محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ایمان و عافیت والی زندگی عطا کریں۔ (آمین!) میرا مسئلہ یہ ہے کہ گزشتہ چھ سال سے قلت حیض کا شکار ہوں‘ ایام کے دنوں میں صرف پہلے دن چند قطرے خون آتا ہے باقی پانچ دن اسی طرح گزرجاتے ہیں۔ چھ سال پہلے حیض صحیح مقدار میں آتے تھے ایک دفعہ کمزوری کی وجہ سے دائی سے علاج کروایا تھا اس کے بعد ایک دفعہ حیض بہت زیادہ مقدار میں آیا مگر پھر ہر ماہ چند قطرے خون آتارہا۔ میں نے ڈاکٹری علاج بھی بہت کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک حکیم صاحب سے بھی چند ماہ علاج کروایا مگرکوئی فائدہ نہیں۔ تین سال تک چہرہ صاف تھا مگر پھر ہلکی ہلکی چھائیاں ظاہر ہونے لگی ہیں۔ بہت پریشان ہوں۔مہربانی کرکے کوئی علاج بتائیں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:بہن آپ عبقری دواخانہ سے ’’پوشیدہ کورس‘‘ منگوا کر چند ہفتے‘ چند مہینے استعمال کیں۔ گرم اور تلی ہوئی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ عبقری دواخانہ کا ہیپاٹائٹس نجات سیرپ صرف چند بوتلیں استعمال کرلیں ان شاء اللہ آپ کے چہرے کے مسائل حل ہوجائیں گے۔
السر ہے!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے کچھ عرصہ پہلے السر ہوگیا تھا‘ بہت مہنگی مہنگی ادویات استعمال کیں جس کی وجہ سے اب معدہ میں ہروقت گرمائش رہتی ہے‘ سردرد‘ چکر‘ خون کی کمی‘ کمزوری کی ہروقت شکایت رہتی ہے۔ ۔مجھے کچھ مشورہ دیں کہ میرا معدہ بھی ٹھیک ہوجائے اور قبض سے بھی جان چھوٹ جائے۔ (ز، نواب شاہ)
مشورہ:اگر السر یا معدہ کی سوزش موجود نہ ہو تو خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا اصلی بنا ہوا کسی اچھے دیانتدار طبیب سے ان کا اپنا بنایا ہوا خرید کر چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں، دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں لیکن اگر السر موجود ہے ٹھیک نہیں ہوا تو کسی اچھے طبیب سے روبرو مشورے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ معدے کی تکلیف میں از خود کوئی دوا نہ کھائیں۔
پان بہت کھاتی تھی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ آج میں آپ کی خدمت میں اپنے مسائل لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ آپ کی ادویات سے لاکھوں لوگ شفاء یاب ہورہے ہیں۔ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے سر میں اچانک چمک اٹھتی ہے اور سر میں شدید درد شروع ہوجاتا ہے اور یہ تب سے ہورہا ہے جب سے ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں کافی سالوں سے پان کھاتی تھی اب میں نے پان کھانا چھوڑ دئیے ہیں لکن ابھی بھی ایسی عادت ہے کہ جب چھالیہ اور تمباکو کی طلب ہوتی ہے لاکھ کوشش کے باوجود یہ طلب ختم نہیں ہوتی جس کی وجہ سے میرے پورے منہ میں‘ زبان میں ہلکا ہلکا درد محسوس ہوتا ہے اور کانوں میں شدید خارش شروع ہوجاتی ہے‘ میرے ہاتھ سُن ہوجاتے ہیں‘ مجھ میں انتہائی خون کی کمی ہے‘ بھوک نہیں لگتی‘ قبض رہتی ہے‘ پیٹ کافی بڑھ گیا ہے۔ مجھے مشورے سے نوازیں۔ شکریہ! (نسیم‘ کراچی)
مشورہ: آپ حُب عنبر مو میا ئی ایک ایک گولی صبح و شام چائے کیساتھ کھا ئیں ، صبح نا شتہ میں گیارہ عدد با دام کی گریاںبھی کھا یا کریں ۔اس کے علاوہ آپ پان کے نشے سے چھٹکارا کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’سترشفائیں‘‘ منگوائیں اور جب بھی پان کھانے کو من چاہے تو چنے کے دانے کے برابر سترشفائیں منہ میں نسوار کی طرح رکھ لیں۔ چند دن‘ چند ہفتے یہ ٹوٹکہ آزمائیں۔ آپ کا کبھی بھی پان کھانے کو دل نہ چاہے گا اور نہ ہی آپ کی زبان پر دانے اور ان میں درد ہوگا۔ جو مردو خواتین پان یا کسی دوسرے نشے میں مبتلا ہیں وہ یہ ٹوٹکہ آزمائیں ۔ بے شمار اس چھوٹی سی ڈبی سے سالوں پرانے نشے چھوڑ چکے ہیں۔
