Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2017

توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں اور اس پر مکمل پتہ واضح ہو۔ جوابی لفافہ نہ ڈالنے کی صورت میں جواب ارسال نہیں کیا جائیگا۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں سٹیپلرزپن استعمال نہ کریں۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔صفحے کے ایک طرف لکھیں ۔ نام اور شہر کا نام یا مکمل پتہ اور اپنا موبائل فون نمبر خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔

نظر کمزور: میری عمر 17 سال ہے‘ دور کی نظر دن بدن کمزور ہوتی جارہی ہے‘ کالج میں بورڈ پر لکھا ہوا پڑھنا بہت دشوار ہوتا ہے‘ زیادہ دیر کتاب پڑھوں تو آنکھیں درد کرتی ہیں کوئی آسان حل فرمائیں۔ (کنورعزیز‘ اسلام آباد)
مشورہ: بیٹا! آپ بازار میں جہاں دیسی جڑی بوٹیاں ملتی ہیں وہاں سےا یک دوا ’’کشنیز خشک‘‘ خرید لیں‘ ایک کلو خریدیں۔ یہ سب آپ نے کھانی ہے۔ روزانہ ایک چائے والا چمچ صبح اور شام کھائیں۔ بغیر پانی وغیرہ کے آپ سب کو کھلا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔
سر کے بال گررہے ہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر ابھی صرف 25 سال ہے اور میرے سر کے بال گرنا شروع ہوگئے ہیں‘ تقریباً آدھے سر سے بال اتر گئے ہیں۔ سب لڑکے مذاق اڑاتے ہیں‘ کوئی حل بتادیں کہ بال گرنا بند ہوجائیں۔ (ارشد لطیف‘ فیروزوالہ)
مشورہ: بھائی! آپ کلونجی کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ روزانہ رات سوتے وقت تولیہ سے متاثرہ جگہ کو اچھی طرح رگڑ کر اس جگہ پر یہ تیل انگلی کی مدد سے مساج کیا کریں بال نکل آئیں گے۔ اس کے علاوہ آپ تین چمچ سرکہ، تین چمچ عرق لیموں میں ایک عدد کیلا اچھی طرح پھینٹ کر سر پر لگایا کریں‘ بال نکلنا شروع ہوجائیں گے اور گرنا بند ہوجائیںگے۔
میں صحت مند رہنا چاہتا ہوں: میری عمر 50 سال ہے‘ میں چاہتا ہوں کہ لمبی عمر تک صحت مند رہوں کوئی بیماری وغیرہ نہ آئے اب بھی میں کبھی بیمار نہیں رہتا‘ کوئی ایسی ترکیب بتائیں کہ میرا مقصد پورا ہوجائے۔ (جہانداد خان‘ بنوں)
مشورہ: آپ صبح سویرے اٹھ کر نماز ادا کیا کریں‘ پھر سیر کو نکل جایا کریں‘ پچاس سال کے آپ ہیں تو آپ روزانہ کم از کم پچاس منٹ پیدل واک کیا کریں۔ واپسی پر ایک عدد سیب کھائیں اور جَو کا دلیہ دودھ میں پکا ہوا کا ناشتہ نوش فرمائیں۔ موسمی تازہ پھل اورسبزیاں استعمال کریں۔ خوش رہیں خوش رکھیں۔ انشاء اللہ آپ ہمیشہ صحت مند رہیں گے۔
کریموں نے بیڑہ غرق کردیا: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر چھائیاں ہیں‘ میں نے بہت زیادہ کریمیں استعمال کی ہیں جس کی وجہ سے میرے چہرے پر بال آگئے ہیں‘ کوئی بھی کریم لگاؤں توالرجی ہوجاتی ہے‘ رنگ برنگی کریموں کی وجہ سے میرا چہرہ بہت زیادہ خراب ہوچکا ہے‘ خدارا مجھے کوئی نسخہ عنایت فرمائیں کہ میرا چہرہ پھر سے ٹھیک ہوجائے۔ اس کے علاوہ میرے پاؤں اکثر خراب رہتے ہیں‘ سوجن اور دانے نکلتے رہتے ہیں۔ اس کیلئے بھی کچھ بتائیں۔ (ش،ز)
مشورہ: آپ عبقری دواخانے کی بنی ہوئی دوا ’’خون صفاء‘‘ اور ’’چہرہ شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ رات کو سونے سے پہلے چہرے پر دودھ کی بالائی لگا کر سوجایا کریں۔ رنگ برنگی اشتہاری کریموں سے بچیں۔ اس کے سائیڈ ایفیکٹ بہت زیادہ مل رہے ہیں۔
اب کوئی دوا کام نہیں کرتی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کافی عرصہ سے آپ کا رسالہ عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں‘ میرا ایک مسئلہ ہے میری عمر تقریباً 53 سال ہے اور تقریباً دس سال سے یہ معاملہ ہے کہ میں حق زوجیت کے لائق نہیں رہا‘ علاج تقریباً ہر بڑے ڈاکٹر اور حکیم سے کروایا ہے کوئی دوا کام ہی نہیں کرتی ہے اور اب مایوس ہوکر آپ کی خدمت میں اپنامسئلہ بھیج رہا ہوں‘ روحانی علاج بھی بہت کروائے‘میں اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہوں مگر میری گھریلو زندگی تباہ ہورہی ہے۔ (ع۔ب،حیدرآباد)
مشورہ: سب سے پہلے تو آپ اپنے آپ کو آرام دیں اور اتنا پریشان نہ ہوں۔ آپ مستقل مزاجی سے علاج کرائیں ٹھیک ہوجائیں گے۔ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔نسخہ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تا لمکھانہ‘ اندرجوشیریں‘  بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کوعبقری دواخانہ کی ’’معجون مراد‘‘ ایک چمچ چائے والا اور دو گولی ’’قوتی‘‘ دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ ورزش کی عادت اپنائیں‘ جسم اور ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں۔
دوبڑے مسئلے: میں 9thکلاس کی اسٹوڈنٹ ہوں اور میری عمر 14 سال ہے‘ میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میرے دو مسئلے ہیں میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے چہرے پر بہت سے تِل بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے چہرہ بہت متاثر ہوتا ہے۔ مہربانی فرما کر مجھے کوئی ایسا زوداثر ٹوٹکہ یا نسخہ بتائیں جس سے یہ جلد ختم ہوجائیں۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر کے بال بہت تیزی سے گررہے ہیں‘ نہانے کے بعد بال بہت زیادہ اترتے ہیں‘ مہربانی فرما کر مجھے کوئی ایسا نسخہ بتائیں جس سے میرے بال گرنا بند ہوجائیں‘ گھنے اورلمبے بھی ہوجائیں۔ (س،ز۔ بہاولپور)
مشورہـ:چہرے پر تلو ں کا مسئلہ اور سر کے بال تیزی سے گرنا دراصل دما غی کمزوری کی وجہ سے ہے۔ آ پ مندرجہ ذیل نسخہ کم از کم تین ما ہ استعمال کریں ۔ اطریفل اسطوخودوس ، خمیرہ ابریشم حکیم ار شد والا ، جوارش جا لینو س ، معجو ن عشبہ ، کسی اچھے دوا خانہ سے لے کر اوپر لکھی ہوئی تر کیب کے مطا بق استعمال کریں ۔اس کے ساتھ ساتھ عبقری دواخانہ کی ’’دیسی کریم‘‘ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ استعمال کریں اور پھر کمال دیکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 808 reviews.