محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہوں‘ مجھے جون 1997ء کو بلڈپریشر ہائی ہونے کے باعث فالج کا اٹیک ہوا‘ جان تو بچ گئی لیکن جسمانی معذوری آگئی‘ دوران فالج یہ نسخہ میرے کزن نے مجھے دیا‘ اس کے استعمال سے ان شاء اللہ دوا کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہوگیا‘ میں مزید کئی لوگوں کو بتایا الحمدللہ اس نسخہ کے استعمال دوا کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ہم ماہنامہ عبقری گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل پڑھ رہے ہیں۔ قارئین بہت اچھے اچھے نسخہ جات اور وظائف لکھ کر بھیجتے ہیں۔ میں بھی قارئین کی خدمت میں آزمودہ روحانی نسخہ پیش کررہا ہوں‘ امید کے دل اور ہائی بلڈپریشر کے مریض اس سے استفادہ حاصل کریں گے‘ اس نسخہ سے فیض یاب ہونے کیلئے نماز کی پابندی ضروری ہے۔ میرا یہ نسخہ ’’دل کا ڈوبنا‘‘ اور ’’ہائی بلڈپریشر‘‘ کیلئے انتہائی مفید ہے‘ عمل حاضر ہے۔ یہ عمل تین عدد دعاؤں پر محیط ہے۔ دعا نمبر1: ہر فرض نماز کے بعد سات بار دعا پڑھ کر دل پر ہاتھ رکھ پھونک دیں۔ دعا نمبر2: صبح و شام تین بار اول و آخر درود شریف پڑھ کر چھاتی پر پھونک مار دیں۔ دعا نمبر 3: (دل کا ڈوبنا‘ سانس لینے میں دشواری) بعد نماز فجر و عصر تین بار اول آخر درود پاک پڑھ کر سینے پر پھونک ماریں۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔ متعلقہ مریض اعتماد سے استعمال کریں اور شفاء پائیں۔دعا درج ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں