Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

داڑھ کا درد

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

دانت یا ڈاڑھ کی درد کیلئے خواہ کوئی مریض کیسا ہی درد سے کیوں نہ تڑپ رہا ہو۔ جونہی یہ عمل کیا جائے گا۔ مریض فوراً صحت یاب ہو گا اور آئندہ کیلئے کبھی اس مرض میں مبتلا نہ ہو گا۔ بارہا بار کا تجربہ ہے۔ عمل یوں ہے کہ جب کسی کی ڈاڑھ میں درد ہو رہی ہو تو فوراً ایک پاک لکڑی کا تختہ لیکر اس پر پاک ریت بچھائو اور ریت کے اوپر لوہے کی کیل سے ا، ب، ج، د، ہ، و، ح، ط، ی علیحدہ علیحدہ لکھو اور مریض سے کہو کہ جس جگہ درد ہے و ہ اس دانت یا داڑھ کو اپنی دونوں انگلیوں سے مضبوط پکڑ رکھے اور عامل کیل کو ”الف“ پر رکھ کر زور سے دبائے اور دل ہی دل میں سورہ الفاتحہ پڑھے۔ بعد ازاں مریض سے درد کی بابت دریافت کرے اگر درد بند ہو گیا ہو تو خیر ورنہ حرف ”ب“ پر کیل رکھ کر زور سے دبائے اور دو دفعہ سورپ الفاتحہ پڑھے۔ پھر مریض سے پوچھے۔ اگر درد بند ہو گیا ہو تو خیر، ورنہ اگلے حروف ”ج“ کو زور سے کیل کے ساتھ دبائے اور تین دفعہ سورہ الفاتحہ پڑھے اور مریض سے پوچھے۔ اگر پھر بھی درد بند نہ ہو تو اگلے حروف پر اسی طرح اور چار دفعہ سورہ الفاتحہ پڑھو۔ غرض جب تک درد بند نہ ہو اگلے حروف تک چلتے رہو۔ انشاءاللہ آخری حرف پر پہنچنے سے پہلے درد بند ہو جائے گا۔ مزید ایسے بہترین روحانی ٹوٹکے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیاکالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 732 reviews.