اپنی کمائی پاک رکھو تمہاری دعا قبول ہو گی ۔٭بہتر ہے وہ شخص جو دیر میں خفا ہو جلد راضی ہو جائے اور بد تر ہے وہ شخ جو جلد غصہ میں آ جائے اور دیر سے راضی ہو ۔٭ مجھے غریبوں میں تلاش کرو کیونکہ غریبوں کے ذریعے سے ہی تمہیں مدد اور روزی ملتی ہے ۔٭ جو شخص اپنے ظالم کو بد دعا دیتا ہے وہ اپنا بدلہ لے لیتا ہے ۔٭ سچی اور میٹھی بات بھی ایک صدقہ ہے ۔٭ جھوٹ بھی دراصل منافقت ہی کا حصہ ہے ۔٭ اچھا شخص وہ ہے جس کی عمر دراز اور عمل نیک ہوں اور بد ترین وہ ہے جس کی عمر دراز اور عمل خراب ہوں ۔٭ جب کوئی عورت مرے اور اس کا خاوند اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں جائے گی ۔٭ برے دوستوں سے بچو ‘ کیونکہ وہ تمہارا تعارف بن جاتے ہیں ۔٭ سب سے بڑی خیانت یہ ہے کہ تم اپنے بھائی سے جھوٹی بات اس طریقے سے بیان کرو کہ وہ اس کو سچ سمجھے ۔٭ مومن نہ تو طعن کرنے والا ہوتا ہے نہ لعنت کرنے والا اور نہ فحش بکنے والا (زبان دراز) ۔(رانا محمد ذیشان‘میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں