Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ذکرِالٰہی کی برکت

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

جو شخص بیماری کے دوران دن میں کئی مرتبہ آیت کریمہ چالیس مرتبہ پڑھے گا مرنے کے بعد شہادت کا درجہ پائے گا۔ (1) جو کوئی روزانہ سو بار سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا ایک لاکھ 24ہزار نیکیوں کا ثواب پائے گا۔ (2) جو کوئی روزانہ سو بار لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ پڑھے گا قیامت کو اس کا چہرہ چمکے گا۔ (3)فجر اور مغرب کی نماز کے بعد لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ المَلِکُ الحَقُّ المُبِینُ 100مرتبہ پڑھے گا فاقہ وحشت قبر اور حشر کو گھبراہٹ نہ ہو گی۔(4) روزانہ 40بار سورہ اخلاص پڑھے گا پل صراط پار کر جائے گا۔ (5) اَللّٰہُ ہُو کثرت سے زندگی میں دل روشن ہو گا قبر میںجسم اور کفن امانت رہے گا اورقبر میںروشنی ہو گی۔ (6) ہر نماز کے بعد 7بار یَابَارِیُ کا وظیفہ پڑھنے سے قبر میں سانپ کیڑے نہیں کھائیں گے۔ (7) روزانہ 100بار درود شریف صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیہِ وَاٰلِہِ وَاَصحَابِہِ وَ َبارَکَ وَسَلَّمَ پڑھے گا جہنم سے آزاد ہو گا۔قیامت کو شہداءکے ساتھ اٹھایا جائے گا۔(8)فجر کی نماز کے بعد فقط تین بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا جسمانی محتاجی اور کوئی مرض نہ ہو گا۔(9)جو شخص جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد صرف 100بار سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ وَ بِحَمدِہ پڑھے گا اسکے مرحوم والدین کے ایک لاکھ 24ہزار گناہ معاف ہونگے۔(10) کسی بھی وقت یاکسی بھی دن سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ ہزار مرتبہ پڑھے گا اس نے اپنا نفس خرید کر عذاب الٰہی سے بچا لیا اور عتیق اللہ (اللہ کا آزادکیا ہوا) کا لقب پائے گا۔(11) جو شخص اپنی بیماری کے دوران دن میں کئی مرتبہ لَااِلٰہَ اِلاَّ اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ 40مرتبہ پڑھے گا۔ مرنے کے بعد شہادت کا درجہ پائےگا، بچ گیاتو سب گناہوں کی بخشش ہو گی۔ (12)سوتے وقت ہزار نیکیاں کمائو، 33مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ، اَلحَمدُ لِلّٰہِ 33بار اور 34بار اَللّٰہُ اَکبَرُپڑھنے سے ثواب ملے گا۔ (13) جو کوئی روزانہ 100مرتبہ اَللّٰہُ اَکبَرُ پڑھے گا 100غلام آزاد کرنے کا ثواب پائے گا۔(14) سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ صرف 30مرتبہ ہر نماز کے بعد پڑھے گا ،تنگدستی ختم ہوگی اور جنت عطا ہو گی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 714 reviews.