Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن سے علاج (عبدالقیوم، کراچی)

ماہنامہ عبقری - مارچ 2009ء

عربی کمون اسود فارسی زیرہ سیاہ سندھی جیرہ انگریزی Carum اس کا مزاج گرم خشک، تیسرے درجے میں ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔ اس کی خوراک سات ماشہ ہے۔ زیرہ سیاہ کے خواص (1)گرمی کرتا ہے۔ (2)طبیعت کو لطافت دیتا ہے۔ (3)ریاح اور ورموں کو تحلیل کرتا ہے۔ (4) بلغم کو دور کرتا ہے۔ (5) معدہ کی رطوبت کو دور کرتا ہے۔ (6) زیرہ سفید کی طرح بھوک لگاتا ہے۔(7) پیشاب اور حیض خوب جاری کرتا ہے۔ (8) اس کو دست آور دوائوں میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔ (9) زیرہ سیاہ چھ ماشے، شہد چھ ماشے میں پیس کر بطور سرمہ آنکھوںمیں لگانے سے پڑبال بصر کی بیماری دور ہو جاتی ہے۔ (10)چہرے کی رنگت نکھارتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ زیرہ رگڑ کر منہ پر لگایا جائے اور پندرہ منٹ بعد منہ دھویا جائے۔ اس طرح دو ہفتے تک استعمال کرنا شرط ہے۔ (11) اگر زیرہ سیاہ اور نمک ہم وزن پیس کر پانی میں ملا کر ٹکیاں بنا کر میدہ کی بوریوں میں رکھ لی جائیں تو میدہ خراب نہیں ہوتا۔ اسی طرح کتابوں یا پھر لکڑی کے سامان میں بھی ایسی ٹکیاں رکھنے سے دیمک نہیں لگتی۔ (12) زیرہ سیاہ ایک ماشہ، لونگ ایک ماشہ باریک پیس کر سالن میں ملا کر کھانا مقوی معدہ اور مقوی جگر ہوتا ہے۔ (13) پیٹ کی گیس میں ہر کھانے کے بعد ایک ماشہ سفوف ہمراہ پانی استعمال کرنا مفید ہے۔ (14) جو بچے بستر پر پیشاب کرتے ہیں ان کے اس عارضہ کو دور کرنے میں زیرہ سیاہ اور پوست آملہ ہم وزن لے کر تھوڑا شہد ملا کر کھلانا اس عادت کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیتا ہے۔ اسے ایک ہفتہ تک روزانہ رات سوتے وقت ہمراہ پانی استعمال کریں۔ (15) زیرہ سیاہ کا جوشاندہ بنا کر غزارے کرنے سے دانتوں کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ عارضی آرام ہوتا ہے جو چھ سے بارہ گھنٹے تک کیلئے ہے۔ (16) مٹی کھانے کی عادت، ہچکی کا آنا اور پیٹ کے کیڑوں کو خارج کرنے کیلئے زیرہ سرکے میں بھگو کر اور خشک کرکے کھانا بے حد مفید ہے۔ (17)اگر آدھ پائو زیرہ سیاہ دس سیر پانی میں ابال کر ٹب میں ڈال کر رحم کے ورم والی مریضہ کو اس میں بٹھائیں تو دو چار دفعہ ایسا کرنے سے عارضہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ (18)بواسیر کے مسوں کا درد دور کرنے کیلئے گرم گرم زیرہ کا پلٹس باندھنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ (19) زیرہ سیاہ کو رگڑ کر چینی ملا کر پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ (20)قبض کو دور کرتا ہے۔نوٹ: زیرہ سیاہ کو کثرت سے ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس کی کثرت سے پھیپھڑوں اور انتڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 735 reviews.