محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر کے پنشن کے مسئلہ کے ساتھ بقایا جات کا بھی مسئلہ تھا۔ جو گزشتہ سات ماہ سے تھا۔ بہت ذرائع استعمال کرنے کے بعدبھی مسئلہ جوں کا توں ہی تھا۔ اور پنشن پر ہی ہماری گزر اوقات ہے اللہ کا شکر ہے ۔ لیکن پچھلے تین ماہ سے پنشن بھی بند ہو گئی تھی۔ ایک ماہ کا راشن سورۂ قریش سورۂ کوثر اور
والے عمل کی بدولت دو ماہ چل گیا۔ اتنی مہمانداری میں بھی تیسرے ماہ پہلی بچت نہیں گزر ہو گئی۔ مسئلہ کے حل کے لیے میں نے اور میری بیٹیوں نے رسالے میں سے کچھ اعمال کیے۔ تو تھوڑا بہت کام ہوا۔ اگست کے شمارے میں دو رکعت نفل حاجت کے ادا کرنے کے بعد ایک سو باون مرتبہ سورۂ الم نشرح والے عمل سے جوتین دن کرنا تھا۔ مسئلہ حل ہو گیا۔ حالانکہ جو بندہ کام ڈیل کر رہا تھا۔ وہ بہت بہانے کر رہا تھا۔ اس عمل کی برکت سے ہمارا یہ کام ہو گیا۔ اللہ کا بہت شکر ہے ۔آپ کی ادویات بھی ہم لوگ استعمال کر رہے ہیں۔ خاص طور پر جو آپ نے درس میں بتایا تھا۔ کہ روحانی پھکی‘ ٹھنڈی مراد اور جوہر شفاء مدینہ ملا کر استعمال کریں۔اس سے ہمیں بہت سے فوائد حاصل ہورہے ہیں۔(رضیہ نثاراسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں