Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2017

مئی کے جوابات
1۔ بھائی !آپ پوست ہلیلہ زرد‘ شاہترہ‘ گندھک آملہ سار‘ گوند ببول ہموزن لیکر کوٹ چھان کر ذرا سے پانی کی مدد سے کابلی چنے سے ذرا بڑی گولیاں بنا کر خشک کرلیں اور صبح و شام ایک گولی پانی سے کھائیں۔ غذا دیسی گھی میں پکائیں، دیسی گھی گرم گرم بیسنی روٹی پر ڈال کرکھائیں۔ صبح نماز فجر کے بعد پارک میں کھلی فضا میںہلکی چہل قدمی ضرورکریں۔نماز عشاء کے بعد جب بستر پر جائیں تو دل پر ہاتھ رکھ کر اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے بعد گیارہ مرتبہ یَابَاعِثُ یَانُوْرُ پڑھ کر سوئیں۔ انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ (عاشق حسین‘ لاہور)
2۔ جوارش شاہی یا جوارش فواکہ یا خمیرہ مروارید نصف نصف چمچ صبح اوررات کو کھائیں۔ ہمراہ عرق گائو زبان نصف نصف کپ پئیں۔ زیادہ نمک یا مرچ نہ کھائیں۔ موسمی پھل‘ سبزیاں کھائیں۔پودینے کی چٹنی اور دہی کا رائتہ بنا کر دوپہر کو کھانے کے ساتھ کھائیں۔(سویرا ملک‘ راولپنڈی)
3۔حق داد بھائی!میرے والد محترم کو بھی یہی مسئلہ تھا‘ ہم بلڈپریشر کی اور معدہ کی ادویات کھلا کھلا کر تنگ آچکے تھے‘پھر ہمیں کسی نے درج ذیل ٹوٹکہ دیا ۔ یہ ٹوٹکہ میرے والدکی روزمرہ کی ترتیب کا حصہ ہے۔ الحمدللہ اس پر عمل کرنے سے کبھی بلڈپریشر بھی نہیں بڑھا اور بھوک بھی خوب لگتی ہے۔ آپ اس طرح کریں کہ پانچ عدد لیموں لے کر ان کا پانی نکالیں اور اس میں دو چمچ چینی شامل کرکے صبح و شام پی لیں۔ ایک ہفتہ کے بعد صرف ایک وقت ہی روزانہ پی لیں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے کافی ہے۔اس ٹوٹکہ سے آپ کو بھوک بھی لگنا شروع ہوجائے گی۔ انشاء اللہ۔ (صائمہ نذیر‘ ملتان)
4۔محترمہ زہرہ بہن! میری خالہ جان کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا‘ وہ اس کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوچکی تھیں ‘ کہیں اگر آتی جاتیں تو کسی سے صحیح طریقے سے بات نہ کرتیں۔ میں نے ایک جگہ یہ ٹوٹکہ پڑھا اور انہیں بتایا الحمدللہ اس ٹوٹکہ سے ان کے منہ کی بُو بالکل ختم ہوچکی ہے۔ صبح ہرادھنیا‘ دہی میں ملا کر کھائیں اور دھنیے کو پانی میں جوش دے کر غرارے کریں، چند ہی روز میں مسوڑھے مضبوط اور منہ کی بدبو دور ہوجائے گی۔لاجواب چیز ہے۔ (فرحان بٹ‘ گوجرانوالہ)

جون کے سوالات
1۔ اپنا گھر نہیں: محترم قارئین السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے میرا گھر اپنا نہیں ہے اور مالی حالت بھی بہت کمزور ہے‘ اس کیلئے مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ اللہ ہم کو پریشانیوں اور تنگد ستی سے نجات دے۔ (کامران‘ میانوالی)
2۔موبائل میرا دوست: محترم قارئین! میں گزشتہ ایک سال سے پریشان ہوں‘ کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کروں؟ میں جب بھی کتاب لے کر بیٹھتا ہوں تو پڑھنے کو دل نہیں کرتا‘ سارا وقت موبائل کے ساتھ لگا رہتا ہوں‘ کبھی انٹرنیٹ‘ کبھی گندی چیزیں دیکھتا ہوں‘ ابھی میں نے نویں جماعت کے پیپرز دئیے جس میں بُری طرح فیل ہوا صرف موبائل کی وجہ سے‘ موبائل میرا دوست بنا ہوا ہے جسے میں لاکھ چھوڑنے کی کوشش کرتا ہوں مگر چھوڑ نہیں پارہا۔ کچھ سمجھ نہیں آرہی کیا کروں‘ نماز بھی نہیں پڑھی جاتی نماز میں بھی گندے خیالات آتے ہیں۔ خدارا مجھے کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میری جان میرے اس گندے دوست سے چھوٹ جائے۔ (م‘ راولپنڈی)
3۔کمزوری بہت ہے: محترم قارئین مجھے مندرجہ ذیل بیماریوں نے گھیر رکھا ہے‘ پٹھے کھنچے رہتے ہیں‘ معدہ بہت خراب ہے‘ بھوک اور ہاضمہ کی گولیاں مسلسل کھاتی ہوں‘ کمزوری بہت ہے‘ تھوڑا کام کرکے تھک جاتی ہوں حتیٰ کہ پیدل بھی نہیں چل سکتی اور ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں۔ یادداشت کمزور ہے‘دل گھبراتا ہے‘ گھٹنوں میں اور پاؤں کے تلوؤں میں درد‘ کمر میں درد‘ خوف بہت‘خدارا مجھے ان کیلئے کوئی علاج بتائیں۔ (پ۔ش)
4۔قبض کا مسئلہ: مجھے تقریباً پانچ سے چھ سال تک سے معدے کا مسئلہ ہے‘ قبض بہت زیادہ ہے‘ میرے معدے پر بہت بوجھ محسوس ہوتا ہے‘ ہروقت معدے میں کچھ عجیب سا ہوتا رہتا ہے اور معدے والی جگہ سے میرا پیٹ کافی باہر کو نکل آیا ہے۔ دوسرا مسئلہ: میری شادی نہیں ہورہی‘ تقریباً دس سال ہوگئے ہیں رشتہ پکا نہیں ہورہا‘ بات نہیں بنتی اور اگر بن جائے تو ختم ہوجاتی ہے‘رو رو کر دعائیں بھی کرتی ہوں‘ میرے ابو تہجد میں رو رو کر دعائیں مانگتے ہیں مگر ابھی تک کچھ نہیں بنا خدا را آپ ہی کوئی وظیفہ بتادیں۔ (پوشیدہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 840 reviews.