چچا جان کو کینسر ہے!:ـ محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کا گزشتہ دو سال سے قاری ہوں اور عبقری ادویات اور عبقری میں شامل ٹوٹکے بھی استعمال کرتا رہتا ہوں جن کا بہت فائدہ ہوتا ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی تمام ٹیم کو لمبی عمر عطا فرمائے اور یونہی مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہیں۔ میرے چچا جان کو کینسر تشخیص ہوا ہے ہم غریب لوگ ہیں اور بڑےہسپتالوں میں علاج نہیں کراسکتے۔ خدارا ہمیں کوئی سستا علاج بتائیں کہ جس کے استعمال سے میرے چچا صحت یاب ہوجائیں۔(محمد اسلم‘ پنڈ دادنخان)
مشورہ: اسلم بھائی! آپ اپنے چچا کو ’’سنبلو‘‘ جڑی بوٹی استعمال کرائیں۔ یہ بوٹی آزادکشمیر، شاہراہ ریشم کے پہاڑوں پر عام مل جاتی ہے۔ عبقری رسالے میں اس بارے مکمل مضمون شائع ہوا ہے بے شمار افراد نے وہاں سے منگوائی کچھ افراد نے خود جاکر وہاں سے لی‘ آپ بھی جائیے آپ کو بھی مل جائے گی۔ آپ’’ سنبھلو‘‘بوٹی جڑ سمیت لے کر خشک کرکے باریک پیس کر ڈبل زیرو کے کیپسول بھر لیں اور صبح و شام بعداز غذا چچا کو استعمال کروائیں۔ کینسر کا مکمل علاج ہے۔ بے شمار کا کینسر صرف اس بوٹی کی وجہ سے ختم ہوا۔ بہت سی خواتین کے سینے اور جگر کا سرطان صرف اور صرف سنبلو کے استعمال سے ختم ہوا ہے۔اگر اس بوٹی کے مکمل فوائد جاننا چاہتےہیں تو ماہنامہ عبقری اپریل 2016ء کا مطالعہ کیجئے۔
جسم ہوا نکلے غبارہ کی مانند: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے ملاقات کی بہت خواہش ہے‘ عبقری رسالہ گزشتہ کئی ماہ سے پڑھ رہی ہوں۔ محترم! میرے ساتھ بہت عجیب مسئلہ ہے‘ بہت سے ڈاکٹر اور حکماء کے پاس گئی لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا‘ ابھی شادی کو صرف چھ ماہ ہوئے ہیں مگر مسئلہ گزشتہ آٹھ سال سے آرہا ہے‘ سارا جسم ڈھیلا‘ پیٹ‘ کمر‘ بازوؤں‘ سینہ لٹک رہا ہے‘ سارا جسم اس طرح ہے جس طرح غبارے سے ہوا نکل گئی ہو اور وہ خالی ہوجاتا ہے۔میں لکھ نہیں پارہی میں کیسے بتاؤں میری کیا حالت ہے‘میں بہت پریشان ہوں‘ میرے مسئلے کا حل بتائیے‘ سمجھ نہیں آرہی کیا لکھو‘ کس طرح لکھوں‘ کیسے لکھوں خدار ا آپ سمجھ گئےہوں گے مجھے کچھ بتائیے۔ میں بہت شرمند ہوتی ہوں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:بہن آپ اپنی غذا پر توجہ دیں۔ آج کل گاجروں کا موسم ہے۔ دو تین گاجریں کاٹ کر تھوڑے سے پانی میں اتنا ابالیے کہ پانی گاجروں میں جذب ہوجائے اب ان پر تھوڑی سی چینی ڈالیے اور روزانہ ناشتے میں ابلی ہوئی تین گاجریں کھا کر ایک گلاس دودھ پی لیا کریں۔ ذائقہ کیلئے ان پر چاندی کا ورق بھی لگاسکتی ہیں یا کبھی چھوٹی الائچی پیس کر چھڑک سکتی ہیں‘ تین چار ہفتوں میں ہی فرق پڑجائیگا۔ ایک خاتون بہت دبلی پتلی تھیں میں نے ان کو یہی نسخہ بتایا اور انہوں نے اس پر عمل بھی کیا۔ جب اگلی دفعہ ملاقات ہوئی تو میں ان کے تروتازہ اور شگفتہ چہرے کو دیکھ کر حیران رہ گیا‘ انہوں نے بتایا ’’ میں نے گاجر والے آپ کے ٹوٹکہ پر عمل کیا ہے اب میری صحت قابل رشک ہے‘ میرے شوہر بھی خوش ہیں۔ گاجروں نے میری کایا ہی پلٹ دی ہے‘ خوب بھوک لگتی ہے‘ پیٹ میں کوئی گڑبڑ نہیں‘ قبض ختم ہوگئی اور چہرے کا پیلا پن خودبخود غائب ہوگیا‘ یہی ٹوٹکہ آپ بھی آزمائیے۔ہلکی پھلکی ورزش کیجئے‘ صبح اٹھ کر نماز فجر کے بعد چھت پر یا پرفضا مقام پر لمبے لمبے سانس لیں۔ عبقری دواخانہ کا ’’تندرستی ٹانک‘‘ چند بوتلیں استعمال کریں۔ آپ کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔
پتے کا درد: گزارش یہ ہے کہ میری بیٹی جس کی عمر 9 سال ہے‘ گزشتہ سات ماہ سے پتے کے درد میں مبتلا ہے۔ ایک حکیم صاحب کے کہنے پر چھ ماہ علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اور یہ درد مسلسل نہیں ہوتا کبھی ہوتا ہے کبھی نہیںہوتا۔ جب ہوتا ہے تو بہت شدید ہوتا ہے۔ براہ مہربانی اس کاکوئی شافی علاج بتائیں۔ (اسلام الحق‘ رحیم یار خان)
مشورہ:
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں