Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ناممکن مسائل کا حل یقیناً عبقری سے مل جاتا ہے

ماہنامہ عبقری - فروری 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو آپ کے اہل خانہ کو، آپ کے ساتھیوں اور تمام نظام کو سدا سلامت رکھے اور اللہ تعالیٰ آپ کو حیاتِ خضرعنایت فرمائے۔ آمین!!! حضرت صاحب کب سے سوچ رہا تھا کہ آپکو لکھوں کہ عبقری سے میرا تعارف کیسے ہوا۔ آج عرض ہے۔ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ جتنا آپ مخلوق خُدا کو خُدا کی حقیقی پہچان سنتِ نبوی ﷺپر چلتے ہوئے کروا رہے ہو۔ ویسے ہی اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو آپ کی طرف متوجہ فرما رہے ہیں۔حضرت صاحب! میرا مسئلہ ناممکن تھاجس کا حل مجھے نہیں مل رہا تھا۔ یہ بات 2013 ءکی ہے‘ میں نے اِسے حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی‘ عالموں‘ پیروں‘ فقیروں سب کے پاس گیا۔ مگر سب بے سود ثابت ہوا۔ میں خود بھی روحانیات کا طالب علم تھا۔ مگر کچھ نہ کر پایا۔ میرے ایک محسن نے مجھے بتایا کہ میں رات کو سوتے وقت کھلے آسمان کے نیچے سر اور پاؤں ننگے ہوں پڑھوں اور اللہ سے اِس مسئلہ کے حل کی دعا کروں۔ میں نے ایسا کرنا شروع کیا تو دوسرے دِن خواب میں لفظ ’’عبقری ‘‘ دکھایا گیا۔ صبح اُٹھ کر سوچا کہ یہ کیا ہے ۔ کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ تیسری رات پھر یہی لفظ دکھایا گیا۔یہ لفظ مسلسل تین راتیں دیکھتا رہا ۔ میں نے غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ لفظ سورۃ رحمٰن میں ہے لیکن کسی نتیجہ پر نہ پہنچ سکا۔ پھر ایک دن اچانک اخبار فروش کے سٹال کے قریب سے گزر رہا تھا تو عبقری لکھا ہوا دیکھا۔ بس پھر کیا تھا۔ رسالہ خریدا اور کام چھوڑ کر گھر آ گیا اِسے اُلٹ پُلٹ کر دیکھا ۔ وظائف اچھے لگے۔ آپ سے بالکل تعارف نہ تھا۔ میں نے جھٹ چھوٹا سا لیٹر آپ کو لکھ دیا‘ مایوسی کے سے انداز میں !! میری خوش قسمتی کہ آپ کا جواب پورے 8ماہ کے بعد ملا۔ مسئلہ اپنی انتہا کو پہنچ چکا تھا۔ آپ نے انمول خزانہ بتایا۔ میں نے دِن رات پاگل ہو کر پڑھا اور مجھے مل گیا ایک آپ جیسا ایک کامل راہنما اور میرا خُدا اور رسول ۔ جن کو میں مانتا تو پہلے بھی تھا۔ لیکن اِن کی پہچان آپ نے کروا دی۔ اب میں بہت خوش ہوں اپنی اور آپ کی دنیا میں ’’شکریہ عبقری‘‘۔ میرے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ وہ مسائل جو ناممکن تھے جن کا حل مجھے کہیں سے بھی نہ مل رہا تھا ان مسائل کا حل مجھے ماہنامہ عبقری سے مل گیا۔ میں اب بھی بیٹھ کر سوچتا ہوں کہ اگر مجھے عبقری نہ ملتا تو آج میں کہاں ہوتا؟(ن۔ز)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 444 reviews.