Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج !

ماہنامہ عبقری - فروری 2017ء

بیٹی کی پیدائش کیلئے وظیفہ چاہیے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تہہ دل سے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہر فرد پر اپنی خاص الخاص رحمتیں اور عافیتیں عنایت فرمائے۔ آمین!۔ حضرت میرای بھابھی کے تین بچے ہیں اور الحمدللہ تینوں ہی بیٹے ہیں‘ میری بھابھی اور ہم سب کی شدید خواہش ہے کہ اللہ پاک نے تین بیٹے تو دے دئیے اب بیٹی بھی دے دے۔ براہ مہربانی اس کیلئے ہمیں کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں۔ ہماری بیٹی کیلئے شدید خواہش ہے۔ (پوشیدہ)
جواب:آپ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سورۂ کوثراول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھیں۔ پھر انتہائی دھیان اور توجہ کے ساتھ اللہ کے حضور دعا کریں۔ انشاء اللہ آپ کی حاجت ضرور پوری ہوگی۔
آخری چانس ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی و تندرستی عطا فرمائے‘ عبقری رسالہ ہر ماہ ہمارے گھر آتا ہے‘ ہم اس سے فیض یاب ہوتے ہیں‘ اس وقت میں بہت پریشان ہوں‘ ایف اے کے پیپرز دئیے تو دو مضمون میں رہ گئی‘ چانس تھا پیپرز دے دئیے‘ لیکن پھر سے رہ گئی‘ خوب تیاری کرتی ہوں مگر رزلٹ وہی آتا ہے۔ اب تو آخری چانس ہے براہ مہربانی کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں‘ میں پاس ہوجاؤں آگے بڑھنا چاہتی ہوں۔ اللہ آپ کو اور آپ کی پوری ٹیم کو دن رات کامیابی عطا فرمائے۔ (ح،ف‘ چکوال)
جواب:آپ اور آپ کی بیٹی ہر نماز کے بعد سورۂ الم نشرح بمعہ تسمیہ گیارہ بار اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اللہ سے کامیابی کی دعا کریں۔ بیٹی جب امتحان کیلئے گھر سے نکلے تو راستے میں بھی پڑھتی جائے۔ پیپر جب سامنے آئے تو پڑھ کر پھونک ماردے۔ انشاء اللہ پڑھا ہوا یاد رہے گا اور کبھی بھولے گا نہیں اور رزلٹ بھی ایسا شاندار ہوگا کہ آپ گمان نہ کرسکیں۔ آزمودہ ہے۔
گناہوں کی نحوست: مجھ سے نماز فجر کیلئے نہیں اٹھا جاتا‘ کبھی اٹھ بھی جاؤں تو نماز نہیں پڑھتا۔ لاکھ کوشش کے باوجود میں مسجد تک نہیں جاپاتا۔یہ گناہوں کی نحوست ہی ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیے کہ میں نماز فجر وقت پر ادا کرسکوں۔ (اختر سعید‘ اسلام آباد)
جواب:آپ باوضوہوکرسوتے وقت تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پڑھ کر سوئیں۔ تسبیحات فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا یہ ہے۔ 33 مرتبہ سبحان اللہ۔ 33 مرتبہ الحمدللہ اور 34 مرتبہ اللہ اکبر ۔ یہ پڑھنے کے بعد بآواز بلند کہے جن فرشتوں کی میرے ساتھ ڈیوٹی ہے وہ مجھے نماز فجر کیلئے اٹھا دے تاکہ میں بآسانی نمازادا کرسکوں۔ یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔ آپ بھی آزمائیے اور دعاؤں میں یاد رکھیے۔
شوہر ساتھ نہیں رکھتے: میرے گھر والے رسالہ عبقری بہت شوق اور دلچسپی سےپڑھتے ہیں۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے شوہر مجھے اپنے ساتھ نہیں رکھتے‘ کبھی ہفتہ‘ کبھی ایک ماہ رکھ کر واپس میکے بھیج دیتے ہیں۔ میکے والے بھی تنگ ہیں‘ شوہر کےاندر ہر برائی موجود ہے‘ بُری عورتیں، شراب ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ میں بہت روتی ہوں‘ بہت چڑچڑی ہوگئی ہوں‘ اپنا غصہ اپنی بچیوں پر اتارتی ہوں‘ ہروقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے۔ براہ مہربانی! مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ شوہر صرف مجھے توجہ دیں‘ غیرعورتوں کے پاس جانا چھوڑ دیں اور صرف مجھے ہی اپنے ساتھ رکھیں۔ عمر بھر شکرگزار رہوں گی۔ (پوشیدہ)
جواب:آپ صبح وشام313 مرتبہ 

 آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔پڑھتے ہوئےدھیان اپنے شوہر کا رکھیں۔ انشاء اللہ بہت جلد آپ کے شوہر کو آپ سے شدید محبت ہوجائے گی۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں۔ غیرعورتوں سے چھٹکارے کیلئے گیارہ سو مرتبہ صبح وشا

پڑھیں۔ پڑھتے ہوئے نیت یہ رکھیں کہ میرا شوہر غیرعورتوں کے پاس نہ جائے۔ انشاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے شوہر تمام برائی کے راستے چھوڑ دیں گے۔
آمدن میں ذرا برکت نہیں: میرے شوہر کو معاشی مسائل لاحق ہیں‘ ہمیں کافی تنگی کا سامنا کرناپڑتا ہے‘ لگی بندھی آمدن میں ذرا برکت نہیں‘ ایڈوانس لے لے کر پورا کرتے ہیں اور پھر پورا مہینہ خواہشات اور ضروریات کو مارے مارے پھرتے ہیں۔ براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیے جس سے مالی و معاشی تنگی دور ہو‘ رزق میں برکت ہو۔ (ا۔ع)
جواب:آپ کو رزق میں برکت کا ایک انتہائی آسان اور آزمودہ عمل بتائے دیتا ہوں۔ آپ اپنے شوہر سے کہیے کہ جب ان کو تنخواہ ملے اس تنخواہ کے پیسوں میں سے اڑھائی فیصد علیحدہ نکال لیں اوریہ پیسے کسی مستحق کو دے دیں۔ مثال کے طور پراگر آپ کے شوہر کی تنخواہ بیس ہزار ہے تو اس کے اڑھائی فیصد صرف پانچ سو روپے بنتے ہیں۔ ہر ماہ یہ عمل کریں اور پھر کمال دیکھیں۔ یہ عمل بے شمار کا آزمودہ ہے۔ جس جس نے بھی یہ عمل کیا ان کےگھر رزق کی ریل پیل ہوچکی ہے۔ آپ بھی آزمائیے اور خوب پائیے۔
عامل نے گھر پر جنات چھوڑ دئیے: میں جس گھر میں رہتا ہوں وہاں اندازاً پچھلے بیس سال سے جنات رہتے ہیں‘ میرےوالد صاحب کا کسی عامل سے جھگڑا ہونے کی صورت میں اس عامل نے میرے والد اور ہمارے گھر پر جنات چھوڑ دئیے تھے جو ہمارے گھر کے افراد کو پریشان کرتے ہیں۔میرے والد وفات پاچکے ہیں‘ گزشتہ دو سال سے میرے جسم کے مختلف حصوں میں بہت دباؤ ہوتا ہے‘ کبھی گردن‘ کندھوں اور سر کے درمیانی حصے پر بہت شدید دباؤ ہوتا ہے۔ دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے‘ بلڈپریشر ہائی ہوجاتا ہے۔ میری بیوی اور بچے بھی بیمار رہتے ہیں۔ رزق کی طرف سے تنگی ہے‘ زندگی بوجھ بن گئی ہے۔ براہ مہربانی میری مدد کیجئے۔ (م۔م‘ ملتان)
جواب:آپ تمام گھر والے باوضو سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 اس عامل اور گھر پر مسلط جنات کا سخت تصور کرکے سارا دن کھلا پڑھیں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتناجلد فائدہ ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 453 reviews.