ہر مقصد کے حل کے لیے تین آسان عمل
الحمد شریف سات مرتبہ، آیت الکرسی تین مرتبہ، سورہ یٰسین ایک مرتبہ، سورہ نوح ایک مرتبہ، سورہ جن گیارہ مرتبہ، سورہ لہب ایک مرتبہ، آخری تینوں قل تین تین مرتبہ، اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پردم کرکے مریض کو پلائیں اور دعا کریں کم از کم پانچ ماہ یہ عمل کریں اس سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ہے (از مولانا منظور احمد شامی، ص 192)
(1)نماز فجر کی سنت اورفرض کے درمیان 41مرتبہ الحمد شریف وصل بسم اللہ کے ساتھ یعنی بسم اللہ کی آخری میم الحمد کی لام سے ملا کر پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف آخری مرتبہ میں اِیَّاکَ نَعبُدُ وَ اِیَّاکَ نَستَعِینُ کو 41بار تکرار کریں پھر دعا کر لیں۔ (اللہم، ص 186) ۔(2)بعد نماز عشاءدو نفل پڑھ کر گیارہ سو مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اپنے مطلوبہ کام کے حل کیلئے دعا کریں۔ (3)روزانہ کسی بھی وقت یَارحمٰنُ پانچ ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کریں۔
نظر بد، بخار، سر درد اور ہر بیماری کے لیے
نظر بد، بخار، سردرد، بچوں کا رونا اور چلانا، بدن کا درد اور ہر بیماری کیلئے مختصر دم:تین مرتبہ درود شریف، ایک مرتبہ سورہ الفاتحہ، ایک مرتبہ آیت الکرسی، ایک مرتبہ سورہ حشر کی آخری تین آیات اور ایک ایک مرتبہ چاروں قل شریف اور آخر میں پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کر دے یا دھاگے پر طاق گرہ لگا کر دم کرکے گلے میں باندھ دے یا پانی پر دم کرکے پلادے یا مریض کے دونوں ہاتھوں پر دم کردے اور اسے کہیں کہ اپنے بدن پر دونوں ہاتھوں کو مل کر پھیر لے۔
ملازمت کا حصول
ملازمت کا حصول، معقول رشتے، دیرینہ مقدمے، دشمنی کا خاتمہ اور فتوحات کیلئے ایک جگہ مقرر کرکے روزانہ آیت کریمہ پڑھیں۔ چاہے دن میں کئی مرتبہ بیٹھ جائیں اور اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوہدیہ کرکے دعا کریں۔
تشخیص امراض
کسی بھی پیمائش سے مریض کے بدن یا مستعمل کپڑے پر نشان لگا لیں اور آیت کریمہ 11مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور دوبارہ پیمائش کریں۔ اگر بڑھ جائے تو جنات کے اثرات، اگر کم ہو جائے تو جادو یا نظر بد اور اگر برابر رہے تو جسمانی مرض ہے۔
مریض کے نام کے اعداد اور دن کے اعداد جمع کر لیں 4سے تقسیم کریں ایک بچے تو بخار دو بچے تو جسمانی مرض تین بچے تو جنات اور کچھ نہ بچے تو جادو۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 746
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں