح سرخ و سفید ہیں۔ ابھی تک کوئی جھری ان کے بدن پر نظر نہیں آتی۔ ان سے دریافت کرنے پر انہوں نے بتایا کہ وہ حکیم اجمل خان مرحوم کا ایک نسخہ باقاعدگی سے استعمال کرتے چلے آرہے ہیںاور یہ بفضلہ تعالیٰ اسی کا نتیجہ ہے کہ صحت قابل رشک ہے، وہ نسخہ یہ ہے، سنا کی پتیوں کا سفوف، گلاب کے پھول کی پتیوں کا سفوف، شہد خالص ہم وزن، تمام ادویات کو خوب کھرل کرکے جنگلی بیر کے برابر گولیاں بنا لیں اور اللہ کا نام لے کر صبح و شام ایک ایک گولی تازہ پانی سے لیں اور ہر ماہ بائیس دن استعمال کرنے کے بعد 8روز ناغہ کریں، پیٹ کی تمام بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔ ہر قسم کا نزلہ، بھوک نہ لگنا، قبض، بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا، بدن کا ٹوٹتے رہنا، دل کی گھبراہٹ اور دل کے تمام امراض کیلئے مفید ہے۔ (مایوسی، ٹینشن، بلڈپریشر Low اور High دونوں کیلئے فائدہ رساں، غصہ کی زیادتی کو کم کرنے کیلئے اور برے خوابات سے محفوظ رہنے کیلئے، جریان و احتلام، لیکوریا میں بھی اکسیر ہے) (کنزالمجربات از حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ج 3 ص 263)
خمیرہ قبض کشا
8 گل سرخ ایک پاو، سناایک پاو، ایک سیر پانی میں رات کو بھگودیں صبح کو جوش دیں، ڈیڑھ پاو پانی رہنے پر اتار لیں اور ڈیڑھ سیر مصری شامل کرکے خمیرہ تیار کر لیں۔ ایک تولہ رات کو قبض کشائی کیلئے استعمال کریں، اکسیر ہے۔ (کنزالمجربات از حکیم محمد عبداللہ رحمتہ اللہ علیہ ، ج 3 ص 121)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 663
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں