Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسا ئیکلو پیڈہا

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

٭ اول و آخر گیارہ‘ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے۔ ٭ بسم اللہ الرحمن الرحیم 786مرتبہ ٭سورۂ فاتحہ 101مرتبہ ٭ سورۂ رحمن 7مرتبہ ٭سورۂ قریش 1001 مرتبہ ٭ آیت کریمہ 313 مرتبہ ٭ چاروں قل 4000مرتبہ (یعنی ہر سورۃ ایک ہزار مرتبہ) ٭آیۃ الکرسی 41 مرتبہ۔ ٭ آیت الشفاء (التوبہ 14‘ یونس 57‘ النحل 41‘ الاسراء 82‘ الشعراء 80‘ حٰم السجدہ 44) 33مرتبہ۔ یہ سب پانی پر دم کرکے وہ پانی اکیس دن تک مریض کو پلائیں۔ نوٹ: پانی پینے کا طریقہ یہ ہے:۔ پانی دن میں تین مرتبہ باوضو پینا ہے۔فجر کی نماز کے بعد‘ ظہر کی نماز کے بعد‘ عشاء کی نماز کے بعد۔ ہردفعہ پانی پیتے وقت اکیس مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اورپانی پی لیا کریں۔ اکیس دن کے بعد کسی اچھی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائیں تو انشاء اللہ آپ کو یہ بیماری نہیں ہوگی۔ گنجے پن کا شرطیہ علاج:رتن جوت‘ ریٹھا‘ آملہ‘ سکاکائی‘ امربیل ان چیزوں کو ہم وزن لے کر باریک کرلیں‘ مشین میں باریک نہ کریں اس طرح تاثیر ختم ہوجائیگی۔ ان کو مکس کرکے ایک کلو سرسوں کے تیل میں ڈال دیں اور تیل پانچ دن بعد استعمال کریں اس وقت تک تیل کا رنگ سرخ ہوجائیگا۔ چند عرصہ مستقل استعمال سے آپ کے گرتے بال رک جائینگے اور گرے ہوئے بال بھی دوبارہ اگ آئینگے۔جوڑوں کے درد کیلئے آسان نسخہ:عقر قرحا‘ سونٹھ ہم وزن پیس کر اس میں چھوٹا شہد ملا کر گولیاں بنائیں‘ ایک رتی کی ایک گولی ہو۔ریح بادی اور جوڑوں کے درد کیلئے بہت مفید ہے۔ رات کو سوتے وقت ایک گولی دودھ سے لیں۔(عبقری جلد نمبر8)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 432 reviews.